Khawateen Aur Rozmara Ke Gharelo Kaam Kaaj - Special Articles For Women

خواتین اور روزمرہ کے گھریلو کام کاج - خواتین کیلئے مضامین

ہفتہ 24 جولائی 2021

Khawateen Aur Rozmara Ke Gharelo Kaam Kaaj
امریکی تحقیق کاروں کے مطابق وہ خواتین جو سارا دن ڈھیر سارے گھریلو کاموں میں ذہنی و جسمانی طور پر بے پناہ مصروف رہتی ہیں وہ خواتین (HWS) Hurried Woman Syndrome نامی بیماری میں مبتلا ہو جاتی ہیں۔اس بیماری کی بنیادی وجہ سخت ذہنی و جسمانی دباؤ ہے اور یہ دباؤ روزمرہ کے گھریلو کام کاج ٹھیک طریقے سے مقررہ وقت پر مکمل کر لینے کی افراتفری کے نتیجے میں پیدا ہوتا ہے۔

(جاری ہے)


اس بیماری میں مبتلا خواتین اعصابی تناؤ‘کمر درد اور جوڑوں و پٹھوں میں کھنچاؤ اور درد کی شکایات کرتی نظر آتی ہیں۔(HWS) Hurried Woman Syndrome نامی اس بیماری کو دریافت کرنے والے امریکی تحقیق کار ڈاکٹر برین بوسٹ کے مطابق یہ بیماری 25 سے 55 سال کی درمیانی عمر کی خواتین کو متاثر کرتی ہے۔(HWS) کے اثرات کو ختم کرنے کے لئے روزمرہ کے گھریلو کام کاج انجام دینے کے لئے باقاعدہ شیڈول متعین کیا جانا چاہیے اور اس کے مطابق آرام و سکون سے اس شیڈول کے مطابق اُمور خانہ انجام دینے کی کوشش کرنی چاہیے۔
تاریخ اشاعت: 2021-07-24

Your Thoughts and Comments

Special Special Articles For Women article for women, read "Khawateen Aur Rozmara Ke Gharelo Kaam Kaaj" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.