Jewellery Brands - Fashion Ki Munfarid Jehet - Article No. 2495

Jewellery Brands - Fashion Ki Munfarid Jehet

جیولری برانڈز․․․فیشن کی منفرد جہت - تحریر نمبر 2495

روایت سے ذرا ہٹ کر،دلکشی کا پیکر

پیر 28 دسمبر 2020

زیور اور عورت کا ساتھ قدیم تہذیبوں کے آثار بھی ظاہر کرتے ہیں اور ہر دور کی خاتون زیورات سے عشق اور دیوانگی کی حد تک چاہت رکھتی ہے۔ہماری بچیاں جب پیدا ہوتی ہیں تو انھیں ننھیال اور ددھیال سے قیمتی چوڑیاں،کڑے،انگوٹھیاں،بالیاں اور دوسرے زیوروں کے تحائف ملتے ہیں۔یہ ہماری مشرقی روایتوں کا حسن ہے ویسے ہم نے اپنے بزرگوں سے لڑکے کی پیدائش پر بھی سونے جیسی قیمتی دھات کے Stud دیتے ہوئے لوگ دیکھے ہیں اور کچھ لوگ سستے زمانوں میں سونے سے چائے کا ایک چمچ بنوا کر تحفے میں دیا کرتے تھے۔
اسی طرح سونے کے سکے دینے کا رواج بھی تھا مگر اب منظر بدل چکا ہے ،سونے کی قیمت آسمان کو چھونے لگی ہے اور خواتین آرٹیفیشل(مصنوعی) زیورات خریدنے میں دلچسپی لے رہی ہیں۔آج ہم مقبول برانڈز کا ذکر کر رہے ہیں جو نوجوان خواتین میں بے حد مقبول ہیں۔

(جاری ہے)


FARI
اس برانڈ میں 99 روپے سے لے کر 18 ہزار روپوں تک زیورات دستیاب ہو جاتے ہیں یہ سنگاپور سے درآمد کئے جاتے ہیں اور لیڈی Ada Overton نے اسے متعارف کرایا تھا۔

نازک سے Pendant سے لے کر اکیراٹ کی ڈائمنڈ پلاٹینئم اور گولڈ پلیٹڈ ٹاپس کے علاوہ نایاب قیمتی پتھروں سے تراشیدہ انگوٹھیاں دیدہ زیب بھی ہیں اور باذوق خواتین کے لئے عمدہ تحفہ بھی سمجھی جاتی ہیں۔
SHEEN
یہ حال ہی میں منظر عام پر آنے والا برانڈ ہے۔دبئی س کاروبار شروع کرنے والی ی کمپنی 18 کیرات سونے اور چاندی کے علاوہ دوسری دھاتوں کے زیورات بھی بناتی ہے تخلیقیت کے عنصر کو نمایاں رکھتے ہوئے ان کے ٹاپس،کندن کے سیٹس اور Tibetan A-Moonstone کی انگوٹھیاں پاکستان میں بھی پسند کی جانے لگی ہیں۔
ان زیورات کی قیمت لگ بھگ 600 روپے سے 56 ہزار روپوں تک ہے۔یہ برانڈ Cuben اسٹائل کی جیولری بھی بناتا ہے اور Necklaces میں بھی اچھی ورائٹی پائی جاتی ہے۔
CHAPTER 13
یہ پاکستانی برانڈ لاہور میں کاروبار کرتا ہے۔لاہوریوں کو ان کے کھسے اور جوتے خوب بھاتے ہیں مگر یہ برانڈ ہاتھوں سے کشیدہ کاری کئے ہوئے کانوں کے آویزے اور انگوٹھیاں بناتا ہے۔
لان،کاٹن،لینن اور کیمبرک کے ملبوسات کے ساتھ یہ کشیدہ کاری کئے ہوئے زیورات نوجوانوں میں پسند کئے جا رہے ہیں۔
MOLLIS
نوجوانوں میں اسٹیٹمنٹ جیولری پہننے کا رجحان بڑھ رہا ہے۔جو نازک بھی ہوتی ہے اور جس کے ڈیزائن بھی متاثر کن ہوتے ہیں۔ان میں بریسلٹ،کانوں کے بندے،کڑے،پازیبیں اور انگوٹھیاں سب ہی کچھ شامل ہیں۔مختلف دھاتوں کے ساتھ ساتھ Bohemian Straw Weave کے آویزے بھی خاصے پرکشش معلوم ہوتے ہیں۔یہ کسٹمائزڈ جیولری آپ کو محفل میں ممتاز بھی اسی لئے کرتی ہے کہ ان کے ڈیزائن کسی اور برانڈ سے مشابہت نہیں رکھتے۔نئے سال کی کسی تقریب میں شرکت کرنی ہو یا کسی اور جگہ مدعو ہوں تو یہ نازک سی جیولری آپ کو جاذب نظر بنا دے گی۔

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "Jewellery Brands - Fashion Ki Munfarid Jehet" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.