Khawateen Depression Se Niklain - Article No. 3301

Khawateen Depression Se Niklain

خواتین ڈپریشن سے نکلیں - تحریر نمبر 3301

خواتین کبھی پیٹ میں درد کی، کبھی نیند نہ آنے کی شکایت کرتی ہیں اور کبھی صرف اس خواہش کا اظہار کہ وہ اکیلے ایک کمرے میں رہنا چاہتی ہے

بدھ 21 اگست 2024

شمع عنصر
فی الوقت اکثر خواتین کبھی پیٹ میں درد کی، کبھی نیند نہ آنے کی شکایت کرتی ہیں اور کبھی صرف اس خواہش کا اظہار کہ وہ اکیلے ایک کمرے میں رہنا چاہتی ہے۔ان سب چیزوں کو نہ ان کے سسرال والے کوئی اہمیت دیتے ہیں اور نہ ہی ان کے شوہر مگر حقیقت یہ ہے کہ فی الوقت خواتین میں اینگزائٹی اور ڈپریشن بڑھ رہا ہے۔جس کا اثر ان کے جسمانی اعضا پر ہوتا ہے وہ پیٹ، سر اور کمر کے درد کے ساتھ دمے وغیرہ جیسی تکالیف کا شکار بھی ہو جاتی ہیں۔
چونکہ ہم اس معاشرے کا حصہ ہیں، جہاں اینگزائٹی اور ڈپریشن کو بیماری نہیں سمجھا جاتا اس لئے سب سے پہلے تو یہ بات ضروری ہے کہ بجائے اس کے کہ آپ اپنے شوہر یا پھر سسرال والوں کو اس بات کا احساس دلائے کہ آپ اینگزائٹی یا پھر ڈپریشن کا شکار ہے آپ اس بات کو سمجھے کہ اینگزائٹی اور ڈپریشن کو بیماری سمجھنا ضروری ہے اور اس کا علاج بھی اتنا ہی ضروری ہے، جتنا کہ کھانسی، نزلہ، بخار یا پھر کسی بھی بیماری کا۔

(جاری ہے)

اینگزائٹی اور ڈپریشن کا اگر بروقت علاج نہ کیا جائے، تو یہ مریض کو کسی انتہائی قدم کی طرف بھی مائل کر دیتی ہے، جو یقینا صحیح طرز عمل نہیں۔اس لئے سب سے پہلے کسی اچھے ماہر نفسیات کو دکھائیے، تاکہ وہ آپ کی ضرورت کے عین مطابق آپ کی رہنمائی کرے، تاکہ وہ تمام عوامل جو آپ کو اینگزائٹی یا پھر ڈپریشن کا شکار کر رہے ہیں، ان سے لڑنے کا، ان کو درگزر کرنے کا اور ان سے باہر نکلنے کا طریقہ آپ کو سکھائے۔

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "Khawateen Depression Se Niklain" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.