Har Ghar Mai Salon Ka Badalta Tasawur - Article No. 2314
ہر گھر میں سیلون کا بدلتا تصور - تحریر نمبر 2314
آپ کا قیمتی وقت اور گھر جیسی فضا ہوتو کیا بات ہے
منگل 24 مارچ 2020
”گھر پر“سیلون سروس دراصل ایک ایسی سوشل سروس ہے ۔جہاں خواتین وحضرات کو گھر بیٹھے سیلون جیسی بہترین خدمات مہیا کی جاتی ہیں۔جس میں بنیادی نگہداشت جیسے اسکن کیئر سروسز ،بال اور ناخنوں سے متعلق تمام سروسز کے علاوہ باڈی مساج اور میک اپ کی سہولت سے بھی با آسانی استفادہ کیا جاسکتا ہے۔خصوصاً شادی بیاہ اور تہواروں کے موقعوں پر جہاں خواتین بھاری جوڑے اور زیورات لادے گھنٹوں بیوٹی سیلون میں گزارتی ہیں وہاں گھر بیٹھے پر سکون ماحول میں بنا قیمتی اشیاء کی دیکھ بھال کی فکر کے میک اپ کروانا کسی نعمت سے کم نہیں۔
(جاری ہے)
اس سروس کی روح رواں چار افراد پر مشتمل ایک ٹیم ہے جس میں شامیلہ اسمٰعیل ،عروج اسمٰعیل ،فرید قریشی اور مہوش عارفین شامل ہیں ۔اس سروس کا آغاز2016ء میں لاہور سے ہوا اور اب ان کا دائرہ اسلام آباد اور راولپنڈی تک وسیع ہو چکا ہے ۔ان خدمات سے مستفید ہونا انتہائی آسان ہے ۔بس اپنے موبائل فون میں ”گھر پر“کی Appکو Downloadکرلیں ۔اور اپنے متعلق چند بنیادی معلومات فراہم کرکے اپنے آپ کو رجسٹر کروائیں ۔بعد ازاں آپ کو ایک کنفر میشن کال موصول ہو گی ۔اس کے بعد آپ اپنی ضرورت کے مطابق سروسز اور پیکیجز بک کر سکتی ہیں ۔جس کے بعد بیوٹیشن کو آپ کے پتے پر روانہ کر دیا جاتاہے اور سروسز مکمل ہونے کے بعد آپ اسے معاوضہ ادا کرتے ہیں۔
عام طور پر یہ خیال کیا جاتاہے کہ گھر پر سیلون سروسز دینے والی خواتین اکثر پیشہ ورانہ طور پر ماہر نہیں ہوتی ہیں یا جو مصنوعات وہ استعمال کرتی ہیں وہ معیاری نہیں تاہم اس موبائل سروس”گھر پر“کی خدمت اس ضمن میں قدرے مختلف ہیں ۔یہاں بیوٹیشنز کو باقاعدہ ٹریننگ دی جاتی ہے اور ہر بیوٹیشن کو کم از کم دو شعبوں میں مہارت حاصل کرنا ضروری ہے ۔علاوہ ازیں یہ ادارہ برانڈڈ اور معیاری مصنوعات استعمال کرنے کے علاوہ ازخود نامیاتی مصنوعات بھی بنا رہا ہے۔
اس سیلون سروسز کی ماہر بیوٹیشنز دیگر تمام بڑے نامور سیلونز کی طرح حفظان صحت کے اصولوں پر خاص توجہ دیتی ہیں ۔وہ نہ صرف ذاتی صفائی کا خاص خیال رکھتی ہیں بلکہ ان کی تمام ٹول کٹس اسٹیر الائزڈ بھی ہوتی ہیں۔
جہاں ایک طرف یہ سروس گھر بیٹھے خواتین کے لئے باعث نعمت ثابت ہوئی ہے وہیں دوسری جانب یہ کئی ضرورت مند خواتین کو مالی طور پر خود مختار اور مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہورہی ہیں ۔رابعہ شاہد کا شمار بھی ان چند بیوٹیشنز میں کیا جاتاہے جن کی زندگی اس سیلون سروس کے ذریعے آسان ہو گئی ۔یہاں کام کرنے والی ہر بیوٹیشن کو سروسز کے عوض جو معاوضہ ملتاہے اس کا60سے70فیصد حصہ ان بیوٹیشنز کو ہی ملتاہے ۔یہ کہنا غلط نہیں ہو گا کہ”گھر پر“سیلون سروس نے جہاں خواتین کی سیلون جانے کی جھنجھٹ ختم کر دی ہے وہیں یہ کئی گھروں میں خوشحالی کی شمع بھی روشن کئے ہوئے ہے۔
Browse More Special Articles for Women
رنگِ حنا اور کھنکتی چوڑیاں
Rang E Hina Aur Khanakti Chooriyan
رمضان شاپنگ مہنگائی کا علاج سادگی
Ramadan Shopping Mehngai Ka Ilaj Saadgi
چھوٹے بچے روزہ رکھیں تو والدین کیا کریں
Chote Bache Roza Rakhain To Waldain Kya Karen
رمضان اور خواتین کے معمولاتِ زندگی
Ramzan Aur Khawateen Ke Mamolat E Zindagi
رمضان سے پہلے رمضان کی تیاری ہے بہت ضروری
Ramzan Se Pehle Ramzan Ki Tayari Hai Bahut Zaroori
ذہین بچے کی پیدائش کے لئے حمل کے دوران مخصوص غذائیں
Zaheen Bache Ki Paidaish Ke Liye Hamal Ke Douran Makhsoos Ghizain
جیولری کی ورائٹی سے جگمگاتی دنیا
Jewellery Ki Variety Se Jagmagati Duniya
زیورات بتائیں شخصیت کے راز
Zewrat Bataain Shakhsiyat Ke Raaz
ورسٹائل ٹرے ․․․ ہر گھر کی ضرورت
Versatile Tray - Har Ghar Ki Zaroorat
موسم کی تبدیلی پر الماری کی ترتیبِ نو
Mausam Ki Tabdeeli Par Almari Ki Tarteeb E Nau
دیدہ زیب ست رنگی چوڑیاں
Deeda Zaib Sat Rangi Choriyon
اِک قوسِ قزح ہے رقصاں
Ik Qaus E Qaza Hai Raqsaan