Ice Cream - Article No. 1189

Ice Cream

آئسکریم - تحریر نمبر 1189

خواتین کی شخصیت کا راز افشا کرتی ہے

ہفتہ 9 مئی 2015

حنا انور:
یوں تو آئسکریم کھانا تقریباََ سبھی کا پسندیدہ مشغلہ ہے اور آئسکریم کو تقریباََ ہر انسان کو اچھی لگتی ہے لیکن کچھ لوگوں کو کوئی ذائقہ پسند ہوتا ہے تو کسی کو کوئی اور۔ لیکن یہ بات کوئی نہیں جانتا کہ آئسکریم کے مختلف فلیور پسند کرنے والے افراد کی شخصیت بھی ایک دوسرے سے مختلف ہوتی ہے۔ ماہرین نے آئسکریم اور اُن کے ذائقوں کی پسندیدگی اور انسانی شخصیت کے بارے میں دلچسپ تحقیق کی ہے۔

آئیے ان ذائقوں اور انسانی شخصیت کے بارے میں آپ بھی جانیے۔
ونیلا آئسکریم پسند کرنے والی خواتین : ونیلا آئس کریم پسند کرنے والی خواتین کے بارے میں محقیقن نے کہا کہ یہ لوگ بہت اضطراری ہوتے ہیں اور وہ جذباتی ہونے کی بجائے منطق پر یقین رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے جذبات کااظہار بھی زیادہ کرتے ہیں۔ محقق ڈاکٹر ایلن ہر شز نے بتایا ہماری پسندیدہ آئسکریم بچپن میں سامنے آجاتی ہے اور ساری عمر ہم اسے ہی پسند کرتے رہتی ہے۔

جبکہ ایک اور تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ ایسے لوگ منطقی سوچ رکھنے والے ہوتے ہیں۔
چاکلیٹ آئس کریم کھانے والی خواتین :اگر آپ کو چاکلیٹ آئس کریم پسند ہے تو پھر آپ کیلئے بری خبر یہ ہے کہ ایسے لوگ دکھاوے کی محبت کرنے والے ہوتے ہیں لیکن اچھی خبر یہ ہے کہ تحقیق کاروں کا کہنا یہ بھی ہے کہ ایسے لوگ بہت زندہ دل بھی ہوتے ہیں۔
منٹ چاکلیٹ کھانے والی خواتین: منٹ چاکلیٹ کھانے والے بہت زیادہ بحث کرتی ہیں اور ہر بات کی ان کے پاس تاویل ہوتی ہے۔
یہ تب تک سکون سے نہیں بیٹھتیں جب تک انہیں اپنا مطلوبہ ہدف نہ مل جائے۔
کافی آئسکریم کھانے والی خواتین: کافی آئسکریم پسند کرنے والے مہم جو اور زندہ دل ہوتے ہیں۔
چاکلیٹ چپ کھانے والی خواتین: اگر آپ کو چاکلیٹ چپ پسند ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ بہت دریا دل عقلمند اور اچھی ہیں۔

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "Ice Cream" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.