Formula Creamon K Istamal K Khatrat - Article No. 1469

Formula Creamon K Istamal K Khatrat

فارمولہ کریموں کے استعمال کے خطرات - تحریر نمبر 1469

ہم سب چاہتے ہیں کہ اچھی شکل و صورت ہو ، اسکو حاصل کر نے کے لیے کس حد تک جانتے ہیں ۔ کئی دفعہ اس کو حاصل کرنے کے چکر میں ہم اپنا نقصان کروا بیٹھتے ہیں

جمعہ 13 مئی 2016

ہم سب چاہتے ہیں کہ اچھی شکل و صورت ہو ، اسکو حاصل کر نے کے لیے کس حد تک جانتے ہیں ۔ کئی دفعہ اس کو حاصل کرنے کے چکر میں ہم اپنا نقصان کروا بیٹھتے ہیں اور ہمارے پاس اس کا حل یہ ہوتا ہے کہ راتوں رات سفید اور جلد میں نکھار لانے والی اشیا مارکیٹ سے خرید لاتے ہیں ۔ لیکن آپ کو نہیں پتہ ان کریموں میں مرکری کی مقدار شامل ہوتی ہے جو کہ ہماری جلد کے لیے بہت نقصان دہ ہے۔

اس کے استعمال کے بعد دھبے، جلن اور سوزش پیدا ہو جاتی ہے۔مرکری کے استعمال کی علامات میں جذباتی کیفیت میں تبدیلی، تھکاوٹ، یاداشت کی کمزوری اور مسلسل سر کا درد شامل ہے۔ مرکری ملی اشیا کے باقاعدہ استعمال سے گردوں کے خراب ہونے کا اندیشہ بھی ہوتا ہے اور اسکی وجہ سے نروس سسٹم میں خرابی پیدا ہوتی ہے۔

(جاری ہے)


اسکے علاوہ نوزائیدہ بچوں اور بڑے بچوں کی ذ ہنی نشوونما پر بھی اثرانداز ہوتا ہے۔

نوزائیدہ بچے جن کی مائیں ایسی مصنوعات کا استعمال کرتی ہیں وہ جب ماں کو چھو کر اپنی انگلیاں منہ میں ڈالتے ہیں تو مرکری کے اجزا ان کے منہ کے ذریعے ان کے جسم میں داخل ہو جاتے ہیں۔
بہت سی ایسی مصنوعات جن میں مرکری کا استعمال کیا گیا ہو مارکیٹ میں بغیر چیک کئے ہی پہنچ جاتی ہیں اور وہ (آئی ایس او) کے سٹینڈرڈ کے مطابق نہیں ہوتی اور مارکیٹ میں جگہ جگہ مل جاتی ہیں ۔
جن کو ہم خرید لاتے ہیں۔ حالانکہ لفظ "فوری"لکھا ہونے کی وجہ سے بھی ہم اسے نظر انداز کر دیتے ہیں اور کسی بھی قسم کی فوری جسمانی تبدیلی بغیر کسی نقصان کے ممکن نہیں ہے۔ مثال کے طور پر وزن کو کم کرنے والی ادویات وقتی طور پر تو آپ کو فائدہ دیتی ہیں، لیکن سا تھ ساتھ آپ کے گردے خراب کرنے کا موجب بھی بنتی ہیں۔ اسلئے کوئی بھی چیز جو یہ دعویٰ کرے کے فوری طور پر مسئلہ حل کرے گی، ٹھیک نہیں ہو گی اور اس طرھ فوری اثر کرنے والی کریمیں آپ کی جلد کو بیرونی طور پر جلا دیتی ہیں۔

ہمیشہ سے ہی اچھے برانڈ کی کریم ڈھونڈنا ایک بڑا مشکل فیصلہ ہوتا ہے۔ راتوں رات اپنی جلد میں نکھار لانے سے آپ مکمل چھان بین کر لیں کے اس میں نقصان دو اجزا تو شامل نہیں ہیں۔ ہمیشہ وہ برانڈ ہی استعمال کریں جو کہ کئی سالوں سے استعمال ہو رہا ہو یا (پی ایس کیوسی اے) سے منظور شدہ ہو۔

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "Formula Creamon K Istamal K Khatrat" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.