Hamal Ki Ibtidai Sah Mahi Mein Tabiyat Mein Girani Ka Ehsas - Article No. 3378

Hamal Ki Ibtidai Sah Mahi Mein Tabiyat Mein Girani Ka Ehsas

حمل کی ابتدائی سہ ماہی میں طبیعت میں گرانی کا احساس - تحریر نمبر 3378

صحت بخش غذائیں ضرور استعمال کریں جنہیں کھانے کا آپ کا دل کر رہا ہے

بدھ 9 اپریل 2025

حاملہ ماؤں میں حمل کی ابتدائی سہ ماہی میں متلی‘ قے یا جی متلانے کی شکایت بہت عام ہوتی ہے۔اس صورتِ حال سے نمٹنے کے لئے ڈاکٹرز کے مشورے کے بغیر کبھی کوئی دوا استعمال نہ کریں‘ چاہے وہ معمولی ہی کیوں نہ ہو۔بلکہ ان تجاویز پر عمل کریں۔
دن میں تھوڑی تھوڑی مقدار میں 5-6 مرتبہ کھانا کھائیں۔
چکنی اور تلی ہوئی غذا سے اجتناب کریں‘ کیونکہ یہ ہضم ہونے میں دیر لگاتی ہیں۔

کھانے کے فوراً بعد نہیں لیٹیں۔

(جاری ہے)


اپنے سرہانے شوگر فری بسکٹس کا پیکٹ‘ ڈرائی فروٹس یا کوئی پھل وغیرہ ضرور رکھیں جب رات کے کسی پہر آپ کی آنکھ کھلے اور آپ کو بھوک محسوس یا صبح جب آپ جاگیں تو فوراً انہیں بقدر ضرورت مقدار میں استعمال کریں۔
کوشش کریں کہ سادی غذائیں کھائیں جیسے کھچڑی‘ دلیہ اور اُبال کر میش کی ہوئی سبزیاں وغیرہ۔
اگر بہت زیادہ قے اور متلی محسوس ہوں تو لازمی پھلوں کے تازے رس کا کثرت سے استعمال کریں اور وہ صحت بخش غذائیں ضرور استعمال کریں جنہیں کھانے کا آپ کا دل کر رہا ہے کیونکہ متلی اور قے کے خوف سے خالی پیٹ رہنا اور کچھ بھی نہ کھانا ماں اور حمل دونوں کے لئے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "Hamal Ki Ibtidai Sah Mahi Mein Tabiyat Mein Girani Ka Ehsas" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.