Jab Bacha Dant Nikale To Maan Ghaflat Na Kare - Article No. 3342

Jab Bacha Dant Nikale To Maan Ghaflat Na Kare

جب بچہ دانت نکالے تو ماں غفلت نہ کرے - تحریر نمبر 3342

اگر اس موقع پر لاپرواہی کی جائے تو بچے کو دانتوں کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے

پیر 23 دسمبر 2024

امینہ خان
بچوں کی اچھی صحت والدین خاص طور پر ماں کی توجہ پر منحصر ہوتی ہے۔اگر ماں اس حوالے سے تھوڑی سی بھی غفلت کا مظاہرہ کرے تو بچے کو صحت کے حوالے سے کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔جب بچوں کے دانت نکلنا شروع ہوتے ہیں تو بعض اوقات وہ کچھ بے چین سے دکھائی دیتے ہیں۔ایسے میں ماں کو بچے کی طرف بھرپور توجہ دینے کی ضرورت ہوتی ہے۔
اگر اس موقع پر لاپرواہی کی جائے تو بچے کو دانتوں کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
بہتر ہو گا کہ جب بچہ پہلا دانت نکالنا شروع کرے تو کسی اچھے ڈینل سرجن سے اس کا معائنہ کروا لیا جائے۔اچھے دانت جہاں بچوں کی اچھی صحت کے ضامن ہوتے ہیں وہاں ان کے اندر اعتماد بھی پیدا ہوتا ہے۔اعتماد کی طاقت سے مالا مال لوگ ہی زندگی میں کامیابیاں حاصل کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس لئے والدین کو شروع سے ہی بچوں کو صحت اور شخصیت کی طرف بھرپور توجہ دینی چاہئے۔بچے کے دانتوں کی دیکھ بھال اسی وقت شروع ہو جانی چاہئے جب اس کے مسوڑھوں سے پہلا دانت نکلتا ہے۔دانت پھوٹنے کا عمل بچے اور والدین دونوں کے لئے تکلیف دہ ہوتا ہے۔بچہ تو خود اس تکلیف کو محسوس کر رہا ہوتا ہے جبکہ والدین بچے کو بے چین دیکھ پریشان ہو رہے ہوتے ہیں۔
اس دوران زیادہ تر بچے معمول سے زیادہ رونے لگتے ہیں۔وہ چڑچڑے اور بے چین بھی ہو سکتے ہیں۔
کچھ بچے ایسے بھی ہوتے ہیں جو بغیر کسی خاص علامت کے اس عمل سے گزر جاتے ہیں۔عام طور پر بچوں میں دانت نکلنے کا عمل چھ ماہ کی عمر کے بعد ہی شروع ہوتا ہے۔ہر بچے کے دانت پھوٹنے کی رفتار مختلف ہوتی ہے۔اگر آپ کے بچے کے دانت تین یا بارہ ماہ میں نکلیں تو اس میں پریشانی کی کوئی بات نہیں۔
زیادہ تر بچوں کے دودھ کے تمام دانت تین سال کی عمر تک نکل آتے ہیں۔پانچ سے تیرہ سال کی عمر میں بچوں کے ابتدائی دانت ٹوٹنا شروع ہو جاتے ہیں تاکہ ان کی جگہ نئے اور مستقل دانت نکل سکیں۔اگر آپ کا بچہ زیادہ چڑچڑا یا بے چین نظر آتا ہے تو ڈاکٹر سے اس کا معائنہ کروائیں۔جب تک ڈاکٹر آپ کو مشورہ نہیں دیتا بچے کے مسوڑھوں پر کوئی بھی کریم لگانے سے پرہیز کریں کیونکہ اس کریم کو تھوک کے ساتھ نگل سکتا ہے۔یہ بات اس کی صحت کے لئے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "Jab Bacha Dant Nikale To Maan Ghaflat Na Kare" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.