Khawateen Kam Sarmaye Main Kon Se Kaam Kar Sakti Hain - Article No. 2053

Khawateen Kam Sarmaye Main Kon Se Kaam Kar Sakti Hain

خواتین کم سرمائے میں کونسے کام کر سکتی ہیں! - تحریر نمبر 2053

اپنا ذاتی کام شروع کرنے والی خواتین کے لیے سب سے اہم مسئلہ سرمائے اور وقت کی کمی ہے ۔

جمعرات 2 مئی 2019

ر ابعہ شیخ
اگر خواتین کی بات کی جائے تو ملازمت میں ان سے بڑھتی تو قعات (جس میں زیادہ وقت دینا بھی شامل ہے)،ساتھ میں ازدواجی زندگی کی مصروفیات اور بچوں کی تعلیم وتربیت کا دھیان رکھنا،یہ سب کام ان کے لیے ایک ساتھ مینیج کرنا خاصا مشکل محسوس ہوتا ہے۔اس صورتحال کے پیش نظریہ مشورہ مناسب نہیں کہ آپ اپنی پڑھائی لکھائی اور تمام تر صلاحیتوں کو ضائع جانے دیں ۔

اگر آپ کسی بھی وجہ سے ملازمت نہیں کر سکتیں تو گھر میں رہتے ہوئے ہی کوئی کام شروع کرکے نہ صرف معاشی طور پر مستحکم ہو سکتی ہیں بلکہ اپنی صلاحیتوں میں دگنا اضافہ بھی کر سکتی ہیں۔
اپنا ذاتی کام شروع کرنے والی خواتین کے لیے سب سے اہم مسئلہ سرمائے اور وقت کی کمی ہے ۔اگر آپ کو بھی ایسا لگتا ہے کہ اپنا ذاتی کا روبار صرف زیادہ سرمائے کے پیش نظر شروع کیا جا سکتا ہے تو آپ غلط سوچ رہی ہیں۔

(جاری ہے)

آج ہم آپ سے ذکر کررہے ہیں کچھ ایسے کاروبار کا ،جنھیں کم سرمائے اور وقت کی کمی کے سبب بہتر اور کامیاب انداز میں چلایا جا سکتا ہے ،وہ کاروبارکو ن سے ہیں آئیے جانتے ہیں۔
یوٹیوب چینل بنائیں
دور حاضر میں یوٹیوب کو بے تحاشا آمدنی کا ذریعہ تسلیم کیا جاتاہے۔یہ ایک ایسا کاروبار ہے ،جس میں آپ کو بہت زیادہ سرمائے کی ضرورت نہیں پڑتی ۔
اگر آپ سمجھتی ہیں کہ آپ تخلیق کار ہیں اور اپنے اندر موجود صلاحیتوں میں تخلیق کی بدولت نکھار لا سکتی ہیں تو آپ اپنا یوٹیوب چینل ضرور بنائیں ۔یوٹیوب چینل کی مدد سے لوگ سالانہ لاکھوں ڈالر کی آمدنی حاصل کر رہے ہیں، آپ بھی یوٹیوب چینل کی مدد سے ایک کامیاب مستقبل کی جانب قدم بڑھا سکتی ہے ۔

18سال سے زائد عمر رکھنے والی خواتین Gmailاکاؤنٹ کے ذریعے اپنا یوٹیوب چینل بنا سکتی ہیں ۔

