Feet - Paon Chahte Hain Kuch Khas Tawaja - Article No. 2184

Feet - Paon Chahte Hain Kuch Khas Tawaja

پیر چاہتے ہیں کچھ خاص توجہ! - تحریر نمبر 2184

نازک سے پیروں کو نزاکت سے سنبھالئے

جمعرات 17 اکتوبر 2019

بدن کا بوجھ سہارتے ہمارے پاؤں ہماری توجہ اور غفلت دونوں کی کہانی سنایا کرتے ہیں۔اگر آپ کے جوتے تنگ ہیں تو انہیں بدل لینا بہتر ہے اگر پیروں پر داغ دھبے ہیں تو کبھی تیز دھوپ میں کھلے منہ کے جوتے پہن کر گھر سے باہر نہ نکلیں جوتا یا سینڈل وہی لیں جو انگلیوں کو ڈھانپ نہ سکے تو اگلے حصے کو ضرور ڈھک لے تاکہ ماحولیاتی آلودگی کے اثرات پیروں پر کم سے کم پڑیں۔
کبھی کبھی پیروں کی نگہداشت اور دیکھ بھال بھی چہرے اور ہاتھوں کی مانند کی جانی چاہئے۔ذیل میں ہم چند چٹکلے شائع کررہے ہیں جو آپ کے پیروں کی دلکشی کو بڑھانے میں مدد دے سکتے ہیں۔
ہر گھر میں ٹماٹر آتے ہیں خاص کر جن دنوں میں یہ قیمتاً مہنگے نہ ہوں آپ ایک آدھ ٹماٹر کارس نکال لیجئے۔آدھی چمچ کے برابر شہد ملا کر پیروں کے داغ دھبوں اور اگر انگلیوں پر نشانات ہوں تو اس حصے میں لگائیں۔

(جاری ہے)

20منٹ بعد پیردھولیں۔شہد جلد کی نمی بر قرار رکھے گا جبکہ ٹماٹر میں موجود وٹامنCقدرتی بلیچ کا کام کرے گا۔پیر صاف ستھرے نظر آئیں گے۔یادرہے کہ یہ ٹوٹکا حساس جلد رکھنے والی خواتین کے لئے موزوں ہے۔اگر آپ کی جلد حساس نہیں تو کلینزنگ کریم یا لوشن بھی اس مقصد کے لئے استعمال کر سکتی ہیں۔
کوشش کریں کہ پیڈی کیور پابندی سے لیا جائے اور آپ گھر پر بھی سادہ انداز میں پیڈی کیور کر سکتی ہیں۔

شیا بٹر بڑے شاپنگ مال یا سپر مارکیٹ میں مل جائے گا۔اس کی مدد سے پاؤں کا مساج کیا جاسکتاہے۔ یہ مغربی افریقہ کے درختوں کے بیج سے بنایا جانے والا مکھن ہے ۔اس میں جمالیاتی خوبصورت بڑھانے کی عمدہ صلاحیت پائی جاتی ہے۔
وٹامنEکے کیپسول ایک پیالے میں توڑ کر مائع علیحدہ کر لیں اب اس میں لیموں کے چند قطرے ملا کر دھبوں والی جگہ پر لگائیں اور نرم انگلیوں سے جلد کا مساج کریں۔
یہ نشانات یا دھبے نسبتاً ہلکے پڑیں گے اور پھر صاف بھی ہو جائیں گے۔اس مساج کے لئے آپ کو صرف 10منٹ درکار ہوں گے۔وٹامنEجلد کے مردہ خلیوں کو دوبارہ سے Activeکرتاہے۔
روغن بادام ،ناریل کا تیل اور زیتون کا تیل بھی سیاہ دھبے دور کرتاہے۔روزانہ رات کو ان میں سے کوئی ایک تیل مساج کے لئے استعمال کریں اور پھر نیم گرم پانی میں تولیہ بھگو کر پیر صاف کرلیں۔
خیال رہے کہ پیر رگڑ کر یا کسی ڈٹرجنٹ پاؤڈر سے نہ دھوئے جائیں۔
پابندی سے جلد کے بیرونی حصوں پر ایلوویرا کا گودا ملا جائے اور خشک ہو جانے پر سادھے پانی سے پیر دھولئے جائیں۔
اگر آپ مناسب سمجھیں تو بے حد پکے ہوئے کیلے جنہیں عموماً آپ کھانا پسند نہیں کرتی انہیں پیسٹ بنا کر نشانات یا دھبوں کے مقام پر لگائیے حد سے زیادہ پکے ہوئے کیلے میں تیزاب کا ایک مخصوص جزو شامل ہوتا ہے تو جلد کی بیرونی صفائی ممکنہ حد تک کر دیتاہے ۔
کیلے کے چھلکے بھی اسی طرح کیل مہاسوں کے لئے تریاق ہوتے ہیں انہیں بھی استعمال کر یں۔
پیروں کی صفائی کے بعد روزانہ رات کولیونڈر آئل کے چند قطرے پیروں پرمل کرسوئیں۔
پیروں کی بدبو کیسے دور کی جائے؟
سر کے جیسی نعمت بھی ہر گھرمیں موجود ہوتی ہے اگر سیب کا سرکہ موجود نہیں تو اس ماہ کی خریداری کی فہرست میں اسے شامل کر لیجئے قابل برداشت حد تک گرم پانی میں ایک کھانے کا چمچ سیب کا سرکہ ملا کرپیر ڈبو کے کچھ دیر بیٹھ جائیں۔
تھکن بھی زائل ہوگی۔تازہ دم بھی ہو جائیں گی اور پیروں کی ناگواربو بھی جاتی رہےگی۔بعدازاں نرم تولئے سے پیر خشک کرلیں۔
بند جوتے پہنتے وقت جوتوں میں چٹکی بھر بیکنگ سوڈا چھڑ ک لینے سے پیروں میں بدبو نہیں آتی اور اگر آپ موزے پہن رہی ہوں تو موزوں کے اندر ہلکا سا چھڑ کاؤ کرلیں۔پیروں سے بدبو کا خاتمہ ہو جائے گا۔کسی اچھے برانڈ کی Foot Creamسے پیروں کا مساج کرلینا اس کیفیت سے نجات دے گا۔

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "Feet - Paon Chahte Hain Kuch Khas Tawaja" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.