
Hath Pao Ki Hifazat - Special Articles For Women
ہاتھ پاؤں کی حفاظت - خواتین کیلئے مضامین
بدھ 12 ستمبر 2018

سیدہ شاہانہ
ہاتھ اور پاؤں بھی آپ کے جسم کے اہم ترین اعضاء ہیں ۔اگرآپ کے ہاتھ کھردرے ہیں اور ان پر شکنیں پڑی ہیں تو آپ کا تمام تر جسم خواہ کسی قدر خوبصورتی اور کشش کا حامل کیوں نہ ہو اس کا تمام تر حسن ماند پڑجائے گا اور آپ اپنی خوبصورتی اور کشش کھو بیٹھیں گی۔واضح رہے کہ ہاتھوں کی جلد بہت آسانی کے ساتھ خشکی کا شکار ہو جاتی ہے اور اس پرشکنیں یا جھریاں پڑجاتی ہیں ۔
اس کی غالباََ یہی وجہ ہے کہ ہاتھوں کی جلد سب سے بڑھ کر ہوا۔پانی ۔اور دھوپ کے بداثرات کا شکار ہوتی ہے ۔آپ کی عمر رسیدگی کے آثار آپ کے چہرے سے پہلے آپ کے ہاتھوں سے عیاں ہوتے ہیں ۔دانشمندی کا تقاضا یہی ہے کہ اپنے ہاتھوں کی حفاظت کی جانب خصوصی توجہ دی جائے ۔ہاتھوں کے علاوہ آپ کے پاؤں کو بھی آپ کی توجہ اور نگہداشت کی ضرورت ہوتی ہے ۔(جاری ہے)
پاؤں جسم کے کسی حصے سے بڑھ کر تھکن کا شکار ہوتے ہیں ۔
یہ آپ کے جسم کاو ہ حصہ ہیں جو آپ کے جسم کے تمام حصوں کا بوجھ سہارتے ہیں ۔لہٰذا پاؤں کی تھکن دور کرنے اور ان کی دلکشی اورصحت قائم و دائم رکھنے کے لیے ان کی پیڈی کیورنگ کی ضرورت ہوتی ہے ۔ہاتھ اور موائسچر ائز کرنے کا عمل
اگر آپ اپنے ہاتھ ہمیشہ نرم ونازک اور ملائم رکھنے کی خواہاں میں تب آپ ہینڈ لوشن یا کریم سے اپنے ہاتھوں کو موائسچر ائزنگ کریں ۔یہ عمل ماحولیاتی کے بد اثرات سے بھی آپ کے ہاتھوں کو محفوظ رکھے گا اور آپ کے ہاتھوں کی نگہدادشت کا عمل بھی جاری و ساری رہے گا ۔
ہاتھوں کو موائسچرائز کرنے کا طریقہ
ہاتھوں کو بخوبی دھولیں ۔
انہیں بخوبی خشک کرلیں ۔
دونوں ہاتھوں پر ہینڈ کریم کا مساج کریں ۔
مساج کے عمل کی بدولت آپ کے ہاتھ میں خون کی گردش کی رفتار میں اضافہ ہوگا اور ان کا تناؤ اور کھچا ؤ زائل ہوجائے گا۔
مینی کیورنگ
جس طرح پاؤں کی تھکن دور کرنے اور ان کی دلکشی اور صحت قائم ودائم رکھنے کے لیے ان کی پیڈی کیورنگ ضروری ہوتی ہے اسی طرح ہاتھوں کی خوبصورتی اور لچک قائم ودائم رکھنے کے لیے مینی کیورنگ کی ضرورت ہوتی ہے ۔مینی کیور کے آغاز کے لیے درج ذیل ورزشیں تجویز کی جارہی ہیں ۔ان کی بدولت آپ کے ہاتھوں کے گردش خون میں اضافہ ہوگا ۔ہر ورزش کو دو مرتبہ دہرانے کی ضرورت ہے ۔
اپنے ہاتھوں کی مٹھیاں سختی کے ساتھ بند کر لیں اور چندسیکنڈ تک یہی حالت بر قرار رکھنے کے بعد ایک دم ہاتھ پورا کھول دیں ۔اس طرح آپ کے ہاتھوں میں خون کی گردش بحال ہو گی اور آپ کو سوئیاں سی چھبتی محسوس ہوگی۔
اپنے ہاتھوں کو ڈھیلا چھوڑدیں اور انہیں اپنی کلائی پر گھمائیں ۔پہلے گھڑی کی سوئیاں کی سمت گھمائیں اور اس کے بعد گھڑی کی سوئیوں کی مخالف سمت میں گھمائیں ۔
چھوٹی انگلی سے آغاز کرتے ہوئے انگلیاں ایک ایک کرکے بند کریں ۔انگوٹھا سب سے آخر میں بند کریں ۔اپنی انگلیوں کو کلائی تک کے جانے کی کوشش کریں ۔آگر چہ آپ کی انگلیاں آپ کی کلائی تک نہیں پہنچ سکتیں لیکن آپ نے محض ایسی کوشش کرنی ہے ۔جب آپ کی انگلیاں زیادہ سے زیادہ حد تک آگے بڑھ جائیں تب ان کے اوپر انگو ٹھا لگا دیں ۔
ہر ایک انگلی کودوسرے ہاتھ سے آہستہ آہستہ کھولیں ۔
