Jewelry Ki Ward Robe Sajiye - Article No. 1886

Jewelry Ki Ward Robe Sajiye

جیولری کی وارڈ روب سجائیے - تحریر نمبر 1886

سونا اس قدر مہنگا ہو گیا کہ بھاری زیور جہیز اور بری میں دلہنوں کو دئے جانے کی روایت میں تبدیلی آگئی ۔

بدھ 3 اکتوبر 2018

ثناء نثار
اب ہوا یوں کہ سونا اس قدر مہنگا ہو گیا کہ بھاری زیور جہیز اور بری میں دلہنوں کو دےئے جانے کی روایت میں تبدیلی آگئی ۔جن خاندانوں میں دس پندرہ تولے سونا دینے کی روایت تھی وہاں اگر جمع جتھ نہ ہو پائے تو چار یا پانچ تو لے تک کی کمی واقع ہوگئی ۔مہنگائی رہی اپنی جگہ لیکن اب نوجوانوں میں برانڈز کی دلچسپی بھی محسوس کی جانے لگی ہے۔


ڈیزائنرز پراڈکٹس جن میں اسٹیمنٹ جیولری کی جھلک واضح طور پر محسوس کی جاسکتی ہوہ،جو برصغیر کی جملہ روایتوں کے من وعن عکاس نہ ہوں جدید اسلوبیات پر منی ہو ں وہی ماڈرن پاکستانی خواتین کو بھا نے لگے ہیں ۔بڑی بوڑھیاں انہی زیورات کو دیکھ کر کہنے لگیں کہ یہ تو سونے کے نہیں معلوم ہوتے ۔جبکہ یہ ہوتے سونے ہی کے ہیں بس ان کی بناوٹ میں قدرے ناز کی اور جدید یت کا پہلو نمایاں طور پر نظر آتا ہے ۔

(جاری ہے)


ثناء نثار نوجوان جیولری ڈیزئنر کا کہنا ہے کہ ”میں نے فطری منا ظر ،پھولوں اور روایتی جھمکوں اور چاند بالیوں سے تحریک لے کر اپنا مخصوص انداز فکر یہاں پیش کیا ہے ۔میرا تجربہ رہا ہے کہ بچیوں بہ رہا ہے کہ بچیوں کو بھاری بھاری زیورات کے تحائف دےئے جاتے ہیں جو شادی کے دور وزبعد بینکوں کے لا کر زمیں کھوادےئے جاتے ہیں اور وہ برسوں یا مہینوں بعد پھر کسی کی شادی کی تقریب کے لئے نکالے جاتے ہیں اور بیشتر خواتین ماے خوف کے انہیں پہننا چھوڑ چکی ہیں ۔
میں نے یہی کوشش کی ہے کہ ماڈرن اسٹائل کے ہمہ صفت قسم کے ہلکے پھلکے زیورات تیار کروں کہ جنہیں خواتین چھوٹے بڑے موقعوں پر پہن سکیں ۔
ثناء کی تخلیقات دیکھنے کو تو اندازہ ہو گاکہ ان زیورات کی اپنی ایک تہذیب ،ثقافت بلکہ شخصیت بھی ہے !

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "Jewelry Ki Ward Robe Sajiye" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.