
Khawateen Bhi Labnig Karti Hain - Special Articles For Women
خواتین بھی لابنگ کرتی ہیں - خواتین کیلئے مضامین
منگل 21 اگست 2018

لابنگ، انگریزی زان کی معروف اصطلاح ہے جس سے مراد قانون سازی یا فیصلہ سازی پر اثر انداز ہونے کی کوشش یا خواہش ہے۔ سیاسی اور انتظامی اُمور میں کسی ایک فرد یا کسی گروہ کی جانب سے گروپنگ کر کے اپنے مخصوص مفادات یا مقاصد کے حصول کی ایک منظم کوشش کو ”لابنگ“یا ”کلیک“ کہا جاتا ہے ۔ خبروں اور تجزیوں میں ”لابنگ“ کا لفظ اکظر پڑھنے اور سننے کو ملتا ہے۔
دراصل عالمی سطح پر قانونی طریقے سے اپنے جائز کام نکلوانے کے لیئے با اثر شخصیات اور اداروں کی خدمات حال کرنا ایک ”اوپن سیکرٹ“یعنی کھلا راز ہے ،ان شخصیات یا اداروں کو ”لابسٹ“ کہا جاتا ہے۔ عالمی سیاست میں یہودی لابی، امریکی لابی ، سعودی لابی کی اصطلاح اکثر سننے میں آتی ہے جبکہ امریکہ میں آئے روز مقامی شہریوں کے ہاتھوں قتل عام کے واقعات کے تذکرے میں گن لابی کا چر چا بھی خوب ہوتا ہے۔(جاری ہے)
اگر عالمی تناظر سے ہٹ کر صرف سرکاری اور نیم سرکاری یا نجی اداروں کے تنظیمی ڈھانچے پر توجہ مرکوز کی جائے تو یہاں بھی ورکرز کے ہاں گروپ بندی نظر آتی ہے اور اپنے مشترکہ مفادات کے حصول کے لیئے یہ لابنگ بھی کرتے ہیں اور اپنے سے زیادہ با اثر افراد کی خدمات بھی کسی نہ کسی طور ضرور حاصل کرتے ہیں ۔ اگرچہ ہمارے ہاں چھوٹے اداروں مین پروفیشنل لابنگ کا کوئی رواج نہیں تاہم کسی سنیئر یا بااثر فرد کی پوزیشن سے فائدے کے بدلے میں تحفے تحائف اور دیگر کسی کی مراعات کا تبادلہ ضرور ہوتا ہے ۔ امریکہ کی ایک تحقیق سے پتا چلا ہے کہ ورک پلیس پر تنخواہ میں اضافے کی غرض سے لابنگ کرنے والی خواتین میں دیگر کے مابلے میں من چاہی تنخواہ پانے کے امکانات پچاس فیصد زیادہ ہوتے ہیں۔
ماہر نفسیات انیلہ شیخ کے خیال میں سرکاری اور نجی دفاتر میں ”لابنگ“ کئی قصوص مقاصد کے تحت ہوتی ہے اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ مردوں کی دیکھا دیکھی آج کل ملازمت پیشہ خواتیں بھی دھڑلے سے لابنگ کرتی ہیں ۔ مخلوط ماحول والے دفاتر میں کہیں تو مردوں سے تنگ خواتین اپنے حقوق کی حفاظت کے لیئے لابنگ کا سہارا لیتی ہیں یعنی کبھی مردوں میں کسی بھی با اثر فرد کو اپنا ہم خیال بنا کر مقاصد حاصل کئیجاتے ہیں اور کبھی سبھی مردوں کو ظالم قرارد ے کر خواتین کے تحفظ اور استحصال کو بنیاد بنا کر ایک مضبوط دھڑا بنانے کی کوشش کی جاتی ہے ۔کبھی کبھار صورتحال اُ وقت خاصی گھمبیر ہو جاتی ہے جب ایک ہی ادارے کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین ”پروفیشنل جیلسی “ یا دیگر مخصوص وجوہات کی بنا پر لابنگ شروع کر دیں۔ اس قسم کی لابنگ یا گروپنگ کو خاصی تشویش کی نظر سے دیکھا جاتا ہے کیونکہ متعلقہ شعبے کے دیگر افراد یہی سوچتے ہیں کہ شاید اس طرح اُن کے شعبے کے راز یا اندار کی باتیں ”لیک “ہو سکتی ہیں ۔ اس قسم کی لابنگ ہر حال مخصوص مقاصد کے تحت ہوتی ہے۔ خواتین کو اس بات کا کھوج لگانے کا بڑا شوق ہوتا ہے کہ ان کے دیگر کو لیگز کو کیا کیا مراعات مل رہی ہیں۔ مختلف شعبوں کی کولیگز سے تعلق بڑھانے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ اس طرح ادارے کے مجموعی سیٹ اَپ اور آفس پالیٹکس کی مکمل جانکاری ملتی رہتی ہے اور کسی ایک شعبے میں پروموشن یا تنخواہوں میں اضافے کا علم ہوجائے تو باقی ماندہ شعبوں سے تعلق رکھنے والوں کے لئے بھی اپنا ’حق ‘ مانگنا آسان ہو جاتا ہے ۔
پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ سماجی علوم سے وابستہ ڈاکٹر افشین محمود کہتی ہیں کہ پاکستان کے سماجی اور معاشی ڈھانچے کے تناظر میں بات کی جائے تو لابنگ کی وباء صرف مختلف پیشوں سے وابستہ مردوں مین ہی نہیں بلکہ ملازمت پیشہ خواتین میں بھی پوری طرح پھیل چکی ہے ۔ اگرچہ اس کی ابتداء جوائنٹ فیملی یا رشتہ داروں کی باہمی چپقلش اور حسد سے ہوتی ہے لیکن ورک پلیس یعنی کام کی جگہوں پر اپنی ملازمت کے تحفظ ، تنخواہ میں اضافے، من چاہی مراعات کے حصول اور دیگر مقاصد کے لیئے خواتین کے ہم خیال گروپ بننا اب عام سی بات ہے اور یہاں زیادہ تر ”کچھ دو۔۔۔کچھ لو“ کی بنیاد پر ہی لابنگ ہاتی ہے۔ اگر تعلیمی اداروں کی بات ہی کی جائے تو پرنسپل کو قابوں میں رکھنے کے لئے بعض اوقات کسی سنیئر موسٹ ٹیچر ز کی سربراہی میں کئی ٹیچرز ایکا کر لیتی ہیں، دلے میں سینئر موسٹ ٹیچر کو مستقبل میں بطور پرنسپل سپورٹ ملنے کی یقین دھانی کروائی جاتی ہے۔ چھٹیوں کا معاملہ ہو یا من پسند جگہ پر تعیناتی، اے سی آر لکھوانی ہو یا کوئی کسی اور مقصد کا حصول سنیئر موسٹ ٹیچر کی شہہ پر پورا گروپ کسی کو کھانسنے نہیں دیتا۔ اس طرح کا گروپ اکثر ایک ساتھ اُٹھتا بیٹھتا ہے۔ کھانے پینے اور باہر کہیں آنے جانے سمیت سبھی معاملات میں گروپ کا ایک ہی موٴقف ہوتا ہے، یہی صورتحال باقی اداروں میں بھی ہوتی ہے۔
Your Thoughts and Comments
مزید خواتین کیلئے مضامین سے متعلق
Articles and Information
بچے کی نگہداشتبچوں کی پرورش اور غلط نظریاتمحبت اور جزباتی خلفشارخواتین کی خوبصورتیمیک اپ کرنے کے طریقے اور تجاویزبالوں کی نگہداشت اور سٹائلنگبالوں کو رنگنے کے طریقے اور تجاویزچہرے کی حفاظتجلد کی حفاظتچہرے کا فیشل، بلیچ اور مساجخوبصورتی کے نئے اندازدلہن اور شادی کا میک اپخواتین کا مساج، چہرے اور باڈی کا مساجبالوں کیلئے شیمپو کا استعمالخواتین کیلئے وزن کم کرنے کی ورزشیںںاخنوں کی حفاظت اور خوبصورتیخواتین سے متعلقہ متفرق ویڈیوزاسلام اور عورتگھریلو ٹوٹکے خواتین کیلئے مضامینمختلف رویےخواتین کے ملبوسات 100 نامور خواتینخانوادئہ رسولقرونِ اولیٰعظیم مائیںعظیم بیویاںفن اور ادب میں نام پیدا کرنے والی خواتینمشہور سیاستدان اور حکمران خواتینفلاحِ عام کرنے والی مشہور خواتینمشہور کھلاڑی خواتین مشہور آرٹسٹ خواتینبدنصیب عورتیںگھر کی آرائشخواتین کیلئے خریداری کے طریقےابتدائی طبی امدادخواتین کیلئے باغبانی کے مشورےکامیاب شادی شدہ زندگیPicture Galleries
مہندی کے ڈئزائنہاتھوں کے مہندی کے ڈئزائنپیروں کے مہندی کے ڈئزائنUrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.