Karam Jalli - Article No. 1852

کرم جلی - تحریر نمبر 1852
سماجی روّیوں کی شکار ایک بیٹی کی کہانی
جمعرات 16 اگست 2018
وقار اشرف
ڈائریکٹراشعر اصغر کی ڈرامہ سیریل ”کرم جلی“ آج کل اے پلس سے آن ایئر ہے اور ناظرین میں بھر پور مقبولیت بھی حاصل کیے ہوئے ہے۔ نہ صرف چینل کی انٹرنل ریٹینگ میں یہ ڈرامہ سیریل بہت آگے ہے بلکہ عوام کا فیڈ بیک بھی بہت اچھا آرہا ہے۔ مائی پروڈکشنز کی یہ ڈرامہ سیریل ایک ایسی بد نصیب لڑکی کی کہانی ہے جو پہلے باپ کے ظلم برداشت کرتی ہے جو اسے منحوس سمجھتا ہے اور شادی کے بعد خاوند کے ظلم کا شکار ہوتی ہے۔
(جاری ہے)
ڈرامہ کے مرکزی فنکاروں میں ہمایوں اشرف، سہیل سمیر، دانیہ انور ، طاہرہ امام ، محبوب سلطان ، اسماء عباس، صدف عمیر، ثناء بٹ ، ارسلان ادریس ، تنویر ملک، شہزاد بیگ ، محمد اظہر اور ملک سہیل اسلم شامل ہیں۔
ڈائریکٹر اشعر اصغر نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈرامہ کی کہانی بہت اچھی ہے جسے خواتین ہی نہیں مرد بھی پسند کر رہے ہیں کیونکہ اس میں معاشرے کی وہ تلخ حقیقت سامنے لائی گئی ہے جسے اکثریت تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں ۔ آج کے اس ترقی یافتہ دور میں بھی ہمارے ہاں عورت ظلم کی چکی میں پس رہی ہے۔ پروڈیوسر مبشر حسن نے بتایا کہ تمام فنکاروں نے اپنے کردار نہایت خوب صورتی سے نبھائے ہیں لیکن دانیہ انور کا کردار خواتین کیلئے نہایت متاثر کن ثابت ہوگا۔ ڈرامہ کے رائٹر افتخار احمد عثمانی نے بتایا کہ بیٹی منحوس نہیں ہوتی بلکہ بیٹی کو منحوس سمجھنے والے منحوس ہوتے ہیں۔ ”کرم جلی“ ایک ایسی ہی بیٹی کی کہانی ہے جو سماجی رویوں کی شکار ہوتی ہے۔”کرم جلی“ اب اپنے اختتام کی جانب بڑ ھ رہی ہے اور چار سے پانچ اقساط باقی رہ گئی ہیں لیکن اس کی پہلی دو اقساط نے ہی ناظرین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا تھا اور نو واردادا کا رہ دانیہ نور پہلی ہی قسط سے صف اوّل میں شامل ہو گئیں۔ ڈرامہ کی کہانی کچھ یوں کہ چندا ایک غریب دکاندار کی اکلوتی بیٹی ہوتی ہے جو خدائی خدمت گار ہوتا ہے۔ پہلے ہی سین میں چندا نے جن سماجی برائیوں کو آشکار کیا اور جس طرح عورت کے حقوق کیلئے آواز اُٹھائی وہ قابل ستائش ہے ۔ چندا کا ان پڑھ باپ بیٹی کو منحوس سمجھتا ہے اور اس بوجھ کو جلد از جلد کندھوں سے اُتار نا چاہتا ہے جبکہ چندا اس کے باوجود باپ سے بے پناہ محبت کرتی ہے۔ چندا کے سر میں بار بار ہونے والے درد نے بھی ناظرین میں تجسس پیدا کیا اور یوں ڈرامہ آگے بڑھا لوگوں کی کہانی میں دلچسپی بھی بڑھتی رہی جس سے چینل کی ریٹینگ میں بھی اضافہ ہوا۔ گو کہ ڈرامہ کی کاسٹ بہت بڑی نہیں مگر ہدایتکار اشعر اصغر نے بڑی مہارت سے اسے بنایا ہے۔ ”کرم جلی“کے لکھاری افتخار احمد عثمانی اس سے پہلے”بہنیں ایسی بھی ہوتی ہیں“ اور ”ناگن“ جیسے ڈرامے بھی لکھ چکے ہیں اور دونوں ڈرامے ہی بہت مقبول ہوئے تھے۔ ”کرم جلی“ کے حوالے سے ایک اور خاص بات یہ بھی ہے کہ اس کا پہلا سین ہی وائرل ہو گیا تھا اور چند دنوں میں ڈرامہ کے پہلے سین کو سوشل میڈیا پر دیکھنے والوں کی تعداد 80 لاکھ سے زائد تھی۔ اب اشعر اصغر کی نئی ڈرامہ سیریل”رشک“ بھی آن ایئر ہو گئی ہے اور اس نے بھی ناظرین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے۔ اس ڈرامہ کی کہانی ایک سیلف میڈ لڑکی منال (ثنیہ شمشاد) کے گرد گھومتی ہے جس کے والد کا انتقال بچپن میں ہی ہو جاتا ہے لیکن وہ ہمت نہیں ہارتی اور اپنے خوابوں پانے کی بھر پور کوشش کرتی ہے جبکہ اس کی ماں کی خواہش ہوتی ہے کہ جلد از جلد بیٹی کا گھر بس جائے۔ ثنیہ شمشاد ڈریس ڈیزائنر ہوتی ہے اور وہ ملک کی صف اوّل کی فیشن ڈیزائنر بننا چاہتی ہے۔ دوسری طرف اس کی والدہ فرح شاہ اس کیلئے رشتہ کی تلاش میں مصروف رہتی ہے۔ دوسری طرف عصمت اقبال اور خالد بٹ کی فیملی دکھائی گئی ہے جن کا بیٹا حارث(علی جوش) بیرون ملک سے واپس آتا ہے تو والدین کو اس کی شادی کی فکر لگ جاتی ہے لیکن حارث کو کوئی لڑکی پسند نہیں آتی تاہم اچانک جب حارث کو منال کی تصویر نظر آتی ہے تو وہ اس کی خوبصورتی اور معصومیت پر دل ہار بیٹھتا ہے۔ دونوں خاندانوں کی کچھ پرانی جان پہچان بھی ہوتی ہے، یوں کچھ پس و پیش کے بعد دونوں کا رشتہ طے کر دیا جاتا ہے لیکن ناظرین کو اس وقت جھٹکا سا لگتا ہے جب انہیں معلوم ہوتا ہے کہ حارث نے بیرون ملک سبیکا(ایشل فیاض) نامی لڑکی سے بھی شادی کی ہوئی ہے۔ اس ڈرامہ کو وقاص قریشی نے لکھا ہے اور یہ اے اینڈ ایف پروڈکشن کی پیش کش ہے۔ اس کی دیگر کاسٹ میں ارمان علی پاشا، عظمیٰ خان ، امریہ ملک، رشید علی، فرحان ملہی اور چائلڈ سٹار حمنہ عامر شامل ہیں۔
Browse More Special Articles for Women

