Khawateen Ke Paas Kitni Doulat Hai - Article No. 1800

خواتین کےپاس کتنی دولت ہے - تحریر نمبر 1800
دنیا کے کل 2325ارب پتی افراد کی آبادی میں 12.3 فیصد خواتین ہیں جبکہ ارب پتی افراد کے مجموئی سرمائے 7.3 کھرب ڈالر میں سے 12.8 فیصد دولت کو ارب پتی خواتین کنٹرول کرتی ہیں
جمعرات 10 مئی 2018
ایک امریکی میگزین میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق دنیا بھرکے ارب پتی افراد کی فہرست میں 286 خواتین بھی شامل ہیں جو کل ارب پتی افراد کا 12.3 فیصد بنتا ہے۔ یہ ارب پتی خواتین 114.6 ارب ڈالر کی مالک ہیں۔ ان میں سب سے زیادہ عمر کی ارب پتی خاتون92برس جبکہ کم عمرترین ارب پتی خاتون کی عمر 42 برس ہے۔ میگزین کے مطابق ان خواتین میں سے صرف 17 فیصد ایسی ہیں جنہوں نے اپنی محنت سے دولت کمائی جبکہ باقی ماندہ کو یہ دولت وراثت میں ملی ہے۔
زیادہ تر ارب پتی خواتین کا امریکہ سے تعلق ہے۔ کاروبار میں خواتین کی بڑھتی ہوئی دلچسپی سے اس بات کابھی امکان ہے کہ 2015 کے آخرتک ان کی تعداد میں مزید اضافہ ہو گا۔جینا رائن ہاٹ آسٹریلیا کی امیر ترین خاتون ہیں
خام لوہے کے کانوں کی آسٹریلین مالکن 61 سالہ جینا رائن ہاٹ (Gina Rinehart)آسٹریلیا کی امیر ترین خاتون ہیں۔
(جاری ہے)
جینامعدنیات نکالنے اورکانوں کی کھدائی کے بزنس سے متعلقہ آسٹریلیا کی ایک بڑی کمپنی ہین کوک پراسپیکٹنگ (Hancock Prospecting)کی چیئرپرسن اورفیئر فیکس میڈیا لمیٹڈ(Fairfax Media Limited) کی سب سے بڑی شیئر ہولڈر ہیں۔
1954میں ہوپ مارگریٹ نکولس (Hope Margaret Nicholas)اور لینگ ہین کوک(Lang Hancock) کے گھر آنکھ کھولنے والی جینا نے 1992 میں اپنے والد لینگ ہین کوک کے انتقال کے بعد ہین کوک پراسپیکٹنگ کا کنٹرول سنبھالا اور اسے کامیابی سے آگے بڑھایا۔ فوربز کے مطابق ان کی مجموعی دولت تقریباً11.7 ارب ڈالرہے۔آسٹریلیا کی امیر ترین خاتون ہونے کے باوجود انہیں گلہ ہے کہ ان کے 5بچوں کوان کی دولت اور محنت کی بالکل قدر نہیں ۔والدین کے ترکے کے معاملے پر انہیں اپنے خاندان میں مخالفت کا سامنا بھی کرنا پڑا اسی وجہ سے 2014میں وہ اپنے سگے بیٹے کی شادی میں بھی شریک نہ ہوئیں۔آسٹریلیا کی امیر ترین خاتون ہونے کے باوجودانہیں گلہ ہے کہ ان کے 5بچوں کوان کی دولت اورمحنت کی بالکل قدر نہیں45سالہ ژوقوفی چین کی مالدار ترین خاتون ہیں
انتہائی غربت اور مفلسی میں پیدا ہونے والی ژوقوفی(Zhou Qunfei) اس وقت8.1ارب ڈالر اثاثوں کے ساتھ چین کی امیر ترین خاتون قرار دی جاتی ہیں۔
باپ کھرب پتی … بیٹیاں ارب پتی
لبنانی نژاد کھرب پتی میکسیکن تاجر کارلوس سلم(Carlos Slim) میکسیکو کی مواصلات کی دنیا پر حکومت کرتے ہیں۔کارلوس سلم کی تینوں صاحبزادیوں وینیسا (Vanessa) سومایا(Soumaya) اور جوہانا (Johanna) میں سے ہر ایک کو ان کی دولت سے 6.3 ارب ڈالراپنے حصے کے طور پر ملے ہیں ۔اس طرح ان کاشمار لاطینی امریکہ کی دولت مند ترین خواتین میں ہوتا ہے۔مجموعی طور پر دنیا کی امیر ترین خواتین میں تینوں بہنوں کو چوتھے نمبر پر رکھا جاتا ہے۔ کارلوس سلم فوربزکی دولت مند افراد کی فہرست میں 2010سے 2013تک دنیا کے امیر ترین شخص قراردیئے جاچکے ہیں۔کارلوس سلم کی تینوں صاحبزادیوں وینیسا (Vanessa) سومایا (Soumaya) اور جوہانا (Johanna) میں سے ہر ایک کو ان کی دولت سے 6.3 ارب ڈالراپنے حصے کے طور پر ملے ہیں
بھارت کی امیر ترین خاتون ساوتری کا لائف سٹائل انتہائی سادہ ہے
64سالہ ساوتری جندال(Savitri Jindal) کھربوں روپے کی صنعتی سلطنت جندال گروپ کی مالک اور9بچوں کی ماں ہیں جن میں مشہور کارپوریٹ شخصیت و سیاست دان نوین جندال بھی شامل ہیں۔ اس کے باوجود جب وہ ریاست ہریانہ میں اپنے حلقہ کی سڑکوں اور گلیوں میں گھومتی ہیں تو ایک عام سی خاتون معلوم ہوتی ہیں۔ ساوتری عام طور پر معمولی پرنٹڈ ساڑھی زیب تن کرتی ہیں اورایسا صرف وہ انتخابی مہم چلانے کے لئے ہی نہیں کرتیں۔ حکومت ہریانہ میں وزیر کے عہدہ پر فائز ہونے کے باوجود وہ سادہ اور گمنام زندگی گزارنا پسند کرتی ہے۔ فوربز نے2008میں پہلی مرتبہ انہیں بھارت کی امیر ترین خاتون قرار دیا تھاجبکہ2015میں مجموعی طور پر بھارت کے امیر ترین افراد کی فہرست میں انہیں12واں مقام دیا گیا ہے،ان کی خاندانی دولت کا تخمینہ6.4 ارب ڈالرلگایا گیا ہے۔حکومت ہریانہ میں وزیر کے عہدہ پر فائز ہونے کے باوجود وہ سادہ اور گمنام زندگی گزارنا پسند کرتی ہے
58سالہ شاری اریسن مشرقِ وسطیٰ کی امیر ترین خاتون ہیں
شاری اریسن (Shari Arison) امریکی نژاد یہودی تاجر ٹیڈ اریسن اور مینا اریسن کے ہاں1957میں نیویارک(امریکہ) میں پیدا ہوئیں۔ 1999میں والد کی وفات کے بعدانہیں ترکہ میں کمپنی کے 35 فیصد حصص منتقل ہوئے اورآج وہ ایک اسرائیلی کاروباری کمپنی ’’اریسن انویسٹمنٹ‘‘ کی مالک ہیں۔
الیکشن کمیشن کے گوشواروں کے مطابق پاکستان کی دولت مند خواتین…
اگرچہ پاکستانی خواتین کے مال ودولت کے حوالے سے کوئی دستاویزات تو موجود نہیں لیکن خواتین سیاستدانوں کی جانب سے الیکشن کمیشن کو جمع کروائے جانے والے گوشواروں کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن) سے تعلق رکھنے والی سینیٹر نزہت صدیق ایک ارب پچاس کروڑ روپے کے اثاثہ جات رکھتی ہیں۔
Browse More Special Articles for Women

