Hijaab Thffz Ka Ehsas - Article No. 1904

Hijaab Thffz Ka Ehsas

حجاب تحفّظ کا احساس - تحریر نمبر 1904

فرمان باری تعالیٰ ہے کہ ”اے نبی اپنی بیویوں اور بیٹیوں اور مسلمانوں کی عورتوں سے کہہ دو کہ وہ اپنے اپنی چادروں کو لٹکا لیں ،تاکہ وہ (شریف زادیاں)پہنچائی جائیں اور انہیں تنگ بھی نہ کیا جائے اور اللہ بخشنے والابڑا مہربان ہے (الاحزاب :59)

ہفتہ 27 اکتوبر 2018

مریم بتول
فرمان باری تعالیٰ ہے کہ ”اے نبی اپنی بیویوں اور بیٹیوں اور مسلمانوں کی عورتوں سے کہہ دو کہ وہ اپنے اپنی چادروں کو لٹکا لیں ،تاکہ وہ (شریف زادیاں)پہنچائی جائیں اور انہیں تنگ بھی نہ کیا جائے اور اللہ بخشنے والابڑا مہربان ہے (الاحزاب :59)
چہرہ عورت کے حسن کا اصل مظہر ہے ۔اس لیے اللہ تعالیٰ نے عورت کو یہ حکم دیا کہ جب وہ گھر سے نکلے تو اسے چھپا لیا کرے تا کہ معاشرے میں فتنے کا کوئی اندیشہ باقی نہ رہے ۔

دور جاہلیت پر اگر ہم نظر دوڑایں تو ہمیں نظر آتا ہے کہ عورتیں بلا ضرورت محض اپنے حسن وجمال کی نمائش کے لیے بن سنور کر گھر سے نکلتی تھیں ۔جس کی وجہ سے مراد اخلاقی بگاڑ میں مبتلا ہو جاتے تھے ۔اس دور میں دونوں صنفوں سے شرم وحیا کا پردہ اٹھ چکا تھا۔

(جاری ہے)

ا ن کی تعمیری صلاحیتوں نے تخریب کا رخ اختیار کر لیا تھا اور اخلاقی بگاڑ نے انہیں تباہی کے دھانے پر لاکھڑا کیا تھا۔


اسلام کے معاشرتی نظام میں پردہ کی بڑی اہمیت ہے ۔معاشرے میں بے حیائی اور بے راہ روی جیسی خرابیو ں کی ابتدا اس وقت ہوتی ہے جب سر سے چادر اتر جاتی ہے اور چہرے سے پردہ اٹھ جاتا ہے ۔انسانی تاریخ میں کوئی ایسا دور نہیں گزار جس میں پردہ کارواج اور ضرورت نہ رہی ہو لیکن موجودہ زمانے میں اس کی اہمیت ضرورت بہت زیادہ بڑھ گئی ہے ۔بے پردگی کی وجہ سے اخلاقی بگاڑ بڑھ رہا ہے ۔
مردوں اور عورتوں کے آزادانہ اور بے حجا بانہ میل جول نے مسلم معاشرہ کو اخلاقی تباہی کے دھانے پر لاکھڑا کیا ہے ۔
کہا جاتا ہے کہ پردہ عورت کی آزادی اور ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے لیکن یہ حقیقت نہیں بلکہ ایک مفردضہ اور اعتراض ہے ۔معاشرے میں کتنی خواتین ایسی ہیں جو پردے کے ساتھ معاشرے کے مختلف شعبوں میں کام کررہی ہیں حتی کہ با پردہ ڈاکٹر اور پائلٹ خواتین بھی اپنے پیشہ ورانہ فرائض بخوبی سر انجام دے رہی ہیں اور ان کی کارگردگی بے حجاب خواتین سے بہتر ہے ۔
اسلام دین فطرت ہے اور اس نے مردوں اور عورتوں کو کوئی ایسا حکم نہیں دیا جوان کی فطری صلاحیتوں کو بروئے کا رلانے اور ان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بنے۔
آج ہمارا معاشرہ بھی تباہی کے اس دھانے پر کھڑا ہے اور اس کی وجہ آج کی عورت ہے جو بے پردہ بلا ضرورت گھر سے نکلتی ہے اور اپنی اصل ذمے داری ”گھر “کو بھول جاتی ہے ۔عورت نسلوں کی معمار ہے اور ایک صالح اور مستحکم معاشرے کی تعمیر میں اس کا سب سے اہم کردار ہے ۔
کیوں کہ عورت اپنی آغوش میں ایسے افراد کی تربیت کرتی ہے جو مستقبل میں ملک کی باگ دوڑ سنبھالتے ہیں لیکن اگر عورت اپنے فرائض سے غافل ہوجائے تو پھر ملک کو نہ معیاری اور مخلص قیادت ملے گی نہ ہی فرض شناس رعایا ،نہ ہی حکومت چلانے والے دیانتدار کارکن اور نہ ہی ملک چلانے والے سر فروش مجاہد میسر آئیں گے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ آج کی عورت پر دے کے صحیح معنی اور مفہوم کو سمجھے اور اس بات کو سمجھے کے وہ محفوظ صرف اور صرف حجاب میں ہے اور نہ صرف عورت بلکہ معاشرے کی بقا بھی حجاب میں ہے ۔

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "Hijaab Thffz Ka Ehsas" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.