Hamla Khawateen Aur Warzish - Article No. 2830

Hamla Khawateen Aur Warzish

حاملہ خواتین اور ورزش - تحریر نمبر 2830

ورزش جتنی مفید ایک عورت کے لئے عام حالت میں ہوتی ہے‘اتنی ہی مفید حاملہ ہونے کی صورت میں بھی ہوتی ہے

بدھ 9 مارچ 2022

ورزش جتنی مفید ایک عورت کے لئے عام حالت میں ہوتی ہے‘اتنی ہی مفید حاملہ ہونے کی صورت میں بھی ہوتی ہے،لیکن بہت سی خواتین یہ نہیں جانتی ہیں کہ حمل ٹھہر جانے کے بعد ان کو کس قسم کی ورزش کرنی چاہئے؟اگر کوئی خاتون حاملہ ہونے سے پہلے سے ہی ورزش کرتی رہی ہے‘تو اپنے قابلہ سے مشورے کے بعد وہ اس ورزش کو جاری رکھ سکتی ہے‘لیکن اگر آپ پہلے سے ورزش کرنے کی عادی نہیں ہیں اور اب اس کا آغاز کرنا چاہتی ہیں تو ذرا دھیمے انداز میں آغاز کریں۔

روزانہ 5 منٹ کی واک کریں۔ہر ہفتے اس میں مزید 5 منٹ کا اضافہ کرتی جائیں اور اس طرح آپ 30 منٹ تک واک کرنے کی عادی ہو جائیں گی۔ہفتے میں 5 مرتبہ 30 منٹ کی واک کریں اور ان 30 منٹ میں سے ابتدائی 5 منٹ وارم‘آپ کے لئے اور آخری 5 منٹ اپنی ورزش کو اختتام دینے کے لئے ہیں۔

(جاری ہے)

درمیان کے 20 منٹ میں سانس کو بحال رکھتے ہوئے درمیانے قدموں اور درمیانی رفتار سے چہل قدمی کریں۔

اس کے علاوہ آپ ایسی کلاسز میں بھی داخلہ لے سکتی ہیں جہاں دورانِ حمل یوگا سکھایا جاتا ہے تاکہ آپ کا جسم مضبوط اور لچکدار رہے اور آپ اس حمل سے مثبت انداز میں لطف ہو سکیں اور درد کا درست طریقے سے مقابلہ کر سکیں۔
ان کلاسز میں سانس لینے اور پُرسکون رہنے کے درست طریقہ کار کی مشق بھی کروائی جاتی ہے تاکہ آپ کو حمل کے دباؤ میں پُرسکون رہنا اور دردوں کے ڈر سے نمٹا جائے کسی بھی قسم کی ورزش کا آغاز کرنے سے قبل دایہ،قابلہ سے ضرور مشورہ کریں تاکہ وہ حمل کی صورتحال دیکھتے ہوئے آپ کو بتا سکے کہ آپ کے لئے کون سی ورزش درست ہے اور کون سی ورزش آپ کو نہیں کرنی چاہئے؟اگر ورزش کے دوران آپ کو کسی بھی قسم کی گڑبڑ کا احساس ہو تو اپنے ڈاکٹر کو ضرور بتائیں۔

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "Hamla Khawateen Aur Warzish" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.