Khawateen Ka Aalmi Din - Special Articles For Women
خواتین کا عالمی دن - خواتین کیلئے مضامین
پیر 7 مارچ 2016

کائنات اعجاز :
8 مارچ 2016 کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ مختلف تنظیموں اور اداروں کی جانب سے اس دن کی مناسبت سے مختلف تقریبات، اجلاس اور سیمینارز کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ جو معاشرے خواتین سے حقوق کے حواے سے آگاہی کی ایک کوشش ہے جن کی مدد سے عالمی برادری کی ترقی میں خواتین کے کردار کی اہمیت و افادیت کو اجاگر کرنا اور تسلیم کرنا ہے۔
خواتین ہماری آبادی کا نصف ہے زائد حصہ ہیں اس کے باوجود خواتین کے حقوق ادا نہیں کئے جاتے۔ ملکی سطح پر خواتین کی تعمیر و ترقی کے لیے جتنے بھی اعلانات کئے جاتے ہیں ان کے نصف پر بھی عمل نہیں کیا جاتا۔ چنانچہ یہ بخوبی محسوس کیا جاسکتا ہے کہ آج کے اس ترقی یافتہ دور میں بھی خواتین کی سماجی اہمیت دوسرے درجے کے فرد جیسی ہے۔
پاکستان ایک اسلامی ملک ہے لیکن دیکھا یہ گیا ہے کہ اسلامی ملک کے باوجود یہاں خواتین کو وہ حقوق حاصل نہیں جس کا دین اسلام میں کہا گیا ہے اسی لیے ہمارے معاشرے کو مردوں کا معاشرہ کہا جاتا ہے اور مختلف رسوم ورواج کے نام سے خواتین کا استحصال جاری رہتا ہے۔ سندھ میں کاروکاری کے نام پر عورتوں کو قتل کیا جاتا ہے جبکہ پنجاب اورسرحد میں ونی اور سورہ جیسی رسموں کے تحت کم سن بچیوں کے حقوق کو پامال کیا جاتا ہے ۔ کہیں چولہا پھٹ جاتا ہے تو کہیں تیزاب پھینک کر چہرہ بگاڑ دیا جاتا ہے۔ عورتوں کی سمگلنگ بھی ایک منظم پیشہ کا روپ دھار چکی ہے اب تو خیر سے حکمران بھی اس میں شامل ہو چکے ہیں۔ عورتوں نے کئی بار یہ ثابت کیا ہے کہ زندگی کی گاڑی کورواں رکھنے میں وہ کسی طور پر مرد سے کم نہیں ہے۔ اس نے ہرمیدان میں جو ہر دکھائے ہیں۔ سیاسست کامیدان ہو یا سائنس و ٹیکنالوجی کا ،کھیل کامیدان ہو یا میڈیکل کی پیچیدہ ریسرچ ہو عورت نے ہر میدان میں اپنی اہمیت کا لوہا منوایا ہے۔ بلقیس ایدھی کا نام خدمت خلق کے شعبے کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ پاکستان کی تاریخ پر نظر دوڑائیں تو سیاست کے میدان میں محترمہ فاطمہ جناح ، بیگم رعنا لیاقت علی خان، بیگم نصرت بھٹو، محترمہ بینظیر بھٹو شہید اور بیگم کلثوم نواز نے اپنا کردار بخوبی نبھایا ہے۔
یہ بات خوش آئند ہے کہ ایک عرصہ تک نظر انداز کیے جانے کے بعد اب خواتین کو ترقی کے دھارے میں لانے کیلئے کچھ سنجیدہ کوششیں ضرور ہوئی ہے۔ خواتین کے اس دن کے موقع پر ہم عہد کرتے ہیں کہ ہم اس کو ایک دن کو مناکر بھول جائیں گے بلکہ ہر عورت کو اس کا جائز مقام دلانے کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل رہیں گے۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ خواتین کی ترقی کے حوالے سے ہم اپنے کردار کو محض دعووٴں اور وعدوں تک محدود نہ رکھیں بلکہ اس سلسلے میں عملی اقدامات کئے جائیں۔ ایسا کرتے ہوئے یہ بات ثابت پیش نظر رہنی چاہیے کہ خواتین کی حالت بہتر ہوگی تو وہ سماجی وہ معاشرتی ترقی میں بہتر اور فعال کردار ادا کر سکیں گی۔
8 مارچ 2016 کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ مختلف تنظیموں اور اداروں کی جانب سے اس دن کی مناسبت سے مختلف تقریبات، اجلاس اور سیمینارز کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ جو معاشرے خواتین سے حقوق کے حواے سے آگاہی کی ایک کوشش ہے جن کی مدد سے عالمی برادری کی ترقی میں خواتین کے کردار کی اہمیت و افادیت کو اجاگر کرنا اور تسلیم کرنا ہے۔
خواتین ہماری آبادی کا نصف ہے زائد حصہ ہیں اس کے باوجود خواتین کے حقوق ادا نہیں کئے جاتے۔ ملکی سطح پر خواتین کی تعمیر و ترقی کے لیے جتنے بھی اعلانات کئے جاتے ہیں ان کے نصف پر بھی عمل نہیں کیا جاتا۔ چنانچہ یہ بخوبی محسوس کیا جاسکتا ہے کہ آج کے اس ترقی یافتہ دور میں بھی خواتین کی سماجی اہمیت دوسرے درجے کے فرد جیسی ہے۔
(جاری ہے)
یہ حقیقت ایک عالمگیر سچائی کی صورت میں سامنے آچکی ہے کہ وہی معاشرے بہتر طور پر ترقی کر سکتے ہیں جن میں خواتین کی اہمیت تسلیم کرتے ہوئے ان کو برابری کے حقوق دیئے گے ہیں۔