دونوں ہاتھوں کی انگلیاں ایک دوسرے میں پیو ست کرکے کلائیاں آپس میں ملا لیں اور ہاتھ کھول دیں جبکہ کلائیاں آپس میں باہم ملی رہیں ۔انگلیوں میں زیادہ سے زیادہ تناؤ پیدا کرنے کی کوشش کریں ۔
انگلیوں کی بالائی پوریں ملاتے ہوئے انگلیاں پھیلا دیں ۔آپ کی ہتھیلی اس طور پھیلی ہونی چاہئیے جیسے آپ کسی کو پانچوں انگلیاں دکھا رہے ہیں ۔یہ عمل پانچ مرتبہ دہرائیں اور اس عمل کو سر انجام دینے کی رفتار تیز رکھیں ۔
دوسرا مرحلہ
ریتی کے ساتھ ناخنوں کو آہستگی اور نرمی کے ساتھ ہموار بنائیں اور کوشش کریں کہ یہ گول بنیں اور اوپر نیچے ناخن کی ساخت بیضوی شکل کی حامل بن جائے ۔واضح رہے کہ کانٹے کی بدولت ناخن کمزور بن سکتے ہیں ۔اور توڑ پھوڑکا شکار ہو سکتے ہیں ۔
ہاتھوں کو تولیے کے ساتھ خشک کریں ۔
انہیں آہستہ آہستہ تھپتھپا کر خشک کریں ۔
ہاتھوں پر معیاری موائسچرائزنگ کریم کا مساج کریں ۔
مساج کا دورانیہ پانچ تادس منٹ ہو سکتا ہے ۔
ہاتھوں کو نیم گرم پانی میں رکھیں ۔تقریبا ایک منٹ تک نیم گرم پانی میں رہنے دیں۔
اپنے ہاتھ خشک تو لے سے تھپتھپا کر خشک کرلیں ۔
اپنے ہاتھ پر معیاری اور پسندیدہ نیل پالش لگائیں ۔
پیڈی کیورنگ
اپنے پاؤں گرم پانی میں ڈبو دیں ۔
دس منٹ تک پانی میں ڈبوئے رکھیں ۔
اگر آپ پانی میں لیونڈرآئل کے دو تین قطرے شامل کرلیں ۔
تو آپ کے پاؤں کسی قدر سکون سے ہمکنار ہو سکتے ہیں ۔
پاؤں خشک کریں ۔
ان کے ناخن کا ٹیں اور ریتی کے ساتھ ہموار بنائیں ۔
پاؤں پر مردہ جلد اتار نے والا لوشن لگائیں ۔
لوشن کی مالش کرنے کے بعد پاؤں کو بخوبی دھو کر خشک کرلیں ۔
اپنے پاؤں کو اس طور تھا میں کہ آپ کا انگوٹھا پاؤں کے تلوے پر ہو اور انگلیاں دوسری جانب ہوں ۔ اپنے دوسرے ہاتھ سے پاؤں پر فٹ لوشن یا باڈی موائسچرائز کا مساج کریں ۔
مساج کا آغاز پاؤں کی انگلیوں کی جڑوں سے کریں اور مابعد دائرے کی
شکل میں پاؤں کا مساج کرتے ہوئے تمام تر پاؤں کا مساج کریں ۔
مسا ج کرنے کے لیے اپنی شہادت کی انگلی اور انگوٹھا استعمال کریں ۔
پاؤں کی ہر ایک انگلی کے درمیان لوشن کا مساج کریں تا کہ آپ کے خون کی گردش میں اضافہ ہو سکے۔
Your Thoughts and Comments
مزید خواتین کیلئے مضامین سے متعلق
Articles and Information
بچے کی نگہداشتبچوں کی پرورش اور غلط نظریاتمحبت اور جزباتی خلفشارخواتین کی خوبصورتیمیک اپ کرنے کے طریقے اور تجاویزبالوں کی نگہداشت اور سٹائلنگبالوں کو رنگنے کے طریقے اور تجاویزچہرے کی حفاظتجلد کی حفاظتچہرے کا فیشل، بلیچ اور مساجخوبصورتی کے نئے اندازدلہن اور شادی کا میک اپخواتین کا مساج، چہرے اور باڈی کا مساجبالوں کیلئے شیمپو کا استعمالخواتین کیلئے وزن کم کرنے کی ورزشیںںاخنوں کی حفاظت اور خوبصورتیخواتین سے متعلقہ متفرق ویڈیوزاسلام اور عورتگھریلو ٹوٹکے خواتین کیلئے مضامینمختلف رویےخواتین کے ملبوسات 100 نامور خواتینخانوادئہ رسولقرونِ اولیٰعظیم مائیںعظیم بیویاںفن اور ادب میں نام پیدا کرنے والی خواتینمشہور سیاستدان اور حکمران خواتینفلاحِ عام کرنے والی مشہور خواتینمشہور کھلاڑی خواتین مشہور آرٹسٹ خواتینبدنصیب عورتیںگھر کی آرائشخواتین کیلئے خریداری کے طریقےابتدائی طبی امدادخواتین کیلئے باغبانی کے مشورےکامیاب شادی شدہ زندگیPicture Galleries
مہندی کے ڈئزائنہاتھوں کے مہندی کے ڈئزائنپیروں کے مہندی کے ڈئزائنUrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.