Handbags Ke Andaz Batain Shakhsiyat Ke Raaz - Article No. 3017

Handbags Ke Andaz Batain Shakhsiyat Ke Raaz

ہینڈ بیگز کے انداز بتائیں شخصیت کے راز - تحریر نمبر 3017

بیگ پکڑنے کے کئی انداز اور اسٹائل ہیں اور ہینڈ بیگ پکڑنے کا یہی اسٹائل کسی بھی خاتون کی شخصیت کا آئینہ دار ہوتا ہے

ہفتہ 26 نومبر 2022

خواتین کے پاس ملبوسات کی طرح بیگ کے معاملے میں لامحدود چوائسز موجود ہوتی ہیں۔جس طرح ہر موقع کی مناسبت سے مختلف ملبوسات کا انتخاب کیا جاتا ہے اسی طرح خواتین ہینڈ بیگ کے سائز اور ڈیزائن کا انتخاب بھی اپنی مرضی اور موقع کی مناسبت سے کرتی ہیں۔بیگ کو پکڑنا ہے یا لٹکانا ہے اس بات سے ہٹ کر یہ دیکھا گیا ہے کہ بیگ پکڑنے کے کئی انداز اور اسٹائل ہیں اور ہینڈ بیگ پکڑنے کا یہی اسٹائل کسی بھی خاتون کی شخصیت کا آئینہ دار ہوتا ہے۔

جو خواتین ڈھیلے ڈھالے انداز میں پرس پکڑتی ہیں وہ ایگریسو اور اسٹریٹ فارورڈ ہوتی ہیں۔ایسی خواتین سے متعلق کہا جاتا ہے کہ منہ پھٹ اور بولڈنیس ان کی شخصیت کی سب سے اہم خوبیاں ہیں۔یہ اسٹائل ان خواتین میں بھی پایا جاتا ہے جو مزاح کو پسند کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

ایسی خواتین زندگی کو ہر طرح سے انجوائے کرنا پسند کرتی ہیں روک ٹوک انہیں بالکل پسند نہیں۔


جو خواتین اپنے کلچ یا چھوٹے پرس کو دونوں ہاتھوں سے سامنے کی طرف رکھتی ہیں اس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ ایسی خواتین شرمیلی ہیں اور تحفظ کی متقاضی ہوتی ہیں۔یہی وجہ ہوتی ہے کہ وہ اپنی شخصیت چھپانے کے لئے بیگ کو آگے رکھتی ہیں۔
کچھ خواتین اپنے پرس جن پر اسٹرپ ہوتے ہیں خواہ وہ بڑے ہوں یا چھوٹے وہ انہیں اپنی کہنی پر لٹکانا پسند کرتی ہیں اور پرس کو سامنے کی طرف رکھتی ہیں تاکہ دوسروں کی پہلی نظر ان سے پہلے ان کے بیگ کی طرف پڑے ایسا وہ خواتین کرتی ہیں جو انتہائی مہنگے،قیمتی اور برانڈڈ قسم کے پرس استعمال کرتی ہیں۔
وہ چاہتی ہیں کہ ہر کوئی ان کے مہنگے پرس کی طرف توجہ دے۔عام طور پر ایسی خواتین شو آف کرنے کی خصلت سے مالا مال ہوتی ہیں۔
کئی خواتین اپنا کلچ یا چھوٹے ہینڈ بیگ کو بازو میں رکھنا پسند کرتی ہیں پرس بازو میں دبا کر خواتین اپنے ہاتھوں کو فری رکھنا پسند کرتی ہیں۔ایسی خواتین کی شخصیت میں لاپرواہی کا عنصر زیادہ ہوتا ہے۔انہیں اس بات کی قطعی کوئی فکر نہیں ہوتی کہ دوسرے ان کے بارے میں کیا سوچتے ہیں یا دوسروں کے ان کے بارے میں کس قسم کے خیالات ہیں۔انہیں صرف اپنی ذات سے لگاؤ ہوتا ہے۔

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "Handbags Ke Andaz Batain Shakhsiyat Ke Raaz" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.