دیدہ زیب ست رنگی چوڑیاں
Deeda Zaib Sat Rangi Choriyon

اِک قوسِ قزح ہے رقصاں
Ik Qaus E Qaza Hai Raqsaan

چوڑیوں کے بغیر ہر فیشن ادھورا
Choriyon Ke Bagair Har Fashion Adhura

میرا بیگ میری دنیا
Mera Bag Meri Duniya

اونچی ایڑی کی جوتیاں اور پیروں کی حفاظت
Unchi Airi Ki Jutiyan Aur Pairon Ki Hifazat

حاملہ خواتین میں ہضم کے مسائل
Hamla Khawateen Mein Hazam Ke Masail

موٹاپا‘ ایکنی اور بالوں کی خشکی
Motapa Acne Aur Balon Ki Khushki

ہائی ہیل اک بولتا فیشن
High Heel Ek Bolta Fashion

پرفیوم کے استعمال میں موسم اور مزاج کو مدِ نظر رکھیں
Perfume Ke Istemal Mein Mausam Aur Mizaj Ko Mad E Nazar Rakhain

خواتین میں منہ کے امراض سے متاثر ہونے کے امکانات کب بڑھتے ہیں
Khawateen Mein Mun Ke Amraz Se Mutasir Hone Ke Imkanat Kab Barhte Hain

ٹیکنالوجی کی دنیا اور خواتین
Technology Ki Dunya Aur Khawateen

”می ٹائم“ نظر انداز نہ کریں
Me Time Nazar Andaz Na Karen