Hand Bag Bana Fashion Symbols - Article No. 2368

Hand Bag Bana Fashion Symbols

ہینڈ بیگ بنا فیشن سمبل - تحریر نمبر 2368

اس کا شمار فیشن لوازمات میں ہی نہیں خواتین کی سہولت میں بھی کیا جاتا ہے

پیر 15 جون 2020

راحیلہ مغل
فیشن ہر دور میں بدلتا ہے لیکن کسی بھی چیز کا فیشن دیرپا نہیں رہتا وقت اور حالات کے مطابق اس میں تبدیلیاں آتی رہتی ہیں۔فیشن کی دنیا میں ہینڈ بیگز کا استعمال بھی بہت عروج پر رہا ہے ۔ان کے بغیر فیشن ادھورا سا لگتا ہے آج کل بھی ہینڈ بیگز خواتین کی وار ڈروبز کا اہم حصہ ہیں اور آج سے کئی برس پہلے بھی ہینڈ بیگز اور پرس کا استعمال خواتین میں بہت مقبول تھا کپڑوں کے ساتھ میچنگ ہینڈ بیگز ہر خاتون کی ضرورت تھے حالانکہ پہلے اس میں اتنی جدت نہیں تھی لیکن آج کے دور میں ہر طرز ڈیزائین اور سائز وغیرہ کے ہینڈ بیگز اور پرس استعمال میں نظر آتے ہیں چونکہ ہینڈ بیگز وقت کی اہم ضرورت ہیں آپ خاتون خانہ ہوں یا ورکنگ ومین یا پھر کالج یونیورسٹی جانے والی طالبہ جدید پرکشش اور سٹائلش ہینڈ بیگز آپ کی شخصیت کو چار چاند لگا دیتے ہیں ۔

(جاری ہے)

پرس اور ہینڈ بیگز بظاہر معمولی سی چیزیں ہیں لیکن یہ خواتین کی روز مرہ زندگی کا اہم اور لازمی حصہ ہیں ۔ہینڈ بیگ ایک ہمسفر کی طرح ہے شاپنگ پر جانا ہویا دفتر یا پھر کالج یونیورسٹی میں اس میں ضرورت کی تمام اشیاء سنبھال کر با آسانی لیجائی جا سکتی ہیں اس طرح دوران سفر آپ کی ضرورت کی تمام چیزیں آپ کے پاس ہمہ وقت موجود رہتی ہیں خواتین اپنی سہولت کے مطابق اشیاء جیسے موبائل ،پیسے ،میک اپ کا سامان ،رومال ٹیشو پیپر زمین کلاسز کنگھا و برش، جیولری ،پانی کی بوتل آئینہ وغیرہ جیسی اشیاء ہینڈ بیگز میں با آسانی رکھ سکتی ہیں۔

ہینڈ بیگ کا شمار فیشن کے لوازمات میں ہی نہیں بلکہ خواتین کی سہولت میں بھی کیا جاتا ہے ۔ہینڈ بیگ کے بغیر خواتین کا فیشن اور اسٹائل ادھورا سا محسوس ہوتا ہے یہ نہ صرف ضرورت کو پورا کرتے ہیں بلکہ شخصیت کو خوبصورت اور منفرد بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں کپڑوں اور زیورات کے ساتھ اچھی ساخت اور ڈیزائن کے ہمراہ جدید تراش خراش لئے ہینڈ بیگز ،کلچز اور پرس کے ذریعے خواتین کی شخصیت کا منفرد تاثر قائم ہوتا ہے ۔
خواتین کی خواہش ہوتی ہے کہ ملبوسات سے لیکر ہینڈ بیگز بھی فیشن کے عین مطابق ہوں یہی وجہ ہے کہ آج کل خواتین روایتی رنگوں کے برعکس مختلف اور جدید قسم کے ہینڈ بیگز کو خریدنے میں زیادہ دلچسپی لیتی ہیں فیشن میں جہاں ایک جانب چین کے ساتھ چھوٹے ہینڈ بیگز اور کلچ ان ہیں وہیں باکس بیگز سمیت ہینڈ بیگز پر کیے جانے والے مختلف ڈیزائینز، کٹز بھی رنگ برنگی ورائٹی کے ساتھ خاصے پسند کئے جارہے ہیں۔

