Har Libas Per Jachaain Rang Birange Khussey - Article No. 2537

Har Libas Per Jachaain Rang Birange Khussey

ہر لباس پر جچیں یہ رنگ برنگے کھسے - تحریر نمبر 2537

کھسے ہماری روایات و ثقافت کا ایک اہم حصہ ہیں

بدھ 3 مارچ 2021

کھسے ہماری روایات و ثقافت کا ایک اہم حصہ ہیں۔جنہیں مختلف ادوار میں تیار کیا جاتا رہا ہے۔ویسے تو کھسوں کا فیشن کبھی پرانا نہیں ہوتا۔ یہی وجہ ہے کہ ہر زمانے میں تیار کئے جاتے رہے ہیں۔گزشتہ کچھ عرصے کے دوران ان کھسوں کی مانگ بڑھتی ہوئی دکھائی دی ہے یہی وجہ ہے کہ اب کھسوں کی مانگ اور ان کی قیمت دونوں میں ہی اضافہ ہو رہا ہے۔ابتداء میں تو صرف سنہری یا سلور کھسے تیار کئے جاتے تھے تاکہ شادیوں کے ملبوسات کے ساتھ وہ میچنگ کر جائیں۔
پہلے پہل”ملتانی کھسے“ زیادہ مشہور تھے۔لیکن چونکہ اس کی کڑھائی اور اسے بنانے میں محنت بہت لگتی تھی،اس لئے اس کے کاریگر کم ہوتے گئے ،اب یہ کھسے مل تو جائیں گے لیکن کم دکانوں پر ہی دستیاب ہوں گے اور ان کی قیمت عام کھسوں سے زیادہ ہو گی۔

(جاری ہے)


ان دنوں تو سینتھیٹک چمڑے سے تیار کردہ سادہ کھسے زیادہ پسند کئے جا رہے ہیں،کیونکہ اصلی چمڑے سے تیار کردہ کھسے بہت مہنگے ہوتے ہیں ،اس کے علاوہ کچھ ڈیزائنرز نے ٹرک آرٹ والے کھسے بھی متعارف کروانے کا سلسلہ شروع کیا،جو کہ لڑکیوں میں بہت پسند کیا گیا ہے۔

ان دونوں انداز کے کھسوں کو عام دنوں میں باقاعدگی سے پہنا جا سکتا ہے۔شادی بیاہ کی تقاریب کیلئے مختلف برانڈز کی جانب سے مخمل پر کورے ،دبکے،موتیوں کا کام کیا جاتا ہے۔سوشل میڈیا پر ایسے کئی ہیں جو لڑکیوں کو ان کی پسند کے مطابق میچنگ کھسے تیار کرکے دے رہے ہیں۔ شادیوں کی تقریبات کیلئے اگر لڑکیوں کو کھسے خریدنے ہیں تو سلور یا سنہری رنگ کے کندن کے کھسے بھی بہترین انتخاب ثابت ہوں گے۔

اس کے علاوہ آج کل شیشہ ورک کے ملبوسات فیشن میں اِن ہیں تو ان کے ساتھ میچنگ کرکے شیشوں والے کھسے خرید لئے جائیں۔یہ مارکیٹ میں بہ آسانی دستیاب ہیں۔شادی بیاہ کیلئے تیار کئے جانے والے کندن،مخمل،کورے دبکے،ستارے اور شیشے والے کھسوں کی قیمت ہزاروں میں ہوتی ہے۔بنارسی کپڑے سے تیار کردہ سادہ کھسے بھی لڑکیوں میں مقبول ہیں،یہ فراکس اور لہنگوں کے ساتھ پہنے جائیں تو خوبصورت لگتے ہیں۔ایسا نہیں ہے کہ کھسے صرف مشرقی ملبوسات کے ساتھ پہنے جائیں،لڑکیاں چاہیں تو انہیں ڈینم جینز کے ساتھ بھی پہن سکتی ہیں۔یہی وجہ ہے کہ آج کل لڑکیاں کالج اور جامعات میں بھی کھسے پہنتی دکھائی دیتی ہیں۔

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "Har Libas Per Jachaain Rang Birange Khussey" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.