In HathooN Mein Hinna Rachani Hai - Article No. 2593

In HathooN Mein Hinna Rachani Hai

ان ہاتھوں میں حنا رچانی ہے - تحریر نمبر 2593

آج ان کی رنگت تو سنوار لیں

منگل 11 مئی 2021

ماہ صیام میں بے شک خواتین دوپہر سے افطار اور پھر رات گئے سحر تک وقفے وقفے سے کھانے تیار کرتی اور برتن دھوتی ہیں۔بہت کم خواتین کو کل وقتی ملازموں کی سہولت حاصل ہوتی ہے۔مصروفیات کچھ اس قدر ہوتی ہیں کہ نیند پوری کرنے کی کوشش میں کلینزنگ یا مساج وغیرہ کو اہمیت نہیں دیتیں۔عید الفطر کی تیاری اور نصف رمضان سے عملاً شروع کی جاتی ہے۔
دن میں بالوں کی نگہداشت،ویکسنگ،تھریڈنگ،مینی کیور،پیڈی کیور اور اسی نوعیت کی دیگر تیاریاں شامل ہوتی ہیں مگر کیا آپ نے اپنے ہاتھوں کی سیاہ پڑتی جلد پر توجہ دی؟ہمہ وقت ڈٹرجنٹ اور ڈش واشنگ لیکویڈ کے استعمال سے جلد کی رنگت متاثر ہوتی ہے۔آیئے چند ٹوٹکوں کی مدد سے اپنے گھر اور محدود بجٹ کے ساتھ ہاتھوں کو نرم،ملائم،پرکشش اور نکھار دیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)


اگر ہاتھوں پر لکیریں نمایاں ہونے لگیں
ایک انڈے کی سفیدی کو پھینٹ کر چٹکی بھر دودھ لے کر ہاتھوں پر لگانے سے لکیریں جاتی رہتی ہیں۔
آلو ابال کر پیس لیں۔اس میں ایک چائے کے چمچ کے برابر زیتو ن کا تیل،تھوڑا سا شہد اور دو چائے کے چمچ کے برابر تازہ دودھ ملا لیں۔اس آمیزے کو شیشی میں محفوظ کرکے فریج میں رکھ لیں اور افطار کے بعد تھوڑی بہت فراغت ملے تو ہفتے میں تین بار ہاتھوں پر لیپ کرکے سادہ پانی اور بے بی سوپ سے دھو لیا کریں۔
فرق خود محسوس کریں گی۔
بادام کے تیل سے (ہاتھوں کو دھو کر)پیروں اور ہاتھوں کی جلد پر مساج کرنے سے جلد کی سیاہی دور ہو جاتی ہے۔حساس جلد نہ ہوتو دو تین قطرے لیموں کے عرق کے شامل کئے جا سکتے ہیں۔
پیٹرولیم جیلی صرف سردیوں میں استعمال نہیں کی جاتی۔آپ میک اپ اتارنے کے لئے،جلد کی صفائی اور نکھار کے لئے چاہیں تو ہر روز یا دن میں دو بار اس سے جلد صاف کر سکتی ہیں۔
یہ جلد کی رنگت کو بھی بہتر بناتی ہے۔اگر مناسب سمجھیں تو سوتی دستانے پہن کر سو جائیں۔جلد کی نمی لوٹ آئے گی۔
صندل کے صابن سے بھی ہاتھ دھونے سے جلد نکھر جاتی ہے
تازہ دودھ میں چاول کا آٹا(حسب ضرورت)ملا کر ابٹن کی طرح جلد پر ملنے سے یہ نکھر جاتی ہے۔آپ چند دن میں یہ ٹوٹکے آزما لیں گی تو چاند رات پر مہندی لگاتے ہوئے خوشی محسوس کریں گی کیونکہ آپ کی جلد نکھر گئی ہو گی اور آپ صحیح معنوں میں عید کی خوشیوں میں خود کو شریک کر لیں گی۔

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "In HathooN Mein Hinna Rachani Hai" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.