ہینڈ بیگ کے بعض ٹرینڈز اپنی بناوٹ اور جدت کے سبب سارا سال مقبول رہتے ہیں۔اس سال نرم ساخت ،نگینوں جڑے اور کئی جیبوں والے ہینڈ بیگ اور پرس فیشن حلقوں میں نمایاں نظر آرہے ہیں ۔کوئی بھی بیگ یا پرس خریدنے میں ذاتی پسند اور ناپسند بڑی اہمیت رکھتی ہے ۔ہینڈ بیگز بڑی تیزی سے تبدیل ہوتے رہتے ہیں اور ہر سیزن میں نت نئے انداز مارکیٹ میں آجاتے ہیں ۔
فیشن ٹرینڈز کے اس قدر تیزی سے بدلنے کی وجہ سے بہت مہنگے ہینڈ بیگ یا پرس خریدنے کی ضرورت نہیں ۔مارکیٹ میں مناسب داموں پر خوبصورت ،اچھے میٹریل کے بیگز بڑی ورائٹی میں دستیاب ہیں اور زیادہ رقم صرف کیے بغیر با آسانی کوئی بھی پرس یا ہینڈ بیگ موسم اور ٹرینڈ کو مد نظر رکھتے ہوئے خریدا جا سکتا ہے ۔گزشتہ سال زنجیر، لمبے گھیروں اور زپ کے بیگز کے مقابلے میں رواں سال نرم ساخت کے بیگز فیشن میں ہیں ۔
تاہم نرم مٹیریل سے بنے ہینڈ بیگ خریدتے وقت پیٹس ،اندرونی اور بیرونی مٹیریل ،کندھے کی ڈوری اور ہینڈلز کی ،بناوٹ سمیت مضبوطی کو مد نظر رکھنا ضروری ہے ۔کلاسیک ڈیزائن کے بیگ رواں سال بھی فیشن ٹرینڈز کا اہم حصہ ہیں تاہم صرف عمر رسیدہ خواتین ہی نہیں بلکہ ہر عمر کی خواتین لباس کی تراش خراش اور موقع کی مناسبت سے کلہ سیک ڈیزائن کے ہینڈ بیگز کو استعمال کر سکتی ہیں ۔
دھاری دار بیگز ہر سیزن میں فیشن میں رہتے ہیں اور انہیں اٹھانا بھی آسان ہوتا ہے۔آئیے اب ہم آپ کو ہینڈ بیگز کے چند اسٹائل کے بارے بتاتے ہیں۔
ہوبو اسٹائل
اگر دوران شاپنگ آپ کی نظر دو ہینڈل کے بجائے ایک ہینڈل والے چمڑے اور فلورل پرنٹ والے ہینڈ بیگ اسٹائل پر پڑے تو سمجھ جائیے کہ یہ ہوبو ہینڈ بیگ اسٹائل ہے۔ یہ ہینڈ بیگ عام طور پر سائز میں بڑا ہوتا ہے یہ گاڑی کی چابیاں ،پانی کی بوتل ،جیکٹ اور دوپٹہ وغیرہ رکھنے کے لئے زیادہ مناسب اسٹائل قصور کیا جاتا ہے ۔
ہوبو ہینڈ بیگ اسٹائل گرمیوں ،ڈنر یا شاپنگ جیسے مواقع کے لئے بہترین انتخاب ہے یہ بیگ سادہ چمڑے اور پرنٹڈ دونوں قسم کی ورائٹی میں با آسانی دستیاب ہوتے ہیں۔
میچل اسٹائل
میچل ہینڈ بیگ اسٹائل ورکنگ ویمن کے لئے بہترین ہے کیونکہ ورکنگ ویمن کی ترجیح ہوتی ہے کہ پرس خوب صورت ہونے کے ساتھ ساتھ پائیدار بھی ہوساتھ ہی اس میں اس قدر گنجائش ہو کہ روز مرہ استعمال کی چیزیں رکھ سکیں ۔
اس اسٹائل کے ہینڈ بیگ لیدر کے علاوہ بھاری ساخت سے بھی تیار کئے جاتے ہیں ٹرپل ہینڈل کے علاوہ یہ اسٹائل کر اس باڈی ہینڈل کے طور پر بھی تیار کیا جاتا ہے جس کو مزید خوبصورت بنانے کے لئے پرس کے سائیڈوں پر چین کی لمبی زپ لگا دی جاتی ہے ۔یہ بیگ کوٹ ،کلاسک طرز کے سویٹر وغیرہ کے ساتھ آپ کی شخصیت میں مزید نکھار پیدا کر دیتاہے۔
بیگیٹ
بیگیٹ پرس گول شیپ میں ڈیزائن کیا گیا ایک خوبصورت اور منفرد اسٹائل ہے جسے چھوٹ ہونے کی وجہ سے پکڑنا یا ٹانگنا بھی آسان ہوتا ہے ۔
بیگیٹ اسٹائل میں مرکز میں لگا ایک مختصر پلا اسے کلیچ پاپا وچ کے ساتھ ساتھ شوئڈر بیگ میں تبدیل کر دیتا ہے ۔بیگیٹ پرس کم لوازمات رکھنے کے لئے بہترین اور آسان سا اسٹائل ہے جسے لنچ ڈنر یاپا رٹی میں جانے کے لئے خواتین زیادہ استعمال کرتی ہیں۔
کلچ
فیشن میں لمبی چین والے چھوٹے ہینڈ بیگز اور کلچ بھی بے حدان ہیں برے ہینڈ بیگ کے ساتھ لانگ چین ہینڈ کلچز کو بھی فیشن میں خوب سراہا جا رہا ہے جس میں سب سے زیادہ اوول شیپ نمایاں ہے ۔
کلچز شادی بیاہ ،مہندی مایوں اور تقریبات کے لئے بہترین اور موڑوں ہیں ۔کیونکہ ان تقریبات میں جانے کے لئے آپ کو زیادہ بھاری اور وزنی بیگ لے جانے کی ضرورت نہیں پڑتی یہ اسٹائل چابیاں ،لپ اسٹک اور والٹ رکھنے کے لئے زیادہ بہتر ہے ۔خواتین میں ان دنوں اوول شیپ پر بنے کلچز زیادہ مقبول ہیں۔

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "Hand Bag Bana Fashion Symbols" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.