Joote - Shaksiyat K Behtareen Akas - Article No. 2163

Joote - Shaksiyat K Behtareen Akas

جوتے․․․شخصیت کے بہترین عکاس - تحریر نمبر 2163

یہ ذوق انتخاب سے آپ کے تعارف تک آپ کے ساتھی ہیں

جمعرات 19 ستمبر 2019

ماہرین نفسیات کی رائے میں آپ کی شخصیت کا متاثر کن تاثر پیش کرنے میں آپ کے جوتے یا سینڈلز بھی اہم کردار اداکرتے ہیں۔آپ کے جوتے پسند کرنے اور خریدنے کا انداز کم اہمیت نہیں رکھتا۔کئی مطالعوں سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ فیشن کے گرو آپ کے جوتوں کے انتخاب کی بنیاد پر آ پ کی شخصیت کا اندازہ لگا سکتے ہیں جو کہ اکثر اوقات صحیح ثابت ہوتا ہے ۔یہ آپ کی شخصیت کا پہلا تاثر پیش کرنے کی اہم وجہ بھی ثابت ہوتے ہیں ۔

خریداری کے دوران آپ تو اپنے آرام اور ذوق کو ترجیح دیتے ہوں گے پر کیا آپ جانتی ہیں کہ یہ آپ کی شخصیت کا آئینہ ثابت ہوسکتے ہیں آج ہم آپ کو ماہرین کی آراء کے مطابق جوتوں کے انتخاب کے ذریعے شخصیت پر کھنے کا طریقہ بتاتے ہیں۔ ذرا پڑھیئے اور بتائیے ہم کس حد تک کامیاب رہے ۔

(جاری ہے)


اونچی ہیلز والے بوٹ
اس طرز کے جوتے پسند کرنے والی خواتین ذمہ دار ہوتی ہیں خصوصاً مشکلات کے اوقات میں انہیں صورتحال سے نمٹنا بخوبی آتا ہے ۔

ان میں فوری اور منطقی فیصلہ کرنے کی صلاحیت پائی جاتی ہے ۔یہ خواتین مضبوط قوت ارادی کی مالک ہوتی ہیں۔
Clogs
انکسارانہ اور عاجزانہ صلاحیتوں کی مالک خواتین اس طرز کے جوتے پہننے کو ترجیح دیتی ہیں ۔ایسی خواتین قدرتی حسن سے خاص رغبت رکھتی ہیں ۔ان کے لئے امور خانہ داری نبھانا اور اپنے اطراف کے لوگوں کی دیکھ بھال کرنا باعث تسکین ہوتاہے۔

اسنیکرز
اسنیکرز ہر عمر کی خواتین اور لڑکیاں خوب ذوق وشوق سے پہننا پسند کرتی ہیں۔اسنیکرز کی شوقین خواتین توانا اور جواں طبیعت کی مالک ہوتی ہیں۔ایسی خواتین ہر فن مولا ہوتی ہیں جو ہر کام نہایت عمدگی کے ساتھ سر انجام دینا جانتی ہیں۔
Loafers
نازک طبیعت اور ثابت قدم سوچ کی مالک خواتین Loafersکے استعمال کو ترجیح دیتی ہیں ۔
یہ چیزوں اور لوگوں کو انتہائی باریک بینی کے ساتھ پرکھنے پر یقین رکھتی ہیں ۔ان کا شمار مخلص ،ایماندار اور متانت بھری طبیعت رکھنے والی خواتین میں کیا جاتاہے۔
Flats
Flatsیعنی نیچی سینڈ لز یا جوتے پسند کرنے والی خواتین اکثر طبعی طور پر فیاض ہوتی ہیں ۔یہ عموماً مہذب سوچ کی مالک ہوتی ہیں ۔ان کے بات کرنے کا انداز انتہائی شائستہ اور متاثر کن ہوتا ہے ۔
ایسی خواتین مثالی دوست ثابت ہوتی ہیں۔
Stilettos
محنتی اور مضبوط قوت ارادی کی مالک خواتین اس طرز کی سینڈلز پہننے کو ترجیح دیتی ہیں۔ایسی خواتین باذوق اور حسن پر ست ہوتی ہیں۔یہی وجہ ہے کہ یہ بناؤ سنگھار پر بھی خاص توجہ دیتی ہیں۔
جاگنگ شوز
اس طرح کے شوز با اعتماد اور منظم شخصیت کی مالک خواتین کی اولین پسند ہیں۔
یہ ورزش کرنے
والی اور سیروتفریح کی شوقین خواتین ہوتی ہیں جو ایک وقت میں کئی امور نبھانے کا ہنر جانتی ہیں ۔آپ صحت مند طرز زندگی گزارنے پر یقین رکھتی ہیں۔
پمپس
پمپس پہنے کا ذوق رکھنے والی خواتین کے لئے Boss Girlکی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔یہ اپنے مد مقابل آنے والی ہر شے کو شکست دینا خوب جانتی ہیں ۔ثابت قدم اور بارعجب خصوصیات کی مالک ان خواتین میں دنیا فتح کرنے کا عزم پایا جاتا ہے۔
آ پ میں بھر پور قائد انہ صلاحیت پائی جاتی ہے۔
Mules
Mulesجیسے آرام دہ جوتے پہننے کی شوقین خواتین زندگی کو بھر پور انداز سے جینے پر یقین رکھتی ہیں ۔یہ خوش طبع اور پر اعتماد شخصیت کی حامل ہوتی ہیں۔انہیں لوگوں کی توجہ حاصل کرنا خوب بھاتا ہے ۔ایسی خواتین بہترین عوامی مقرر ثابت ہوتی ہیں۔

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "Joote - Shaksiyat K Behtareen Akas" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.