Istaqbal E Ramzan Or Khawateen - Article No. 2062

Istaqbal E Ramzan Or Khawateen

استقبال رمضان اور خواتین - تحریر نمبر 2062

اس بابرکت مہینے میں خواتین کی روٹین مکمل تبدیل ہو جاتی ہے

جمعہ 10 مئی 2019

راحیلہ مغل
ماہ رمضان کی بابرکت گھڑیوں کا آغاز ہو چکا ہے ۔ہمارے ملک میں رمضان کے آتے ہی معمولات زندگی میں تبدیلی آجاتی ہے ۔مرد حضرات کی روٹین میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آتی البتہ خواتین کی روٹین مکمل تبدیل ہو جاتی ہے ۔
بلکہ اگریہ کہاجائے کہ رمضان کی آمد سے قبل ہی خواتین رمضان کی تیاریوں میں مصروف ہو جاتی ہیں تو غلط نہ ہو گا۔

رمضان سے آٹھ دس دن قبل ہر گھر میں سحر وافطار کی تیاری کے لئے کچن کی خصوصی صفائی ستھرائی کی جاتی ہے ۔پورے مہینے کا راشن اکٹھا کر لیا جاتا ہے ۔ہر عورت کی خواہش ہوتی ہے کہ رمضان کے مہینے میں راشن لیتے ہوئے رمضان پیکج سے پورا فائدہ اٹھایاجائے کیونکہ اس مہینے کے راشن میں کئی اشیاء کا اضافہ ہوجاتا ہے جیسے بیسن‘بیسن کی پکوڑیاں ‘جام شیریں کی بوتلیں تقریباً ہر گھر کے راشن کا لازمی حصہ بن جاتی ہیں ۔

(جاری ہے)


افطار کرتے ہوئے جام شیریں کا خاص شربت تیا ر کیا جاتا ہے کچھ لوگ اس میں اسپغول کا چھلکا اور کچھ لوگ تخملنگا ڈال کر پینا پسند کرتے ہیں ۔اس بابر کت مہینے میں صوم وصلوٰة اور تلاوت قرآن پاک کیلئے بھی خشوع وخضوع سے اہتمام کیا جاتاہے۔
رمضان کے دوران سحری میں تو ہر ایک متوازن خوراک پرزور دیتا ہے تاہم افطار سے لطف اندوز ہونے کے لئے ہر گھر میں اپنی استطاعت کے مطابق اہتمام کرنا ایک روایت ہے جو ہمارے ہاں صدیوں سے چلی آرہی ہے ۔
بڑی بزرگ خواتین رمضان المبارک کی ان خوشیوں میں بچوں اور بچیوں کو بھی شریک کرتی ہیں جس سے تربیت کا عمل جاری رہتاہے۔
رمضان میں سموسے اور پکوڑے اگر افطار کی میز پر موجودنہ ہوں تو افطاری ادھوری محسوس ہوتی ہے ۔ہر طبقے کی خواتین افطاری میں سموسے آلو کی ٹکیاں اور پکوڑے بنانے کا تھوڑا بہت اہتمام ضرور کرتی ہیں۔
اس مہینے میں دفاتر میں جانے والی خواتین بھی بڑے ذوق شوق سے کوکنگ کررہی ہوتی ہیں کیونکہ دفاتر کے ٹائم تبدیل ہو جاتے ہیں ۔

خواتین کو فیملی کیلئے کچھ نہ کچھ بنانے کا وقت مل جاتا ہے لہٰذا وہ اس سے ضرور فائدہ اٹھاتی ہیں ۔اس کے علاوہ خواتین کی یہ بھی کوشش ہوتی ہے کہ وہ کاموں کے دوران عبادت کیلئے بھی وقت نکال لیں لہٰذا کئی اشیاء فریز بھی کرلی جاتی ہیں ۔جیسے چٹنیاں ،سموسہ پٹی وغیرہ۔اس برس رمضان کی آمدشدید گرمیوں میں ہوئی ہے ۔اس لیے روزے داروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ اس موسم کو مد نظر رکھتے ہوئے رمضان کی تیاری کریں ۔

رمضان کامہینہ مسلمانوں کے لیے بہت ہی مقدس ہے،جس میں روزے رکھ کر وہ نہ صرف اللہ کا حکم مانتے ہیں بلکہ پورا ماہ اپنے نفس پر قابو پانے کی مشق بھی کرتے ہیں۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ روزے میں مذہبی عبادات کے ساتھ ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ انسان اس مہینے میں اپنی صحت کو نہ بھولے۔گویا انسان کے لیے ضروری ہے کہ اس کے جسم میں پانی کی مقدار صحیح ہو ،وہ رمضان کے دوران اعتدال میں کھائے اور اس بات کو بھی یقینی بنائے کہ اسے مناسب آرام میسر ہے۔

طبی ماہرین کہتے ہیں کہ رمضان میں اکثر وبیشتر لوگوں کو جسم میں شوگر اور پانی کی کمی کا مسئلہ درپیش رہتا ہے ۔چونکہ ،اس برس رمضان شدیدگرمیوں میں ہے ،اس لیے روزے داروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ اس موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے رمضان کے مہینے کے روزے رکھیں اور جہاں تک ہو سکے متوازن غذاکھائیں۔

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "Istaqbal E Ramzan Or Khawateen" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.