اسلامی معاشرے نے عورت کو وہ حقوق دئیے جن کا دور جاہلیت میں تصور بھی محال تھا۔ ظہور اسلام سے پہلے اہل عرب اپنی اولاد کو مفلسی کے خوف سے خصوصاََ لڑکیوں کی پیدائش کو اپنے لیے باعث ننگ وعار سمجھ کر زندہ درگور کرنا عزت وبہادری کی علامت سمجھتے تھے۔ نبی رحمت ﷺ کی تشریف آوری کی بدولت ان بے قصور جانوں کو بھی زندہ رہنے کا حق ملا۔پاکستان ایک اسلامی ملک ہے لیکن دیکھا یہ گیا ہے کہ اسلامی ملک کے باوجود یہاں خواتین کو وہ حقوق حاصل نہیں جس کا دین اسلام میں کہا گیا ہے اسی لیے ہمارے معاشرے کو مردوں کا معاشرہ کہا جاتا ہے اور مختلف رسوم ورواج کے نام سے خواتین کا استحصال جاری رہتا ہے۔ سندھ میں کاروکاری کے نام پر عورتوں کو قتل کیا جاتا ہے جبکہ پنجاب اورسرحد میں ونی اور سورہ جیسی رسموں کے تحت کم سن بچیوں کے حقوق کو پامال کیا جاتا ہے ۔ کہیں چولہا پھٹ جاتا ہے تو کہیں تیزاب پھینک کر چہرہ بگاڑ دیا جاتا ہے۔ عورتوں کی سمگلنگ بھی ایک منظم پیشہ کا روپ دھار چکی ہے اب تو خیر سے حکمران بھی اس میں شامل ہو چکے ہیں۔ عورتوں نے کئی بار یہ ثابت کیا ہے کہ زندگی کی گاڑی کورواں رکھنے میں وہ کسی طور پر مرد سے کم نہیں ہے۔ اس نے ہرمیدان میں جو ہر دکھائے ہیں۔ سیاسست کامیدان ہو یا سائنس و ٹیکنالوجی کا ،کھیل کامیدان ہو یا میڈیکل کی پیچیدہ ریسرچ ہو عورت نے ہر میدان میں اپنی اہمیت کا لوہا منوایا ہے۔ بلقیس ایدھی کا نام خدمت خلق کے شعبے کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ پاکستان کی تاریخ پر نظر دوڑائیں تو سیاست کے میدان میں محترمہ فاطمہ جناح ، بیگم رعنا لیاقت علی خان، بیگم نصرت بھٹو، محترمہ بینظیر بھٹو شہید اور بیگم کلثوم نواز نے اپنا کردار بخوبی نبھایا ہے۔
یہ بات خوش آئند ہے کہ ایک عرصہ تک نظر انداز کیے جانے کے بعد اب خواتین کو ترقی کے دھارے میں لانے کیلئے کچھ سنجیدہ کوششیں ضرور ہوئی ہے۔ خواتین کے اس دن کے موقع پر ہم عہد کرتے ہیں کہ ہم اس کو ایک دن کو مناکر بھول جائیں گے بلکہ ہر عورت کو اس کا جائز مقام دلانے کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل رہیں گے۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ خواتین کی ترقی کے حوالے سے ہم اپنے کردار کو محض دعووٴں اور وعدوں تک محدود نہ رکھیں بلکہ اس سلسلے میں عملی اقدامات کئے جائیں۔ ایسا کرتے ہوئے یہ بات ثابت پیش نظر رہنی چاہیے کہ خواتین کی حالت بہتر ہوگی تو وہ سماجی وہ معاشرتی ترقی میں بہتر اور فعال کردار ادا کر سکیں گی۔
تاریخ اشاعت:
2016-03-07
Your Thoughts and Comments
Special Special Articles For Women article for women, read "Khawateen Ka Aalmi Din" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.
مزید خواتین کیلئے مضامین سے متعلق
Articles and Information
بچے کی نگہداشتبچوں کی پرورش اور غلط نظریاتمحبت اور جزباتی خلفشارخواتین کی خوبصورتیمیک اپ کرنے کے طریقے اور تجاویزبالوں کی نگہداشت اور سٹائلنگبالوں کو رنگنے کے طریقے اور تجاویزچہرے کی حفاظتجلد کی حفاظتچہرے کا فیشل، بلیچ اور مساجخوبصورتی کے نئے اندازدلہن اور شادی کا میک اپخواتین کا مساج، چہرے اور باڈی کا مساجبالوں کیلئے شیمپو کا استعمالخواتین کیلئے وزن کم کرنے کی ورزشیںںاخنوں کی حفاظت اور خوبصورتیخواتین سے متعلقہ متفرق ویڈیوزاسلام اور عورتگھریلو ٹوٹکے خواتین کیلئے مضامینمختلف رویےخواتین کے ملبوسات 100 نامور خواتینخانوادئہ رسولقرونِ اولیٰعظیم مائیںعظیم بیویاںفن اور ادب میں نام پیدا کرنے والی خواتینمشہور سیاستدان اور حکمران خواتینفلاحِ عام کرنے والی مشہور خواتینمشہور کھلاڑی خواتین مشہور آرٹسٹ خواتینبدنصیب عورتیںگھر کی آرائشخواتین کیلئے خریداری کے طریقےابتدائی طبی امدادخواتین کیلئے باغبانی کے مشورےکامیاب شادی شدہ زندگیPicture Galleries
مہندی کے ڈئزائنہاتھوں کے مہندی کے ڈئزائنپیروں کے مہندی کے ڈئزائن ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2022 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2021 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.