Hath Paon Ki Hifazat Khobsorat Shakhsiyat Ka Raaz - Special Articles For Women

ہاتھ پاؤں کی حفاظت خوبصورت شخصیت کا راز - خواتین کیلئے مضامین

بدھ 19 جنوری 2022

Hath Paon Ki Hifazat Khobsorat Shakhsiyat Ka Raaz
خوبصورت ہاتھ،پاؤں خواتین کی شخصیت کو چار چاند لگاتے اور پُرکشش بناتے ہیں۔چہرے کی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ پاؤں کی خوبصورتی بھی اہمیت رکھتی ہے۔ہاتھوں کی جلد بہت حساس ہوتی ہے جب موسم تبدیل ہو رہا ہوتا ہے تو ہاتھوں پاؤں اور ناخنوں کی معمول سے زیادہ نگہداشت کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ موسم کے اثرات ان کی خوبصورتی متاثر کرتے ہیں۔اس لئے ہاتھوں اور پاؤں کی خوبصورتی پر خاص توجہ دیں۔

ہاتھ اور پاؤں دھونے سے پہلے ہمیشہ کولڈ کریم یا موئسچرائزنگ کریم ضرور استعمال کریں۔ہفتے میں دو بار ہاتھوں اور پاؤں پر لیموں کا رس ملیں دس منٹ سادہ پانی سے ہاتھوں اور پاؤں کو دھوئیں اس کے بعد ہاتھوں اور پاؤں کو لوشن ملیں اس کے علاوہ جب بھی آپ کو فرصت ملے ہاتھوں اور پاؤں کی انگلیوں کو اس طرح حرکت دیں جیسے آپ ٹائپ کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)


یہ ورزش ہاتھوں اور پاؤں کی لچک برقرار رکھنے کے لئے بہترین اور مفید ہے۔

ہاتھوں اور ناخنوں کے دھبے دور کرنے کے لئے آلو یا لیموں کے ٹکڑے ہاتھوں اور ناخنوں پر ملیں ناخنوں پر موم رگڑنے سے خون رواں ہو جاتا ہے جس سے ناخنوں میں سرخی اور چمک پیدا ہو جاتی ہے۔خواتین وقت کی کمی کے باعث ناخنوں اور ہاتھوں کے علاوہ پاؤں کو بھی نظر انداز کرتی ہیں جس سے ہاتھوں کی خوبصورتی بے معنی ہو کر رہ جاتی ہے اس لئے خواتین کے لئے ضروری ہے کہ ہاتھ اور پاؤں دھونے کے بعد ناخنوں کے کنارے بھی صاف کر لیں اور اچھی طرح دیکھ لیں کہ ناخنوں کی نوکیں بالکل صاف ہیں اس کے علاوہ جب بھی آپ کو وقت ملے تو اپنے ہاتھوں پر سفید آئیوڈین ملے ناخنوں کی بہتر نشوونما کیلئے ضروری ہے ان کی ہفتہ وار صفائی کریں اگر آپ نیل پالش نہیں لگانا چاہتیں اس کے باوجود بڑھے ہوئے ناخنوں کو تراشنا اور ان کی بیضوی شکل دینا بہت ضروری ہے تاکہ دھول اور مٹی ان کے اندر نہ جائے اور ناخن جراثیم سے پاک رہیں۔


روغن بادام اور زیتون کا تیل ہاتھوں پر پڑنے والی کالی لکیروں کو دور کرتا ہے اور انہیں نرم و ملائم رکھتا ہے۔روغن بادام اور زیتون کے تیل کو نیم گرم کرکے مساج کریں اور پھر نیم گرم پانی سے دھو لیں ہاتھوں اور پاؤں کی Dead Skin کو ٹھیک کرنے کے لئے گلیسرین،عرق گلاب اور لیموں کے رس کو مکس کرکے رات کو لگائیں کچھ ہی دنوں میں آپ کو واضح فرق نظر آئے گا۔
تاریخ اشاعت: 2022-01-19

Your Thoughts and Comments

Special Special Articles For Women article for women, read "Hath Paon Ki Hifazat Khobsorat Shakhsiyat Ka Raaz" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.