یوٹیوب چینل کو مقبول بنانے کے لیے آپ اپنی صلاحیتوں کو کام میں لاسکتی ہیں، اس سلسلے میں وی لاگ(ویڈیو بلاگ)آپ کے لیے بہترین اور کار آمد ثابت ہو سکتا ہے ۔مثلاً اگر آپ بیوٹیشن ہیں تو میک اپ ٹیوٹوریل کا ویڈیو بلاگ بنا کر یا اچھی کوکنگ کرتی ہیں تو ریسیپی ویڈیو بلاگ کے ذریعے اپنی تشہیر کر سکتی ہیں۔
بطور لکھاری
اگر آپ کے پاس لکھنے کی صلاحیت موجود ہے اور سمجھتی ہیں کہ آپ بھی ایک بہترین لکھاری کی طرح لکھ سکتی ہیں تو اس کی بدولت آپ آن لائن کام کا آغاز بھی کر سکتی ہیں ۔
آپ کی تحریریں آپ کو معاشی طور پر مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں ۔قومی ہی نہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بنائی گئی ویب سائٹس ،کمپنیوں اور اداروں کو مختلف طرز کے لکھاریوں،بلاگرز،کاپی رائٹرز اور ریزیومے رائٹرکی ضرورت ہوتی ہے۔آپ اپنی ذاتی ویب سائٹ بنا کر اپنی تحریر یں پوسٹ کرکے بھی گھر بیٹھے پیسے کما سکتی ہیں لیکن اس کے لیے آپ کو اسپانسر یا پھر پیج وزیٹرز کی مخصوص تعداد چاہیے ہوگی۔
لکھاری خواتین کے لیے گھر بیٹھے پیسے کمانے کا سب سے بہترین ذریعہ فری لانس رائٹنگ بھی ہے۔
اشیاء کی آن لائن فروخت
اگر چہ آن لائن خریداری کے حوالے سے منفی رویہ دیکھنے کو ملتا ہے ۔تاہم اگر آپ اس حوالے سے شروع میں محبت،جدوجہد اور تحقیق سے کام کریں تو جلد ہی کسی کمپنی کے ساتھ مل کر مصنوعات کی آن لائن فروخت میں کامیابی حاصل کر سکتی ہیں ۔
دنیا بھر کی مختلف کمپنیاں انٹرنیٹ کے ذریعے پاکستان سمیت دنیا بھر میں کامیاب کاروبار چلا رہی ہیں ۔آپ بھی اشیاء کی آن لائن فروخت کے ذریعے اپنے ای کامرس بزنس کی بنیاد رکھ سکتی ہیں ۔آن لائن کاروبار میں آپ درج ذیل طریقوں سے اپنی خدمات پیش کر سکتی ہیں۔
سوشل میڈیا منیجر
ان دنوں دنیا بھر میں لوگوں کی اکثریت کا پسندیدہ مشغلہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم استعمال کرنا ہے ۔
یہ وہ جگہ ہے جہاں بچے ،بڑے اور بوڑھے سب ایکٹو نظر آتے ہیں ۔اگر آپ بھی کچھ ایسا ہی ذوق رکھتی ہیں اور ٹوئٹر،شےئرنگ،پوسٹنگ اور انسٹا گرام سے لطف اندوز ہوتی ہیں، ساتھ ہی سوشل میڈیا نیٹ ورک پر لوگوں کی بڑی تعداد کو مصروف رکھنے کے فن سے بھی واقف ہیں تو آپ بہترین سوشل میڈیا منیجر کے طور پر پیسے کما سکتی ہیں ۔سوشل میڈیا منیجر کی ذمہ داریوں میں کسی بزنس یا انٹر پر ینیورشپ کے لیے سوشل میڈیا پلاننگ،شیڈولنگ اور مہم کی تیاری سے لے کر اس کی کامیابی تک تمام تر خدمات شامل ہیں۔

کنسلٹنٹ
اگر آپ محسوس کرتی ہیں کہ آپ دوسروں کو ان کے مقاصد کے حصول میں مدد دے سکتی ہیں اور آپ اس میں ماہر ہیں ،تو اپنی ان صلاحیتوں اور مہارتوں کو بطور کنسلٹنٹ کام میں لائیں ۔ان دنوں کیرےئر کا ؤ نسلرز کی مانگ بہت زیادہ ہے۔

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "Khawateen Kam Sarmaye Main Kon Se Kaam Kar Sakti Hain" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.