Kaam Bolo - Khush Raho - Article No. 2188

Kaam Bolo - Khush Raho

کم بولو‘خوش رہو - تحریر نمبر 2188

خواتین مردوں سے تین گنا زیادہ بولتی ہیں

بدھ 23 اکتوبر 2019

راحیلہ مغل
بے شک گپ شپ زندگی کا حصہ ہے اور لوگوں کو آپس میں باتیں کرنی چاہئے مگر کچھ لوگ یہ حد پار کرکے اتنا بولتے ہیں کہ سامنے والے اکتا جاتے ہیں ۔ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ باتونی خواتین خوشگوار زندگی گزارنے کی خواہش مند تو ہوتی ہیں ،تاہم وہ اپنی با تونی عادت سے دوسروں کی زندگی میں مشکلات پیدا کرتی ہیں۔
برطانیہ میں کی گئی تحقیق کے مطابق خواتین ایک دن میں پانچ گھنٹے بے مقصد باتوں اور گپوں میں ضائع کرتی ہیں۔ برطانوی تحقیق کے مطابق ایسے باتونی خواتین اپنی اس فطرت کے سبب کسی بھی ماحول میں جلد گھل مل جاتی ہیں۔
خواتین کے بارے میں یہ خیال عام ہے کہ وہ مردوں کے مقابلے میں زیادہ باتونی ہوتی ہیں۔گوکہ ایسے مردوں کی بھی کمی نہیں ہے جو دوسروں کو بولنے کا موقع ہی نہیں دیتے لیکن پھر بھی ماہرین نفسیات کے نزدیک خواتین اوسطاً مردوں کی نسبت تین گنا زیادہ بولتی ہیں۔

(جاری ہے)

کیونکہ قدرتی طور پر عورت اور مرد کے دماغ میں فرق ہوتا ہے اور عورت کے دماغ کے وہ حصے جن کا تعلق بولنے سے ہے،زیادہ فعال ہوتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے اس میں تعجب کی بات نہیں کہ مرد اکثر کم گوہوتے ہیں جبکہ ایک عام صورت نیند سے بیداری کے بعد ایک تہائی یا دن میں پانچ گھنٹوں سے زیادہ وقت گپ شپ لگانے میں گزارتی ہیں۔
ریسرچ کا دلچسپ رخ یہ بھی ہے کہ گھریلو یا ورکنگ دومن ہر روز 298منٹ بے مقصد گفتگو کرتی ہیں اور عموماً خواتین کی گفتگو میں دیگر لوگوں کے مسائل زیر بحث آتے ہیں،رپورٹ میں یہ بھی پتہ چلا ہے خواتین ایک دن میں 24منٹ اپنے وزن خوراک اور لباس کے سائز پر بھی بحث کرتی ہیں۔
ایک تہائی خواتین لنچ اور ڈنر کے متعلق گفتگو کرتی ہیں جبکہ ایک چوتھائی باقاعدگی سے کھانوں کی ترکیبوں کے بارے میں تبادلہ خیال کرتی ہیں۔
اس کے علاوہ فرانس میں ایک ہیلتھ آرگنائزیشن نے گزشتہ چند سال دنیا کے مختلف ممالک میں ہونے والی تحقیقات کو اکٹھاکرتے ہوئے انسانی طرز زندگی کے حوالے سے بہت سی مفید عادات کا پتہ چلایا ہے۔ادارے کی طرف سے کچھ ایسے کاموں کی ایک فہرست پیش کی گئی ہے ،جو بظاہر ناپسندیدہ ہونے کے باوجود مفید ہوتے ہیں۔
ان کاموں میں دوستوں اور عزیز رشتہ دار سے بڑھا چڑھا کر باتیں کرنا یعنی گپیں مارنا سب سے مفید فعل قرار دیا گیا ہے ۔ماہرین کے مطابق یہ عادت خواتین کی صحت کے لئے زیادہ مفید ہے کیونکہ اس سے وہ اپنا کتھا رسس زیادہ بہتر طریقے سے کر سکتی ہیں،ماہرین نے دوستوں کے جھر مٹ میں بے تکلفانہ باتیں کرنے کو مفید ترین عادت قرار دیا ہے کیونکہ دوستوں یا بہن بھائیوں کے پاس بیٹھ کر گپیں ہانکنے ’بات بات پر قہقہے لگانے اوربے مقصد باتیں کرنے سے ذہنی طور پر سکون حاصل ہوتاہے۔

ماہرین نے یہ بھی واضح کیا کہ لڑکوں میں زیادہ دیر ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھ کر باتیں کرنے سے بعض اوقات پریشانیاں بڑھتی ہیں کیونکہ لڑکوں اور مردوں کی بحث کے موضوعات کھیل اور سیاست وغیرہ کے گرد زیادہ گھومتے ہیں،جس کے باعث ان میں تلخ کلا می بھی ہو سکتی ہے ،دوسری طرف خواتین کی باتوں میں موسم بچوں اور فیشن وغیرہ کا ذکر زیادہ ہوتا ہے اور یوں وہ خود کو ذہنی طور پر زیادہ فریش محسوس کرتی ہیں۔
اس رپورٹ میں دیگر جن نا پسندیدہ مگر صحت مند عادات کا ذکر کیا گیا ہے ان میں غصے کے دوران اونچا بولنا اور چیخنا بھی شامل ہے۔جو غصے کی شدت کو کم کر دیتا ہے ،خواتین کے لئے حد سے زیادہ سجنا سنورنا بھی مناسب نہیں سمجھا جاتا تاہم یہ عادت خواتین کو نہ صرف اعتماد دیتی ہے بلکہ ان کے اندر ایک مثبت توانائی بھی پیدا کرتی ہے۔

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "Kaam Bolo - Khush Raho" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.