Gharelu Kaam Kaaj Aur Khawateen Ki Sehat - Article No. 3120

Gharelu Kaam Kaaj Aur Khawateen Ki Sehat

گھریلو کام کاج اور خواتین کی صحت - تحریر نمبر 3120

گھر کے کام کاج کرنے کے دوران سالانہ 50,261 کیلوریز جل جاتی ہیں

منگل 25 اپریل 2023

گھریلو خواتین کو یہ جان کر خوشی ہو گی کہ گھر کا کام کاج 50,000 کیلوریز جلانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔گندے بچے‘میلی کھڑکیاں‘بے ترتیب گھر اور میلے کچیلے کپڑے۔ان سب کو ترتیب دیں۔بچوں کو نہلا دھلا کر صاف ستھرا کریں۔گھر کی بے ترتیبی کو درست کریں۔دوسری کسی بھی جسمانی تحریک کی طرح گھریلو کام کاج بھی آپ کے حرارے جلانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
صرف آپ 50,261 کا ہندسہ یاد رکھیں۔
برطانوی محققین کی جانب سے کی گئی ایک نئی تحقیق کے مطابق گھر کے کام کاج کرنے کے دوران سالانہ 50,261 کیلوریز جل جاتی ہیں۔”وزن کم رکھنے یا قابو میں کرنے کے لئے ضروری ہے کہ بالغان کسی جسمانی سرگرمی میں مصروف ہو کر 400 حرارے یومیہ جلائیں۔400 حرارے جلانے کا مطلب ہے کہ 2 گھنٹہ تک گھر کی ڈسٹنگ کی جائے یا پھر 82 منٹ تک ویکیوم کلیننگ کی جائے اور پونچھا لگایا جائے۔

(جاری ہے)


یہ بات ریسرچ ٹیم کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر گرے اوڈونووان (Prof,Dr Gary O'Donovan) نے حال ہی میں صحافیوں کو بتائی۔ایک سال میں 22 میل سے زیادہ کی چہل قدمی بھی آپ کو حراروں کی مقررہ مقدار جلانے میں مدد دے گی۔سالانہ 22 میل کی چہل قدمی آپ کے پورے سال کے روزمرہ کے گھریلو کاموں کے مترادف ہے۔اسی طرح مشہور جھیل English Channel کے ایک کنارے سے دوسرے کنارے تک چہل قدمی کرنا یا اولپمک کے رننگ ٹریک کے Leaps 89 مکمل کرنا بھی آپ کے سالانہ گھر کے کام کاج کے برابر ہی حراروں کو آپ کے جسم سے کم کر سکتا ہے۔

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "Gharelu Kaam Kaaj Aur Khawateen Ki Sehat" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.