Glitter Nail Polish Damakti Noor Ki Lehar - Article No. 2882

Glitter Nail Polish Damakti Noor Ki Lehar

گلیٹر نیل پالش دمکتی نور کی لہر - تحریر نمبر 2882

ناخنوں کی آرائش کے رنگا رنگ انداز

جمعہ 20 مئی 2022

کسی دور میں نیل پالش ایک ہی رنگ کی ہوا کرتی تھی اور رنگوں میں بھی اتنی ورائٹی نہیں تھی۔سرخ،گلابی،کاسنی،عنابی اور بہت ہوا تو ارغوانی یہی تین چار رنگ تھے پھر ان کے دو ایک شیڈز ہوا کرتے تھے۔دنیا فیشن کی ہو یا خواتین کی ذرا محدود ہی ہوتی تھی مگر اب فیشن کی دنیا میں انقلاب آ چکا ہے۔نوجوان خواتین چمکتے دمکتے روشن اور تابندہ سے ناخن پسند کرتی ہیں۔
کاسمیٹکس کی مصنوعات ساز اداروں نے بھی متعدد اختراعات کرکے نوجوان خواتین کے لئے انتخاب کو آسان کیا ہے۔اب آپ کو روایتی اور نئے رجحان کے رنگوں مثلاً سفید،سبز،نیلا،سیاہ اور سیاہی مائل بھورے رنگ میں گلیٹر یعنی چمکیلی پالشز دستیاب ہو جاتی ہیں۔رنگوں کی اسی بساط پر آپ مکمل طور پر گولڈن اور سلور رنگ بھی دیکھ سکتی ہیں۔

(جاری ہے)


Holographic Glitter
یہ 3D یعنی سہ ابھادی عکسی شبیہہ پیش کرنے والا ایک جدید رجحان ہے۔

اس طرح کی نیل پالش میں دیکھا جائے تو یوں لگتا ہے جیسے کسی نے نور سے پھوٹنے والی نوری لہروں کے داخل ہونے سے ایک روشنی کا ہالہ سا بنا دیا ہو۔یہ ناخنوں کو رنگنے کا ایک فیشن ایبل انداز ہے جو ہر رنگ کی جلد کے ہاتھوں کو پُرکشش بنا دیتا ہے۔اگر آپ نیلگوں سبز رنگ کے شیڈ کا انتخاب کرتی ہیں تو اس پالش کو لگانے کے بعد آپ اپنے ناخنوں پر سمندر کے گہرے پانی کی تہہ میں موجود رنگ کا نظارہ کر سکتی ہیں اور اس مقصد کے لئے آپ کو ساحل کنارے نہیں جانا پڑے گا۔

Sporting Glittery Nails
آب و تاب پیدا کرنے والی یہ نیل پالش میلوں دور سے آنے والی خواتین کو بھی سحر انگیز ظاہر کرتی ہے۔تاہم ایک ماہر حسن ہی بہتر سمجھتی ہیں کہ آپ کے میک اپ کے ساتھ کیسی چمک دمک والی نیل پالش زیادہ مناسب رہے گی۔
Metallic Nail Paints
یہ اطلسی رنگت اور مقناطیسی کشش رکھنے والے نیل پینٹس ہیں یہ بھی 3D ڈیزائن پر مشتمل ہیں۔کمال کا ہنر دیکھئے کہ اس نیل پینٹ میں ایک مقناطیسی فارمولے کے تحت آپ اپنی پسند کے رنگ کا انتخاب کر سکتی ہیں۔نازک سی ایک شیشی میں کس قدر سحر انگیز عکسی شبیہات موجود ہیں یوں لگتا ہے جیسے رنگوں اور ڈیزائنوں کی ایک قوس و قزح بچھی ہو جو آپ کی نگاہ انتخاب کا بڑے شوق سے انتظار کر رہی ہے۔

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "Glitter Nail Polish Damakti Noor Ki Lehar" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.