Khawateen Mardon Ke Muqable Mein Gosht Kam Kyun Khati Hain - Article No. 3403

Khawateen Mardon Ke Muqable Mein Gosht Kam Kyun Khati Hain

خواتین مردوں کے مقابلے میں گوشت کم کیوں کھاتی ہیں - تحریر نمبر 3403

گوشت کا استعمال نسوانی ہارمونز پر منفی اثر ڈال سکتا ہے جس سے حمل اور بچے کی پیدائش میں پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں

منگل 24 جون 2025

جمیلہ اختر
سائنسی جریدے ”نیچر“ میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ گوشت کھانے کی ترجیحات کا تعلق جنس سے جڑا ہے اور یہ رجحان دنیا کے ہر معاشرے میں دیکھا جا سکتا ہے۔خاص طور پر ترقی یافتہ ملکوں میں یہ تفریق زیادہ نمایاں نظر آتی ہے۔اکنامک سروے آف پاکستان کے مطابق پاکستان میں گوشت کی سالانہ فی کس کھپت 24 کلو گرام ہے جب کہ یو ایس ڈیپارٹمنٹ آف ایگریکلچر کے مطابق امریکہ میں گوشت کا سالانہ فی کس استعمال 102 کلو گرام ہے۔
بھارت کا شمار دنیا بھر میں سب سے کم گوشت استعمال کرنے والے ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں گوشت کی سالانہ فی کس کھپت ساڑھے تین کلو گرام ہے جس کی زیادہ تر وجہ وہاں کے مذہبی عقائد اور معاشرتی روایات ہیں۔

(جاری ہے)

دنیا بھر میں گوشت کا سب سے کم استعمال افریقی ملک برونڈی میں ہے جس کی بنیادی وجہ غربت اور قوت خرید کا کم ہونا ہے۔
آپ کے لئے یہ بات بھی دلچسپ ہو گی کہ دنیا بھر میں ہر سال مجموعی طور پر سب سے زیادہ گوشت چین میں کھایا جاتا ہے جس کا سبب اس کی ایک ارب چالیس کروڑ کی آبادی ہے۔

سن 2021ء کے اعداد و شمار کے مطابق چین میں 10 کروڑ ٹن سے زیادہ گوشت کھایا گیا تھا جو دنیا کی کل کھپت کا 27 فیصد تھا۔بات ہو رہی تھی کہ عورتوں کے مقابلے میں مرد زیادہ گوشت کیوں کھاتے ہیں؟ تو محققین کا کہنا ہے کہ اگر عورتوں اور مردوں کو معاشرتی اور مالی لحاظ سے اپنی خوراک منتخب کرنے کی آزادی ہو تو عورتوں کے انتخاب میں گوشت کی مقدار کم ہو گی۔

ماہرین کہتے ہیں کہ عورتوں کی گوشت سے رغبت کم ہونے کی وجوہات انسانی معاشرت کے ارتقا کے طویل سفر سے جڑی ہیں جو نسل در نسل ان میں منتقل ہوتا رہا ہے اور ان کے جین میں رچ بس چکا ہے۔سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ معاشرتی ارتقا کے ابتدائی ادوار میں عورتوں کو گوشت کھانے سے روکا جاتا تھا کیونکہ ان کے خیال میں گوشت کا استعمال نسوانی ہارمونز پر منفی اثر ڈال سکتا ہے جس سے حمل اور بچے کی پیدائش میں پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "Khawateen Mardon Ke Muqable Mein Gosht Kam Kyun Khati Hain" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.