Ghaneeri Zulfon Ka Jadeed Andaz Hair Extensions - Article No. 2978

Ghaneeri Zulfon Ka Jadeed Andaz Hair Extensions

گھنیری زلفوں کا جدید انداز ہیئر ایکسٹینشنز - تحریر نمبر 2978

بنائیے ایسا اسٹائل کہ خود پر ناز آجائے

جمعرات 29 ستمبر 2022

ایک دور وہ تھا جب خواتین بڑے ذوق و شوق کے ساتھ شادی بیاہ اور دیگر تقریبات کے موقع پر تیار جوڑوں کا استعمال کیا کرتی تھیں،گھنیری زلفوں سے تیار مختلف ڈیزائنز کے بنے بنائے جوڑے لگانا پسند کرتی تھیں۔پھر گزرتے وقت کے ساتھ وگ لگانے کے رجحان میں کمی دیکھنے میں آئی اور اس کی جگہ ہیئر Extensions نے لے لی جوڑے کے مقابلے میں یہ ہیئر ایکسٹینشنز زیادہ بہتر انتخاب ثابت ہوئی ہیں چونکہ یہ قدرتی تاثر پیش کرتی ہیں۔
یہ وگ کی طرح آپ کے قدرتی بالوں کو چھپاتی نہیں بلکہ ان کے ساتھ اس طرح شامل ہو جاتی ہیں کہ اس میں کوئی فرق باقی نہیں رہتا اور یوں معلوم ہوتا ہے جیسے یہ آپ کے ہی بالوں کا حصہ ہو۔
ہیئر ایکسٹینشنز میں بھی وقت کے ساتھ ساتھ کافی جدت آئی ہے۔ان کو استعمال کرنے کا طریقہ کار انتہائی آسان ہے۔

(جاری ہے)

جسے گھریلو خواتین بھی باآسانی استعمال کر سکتی ہیں۔

اگر آپ ابھی بھی اس کے طریقہ کار کی وجہ سے کسی شک و شہبے میں ہیں تو پریشان مت ہوں ہم ہیں نا آپ کی رہنمائی کے لئے۔ذیل میں ہیئر ایکسٹینشنز لگانے کے پانچ مرحلے ملاحظہ کیجیے۔
سب سے پہلے بالوں اور ایکسٹینشنز کو برش کی مدد سے اچھی طرح سلجھائیں۔خیال رہے کہ کہیں کوئی الجھن باقی نہ رہے۔تمام بال سلجھ جائیں۔
اب بالوں کو دو حصوں میں تقسیم کریں،اوپر والے حصے میں زیادہ سے زیادہ بالوں میں کیچر لگا لیں یا جوڑا باندھ لیں تاکہ بال الجھنے سے بچیں اور ایکسٹینشنز کو متوازن انداز سے سیٹ کیا جا سکے۔

ان ہیئر ایکسٹینشنز میں خاص قسم کی کلپ اور سلیکون موجود ہوتی ہیں جو اسے بالوں کے ساتھ جڑے رہنے میں مدد دیتی ہیں۔ان کلپس کی مدد سے بالوں کے نچلے حصے میں نکلی ہوئی مانگ کے بیچ میں ایکسٹینشنز لگانا شروع کریں۔
جب ایک ایکسٹینشن لگ جائے تو جوڑے کو کھول کر اس میں سے تھوڑے سے بال کم کرکے دوبارہ جوڑا باندھ لیں اور اس حصے میں نکلی ہوئی مانگ میں دوسری ایکسٹینشن لگائیں اور یہ عمل جاری رکھیں۔
اس انداز سے ایکسٹینشن لگانے سے یہ آپ کے بالوں میں گھل مل جاتی ہیں اور مصنوعی تاثر پیش نہیں کرتیں۔
آپ چاہیں تو اب انہیں کرل کریں یا کوئی اور ہیئر اسٹائل بنائیں یہ بالوں کو گھنیرا ظاہر کرنے کے ساتھ ساتھ انتہائی منفرد اور ٹرینڈی تاثر پیش کرتی ہیں تو اس بار کا خاص ہیئر اسٹائل اس طرح بنائیے کہ خود پر ناز آجائے۔

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "Ghaneeri Zulfon Ka Jadeed Andaz Hair Extensions" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.