دیدہ زیب ست رنگی چوڑیاں
Deeda Zaib Sat Rangi Choriyon

اِک قوسِ قزح ہے رقصاں
Ik Qaus E Qaza Hai Raqsaan

چوڑیوں کے بغیر ہر فیشن ادھورا
Choriyon Ke Bagair Har Fashion Adhura

میرا بیگ میری دنیا
Mera Bag Meri Duniya

اونچی ایڑی کی جوتیاں اور پیروں کی حفاظت
Unchi Airi Ki Jutiyan Aur Pairon Ki Hifazat

حاملہ خواتین میں ہضم کے مسائل
Hamla Khawateen Mein Hazam Ke Masail

موٹاپا‘ ایکنی اور بالوں کی خشکی
Motapa Acne Aur Balon Ki Khushki

ہائی ہیل اک بولتا فیشن
High Heel Ek Bolta Fashion

پرفیوم کے استعمال میں موسم اور مزاج کو مدِ نظر رکھیں
Perfume Ke Istemal Mein Mausam Aur Mizaj Ko Mad E Nazar Rakhain

خواتین میں منہ کے امراض سے متاثر ہونے کے امکانات کب بڑھتے ہیں
Khawateen Mein Mun Ke Amraz Se Mutasir Hone Ke Imkanat Kab Barhte Hain

ٹیکنالوجی کی دنیا اور خواتین
Technology Ki Dunya Aur Khawateen

”می ٹائم“ نظر انداز نہ کریں
Me Time Nazar Andaz Na Karen