Kasheeda Kari Libas Ki Khoobsoorti Barhaiay - Article No. 1279

Kasheeda Kari Libas Ki Khoobsoorti Barhaiay

کشیدہ کاری لباس کی خوبصورتی بڑھایئے - تحریر نمبر 1279

خوبصورت لگنا اور نظر آنا ہر عورت کی اولین خواہش ہوتی ہے لیکن اگر اس میں انفرادیت کا پہلو نمایاں ہو تو آپ اسٹائلش کہلائیں گی۔

منگل 4 اگست 2015

ثروت یعقوب:
خوبصورت لگنا اور نظر آنا ہر عورت کی اولین خواہش ہوتی ہے لیکن اگر اس میں انفرادیت کا پہلو نمایاں ہو تو آپ اسٹائلش کہلائیں گی ۔ یوں تو حسن اور پیرہن دونوں کا چولی دامن کا ساتھ ہے کیونکہ لباس کوشخصیت کا آئینہ بھی کہا گیا ہے لہٰذا لباس پر بھرپور توجہ دیں ۔ لباس کو ہمیشہ شخصیت سے ہم آہنگ ہونا چاہئے ۔
ایسا لباس جو آپ کی شخصیت پر جچتانہ ہو اسے استعمال نہیں کرنا چاہئے ۔ اکثرخواتین اس بات کو سمجھ نہیں ہوتی وہ اپنے لئے ایسے فیشن ایبل لباس کا انتخاب صرف اس لیے کر لیتی ہیں تاکہ وہ فیشن کی دوڑ میں شامل ہو سکیں اور اس بات کو یکسر نظرا نداز کردیتی ہیں کہ آیا وہ لباس ان پر جچ بھی رہا ہے یا نہیں۔
مثال کے طور پر پچھلے دنوں ایک پارٹی میں ایک نہایت بھاری بھر کم سی خاتون کو دیکھنے کا اتفاق ہوا جنہوں نے آج کل کے فیشن کے مطابق لمبی قمیض کے ساتھ بہت ہی کھلے گھیروالی شلوار پہن رکھی تھی یہ ہی نہیں اس پر ستم یہ کہ ان کی قمیض پر جابجا بڑے بڑے پھول بوٹوں کی صورت میں کشیدہ کاری ہوئی تھی ۔

(جاری ہے)

جس کی وجہ سے وہ بہت موٹی اور مضحکہ خیز دکھائی دے رہی تھیں ۔ پارٹی میں موجود سب لوگ ان کو مذاق کا نشانہ بنا رہے تھے ۔سواگر آپ بھی مذاق کا نشانہ بننے سے بچنا چاہتی ہیں تو ایسا فیشن اپنائیں جو آپ پر جچتا ہو ۔
کشیدہ کاری ایک ایسا فن ہے جو لباس کی خوبصورتی کو بڑھا دیتا ہے لیکن اگر یہی کشیدہ کاری بے تکے انداز میں کی گئی ہو تو وہی لباس بُرالگنے لگتا ہے ۔
اس کیلئے اس بات کو مدنظر رکھنا نہایت ضروری ہے کہ یہ کشیدہ کاری کس خاتون کیلئے کی جارہی ہے اس کی شخصیت کیسی ہے اس کے علاوہ خریدنے یا کشیدہ کاری کروانے الی خواتین کو بھی اپنی شخصیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ہی اپنے لئے ڈیزائن اور سٹائل کا انتخاب کرنا چاہئے ۔مثال کے طور پر اگر آپ کا وزن زیادہ ہے یا آپ کا قد چھوٹا ہے تو کڑھائی کا ڈیزائن چھوٹا اور نفیس ہونا چاہئے نہ کہ بہت بڑے بڑے پھول بوٹے بنا دیئے جائیں تو آپ اور زیادہ موٹی دکھائی دیں گی اس کے برعکس پتلی اور لمبی خاتون اس قسم کے ملبوسات باآسانی پہن سکتی ہیں ۔

اکثر خواتین گھر پر ہی کڑھائی کے ذریعے لباس کی خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہیں ۔ جس کے لئے یا خواتین ہاتھ سے کڑھائی کے مختلف ٹانکوں کا استعمال کرتی ہیں یا پھر مشینی کڑھائی بھی کی جاتی ہے ۔ البتہ ہاتھ کی کڑھائی میں وقت بہت زیادہ ضائع ہوتا ہے اس لئے زیادہ تر خواتین بازار سے مشینی کڑھائی کروانا ہی پسند کرتی ہیں ۔ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ کشیدہ کاری لباس کی خوبصورتی بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔

لباس کو ساتھ ساتھ حسن خوبصورتی کے حصول کیلئے یہ بھی ضروری ہے کہ آپ اپنی صحت اور جلد کا خصوصی خیال رکھیں ۔ ضرورت بڑنے پر میک اپ کریں ۔ میک اپ کیلئے اچھی پراڈکٹس استعمال کریں۔ بالوں سے مطابقت رکھنے والے اچھے شیمپو کا انتخاب کریں ۔ اسی طرح اچھے کنڈیشز کا بھی انتخاب کریں ۔ ڈائی کروانے کی خواہش مند ہیں توا پنی بیوٹیشن سے مشورہ کریں ۔
چہرے اور عمر کی مناسبت سے ان پر رنگ کریں ۔ آپ کے چہرے کی جلد اور سر کے بال اچھے نہ ہوں اور آپ نے بہت اچھا لباس پہن رکھا ہو تو بھی کوئی فائدہ نہیں اور اسی طرح آپ بہت حسین ہوں لیکن آپ کا لباس آپ کی شخصیت کے مطابق نہ ہوتو بھی آپ خوبصورت نہیں لگیں گی ۔ اس لئے لباس کے ساتھ ساتھ اپنی جلد اور بالوں کا خیال رکھنا بھی بہت ضروری ہے۔

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "Kasheeda Kari Libas Ki Khoobsoorti Barhaiay" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.