Khawateen Or Larkiyoon K Liye Hand Bag - Article No. 2438

Khawateen Or Larkiyoon K Liye Hand Bag

خواتین اور لڑکیوں کے لئے ہینڈ بیگ - تحریر نمبر 2438

بیگ ہر طرح کی خواتین اور ان کی ضروریات کے لئے مختلف سائز‘شکل اور ڈیزائن میں موجود ہیں

جمعرات 8 اکتوبر 2020

فیشن کے منظر نامے پر قائم رہنے کے لئے خواتین اپنے ساتھ بہت ساری اشیاء لے جاتی ہیں ۔ہر دوسرے زیور کی اپنی ایک قدر و قیمت ہوتی ہے ۔اگر کوئی فرد متحمل ہو سکتا ہے تو وہ چیزیں خریدے گا جو اسے معاشرتی دائرے میں نمایاں کرتی ہیں ۔لڑکیاں بہترین اور جاذب نظر آنا چاہتی ہیں ۔وہ اپنے فیشن اور مالی حیثیت کے احساس کے مطابق مختلف چیزوں کی کوشش کرتی ہیں ۔
اپنے آپ کو جدید بنانا ہر فرد کا حق ہے کیونکہ کچھ ضروریات جیسے سیل فون‘بٹوہ‘گلاسز‘رقم کو روزانہ استعمال کے لئے جب آپ باہر جاتے ہیں تو انہیں رکھنا پڑتا ہے ۔یہ چیزیں رکھنے کے لئے ہینڈ بیگ ضروری سمجھا جاتا ہے ۔بیگ ہر طرح کی خواتین اور ان کی ضروریات کے لئے مختلف سائز‘شکل اور ڈیزائن میں موجود ہیں ۔

(جاری ہے)

ظاہری خوبصورتی کو بڑھانے کے لئے مختلف اسٹائل اور ڈیزائنوں میں ہینڈ بیگ استعمال کیے جا سکتے ہیں مختلف اسٹائل مختلف اوقات اور مواقع کے لئے موزوں ہیں استعمال کرنے والوں کے لئے مناسب ہینڈ بیگ منتخب کرنے کے لئے چند ہدایات ہیں ۔


ورکنگ ویمن کے لئے ہینڈ بیگ
ملازمت پیشہ یا کام کرنے والی ہر خاتون اپنی ضرورت اور خواہش کے مطابق ہینڈ بیگ استعمال کرتی ہے ۔بعض خواتین آفس دستاویزات‘ سیل فون اپنے بیگ میں پانی کی بوتل اور کھانے پینے کے سامان کے ساتھ رکھتی ہیں ۔انہیں خاص طور پر ایسے بیگ کا انتخاب کرنا چاہیے ۔ جن میں زیادہ جگہ ہو کیونکہ انہیں روزانہ اس کی ضرورت ہوتی ہے خریداری کے لئے جاتے وقت یا کہیں بھی جائیں ہینڈ بیگ ضروری ہے ۔

لڑکیوں کے لئے مختلف ہینڈ بیگ
بعض لڑکیاں لپ اسٹک‘کنگھی‘آئینہ وغیرہ ہر وقت اپنے ساتھ رکھتی ہیں ۔یونیورسٹیوں کی طلبہ اور نو عمر لڑکیوں کے ہینڈ بیگ چھوٹی سی لمبائی میں لمبی زنجیروں والے کلچ بھی شاندار ہیں ۔کلچ بھی ان دنوں پوری دنیا میں ایک بہت سی مشہور رجحان ہے بعض تقریبات میں لڑکیوں کی شرکت کلچ کے بغیر ادھوری محسوس ہوتی ہے پرانے انداز والے بیگ لے جانے کے بجائے دلکش نظر آنے کے لئے کلچ لے جانے کی کوشش کریں ۔

شادی شدہ خواتین کے لئے ہینڈ بیگ
شادی شدہ خواتین اپنے بچوں کی ضروری چیزیں اس میں رکھتی ہیں ۔انہیں لے جانے کے لئے تھوڑا سا بڑے ہینڈ بیگ کی ضرورت ہوتی ہے ۔درمیانی عمر کی شادی شدہ خواتین کو چمڑے کے بڑے سائز کے بیگ پسند آتے ہیں ۔درمیانی عمر کی اور بڑی عمر کی خواتین ہلکے یا قدرتی رنگوں میں چمڑے کے بیگ یا سادہ بیگ بھی رکھ سکتی ہیں ۔

مختلف رنگین،ہینڈ بیگ:پرفیکٹ ہینڈ بیگ خریدنے کے لئے یاد رکھیں کہ
(1)ہینڈ بیگ منتخب کرتے وقت اپنی عمر اور ضرورت کو مد نظر رکھیں ۔
(2)کام کرنے والی خواتین کو چمڑے کے بیگز کے انتخاب کو زیادہ ترجیح دینی چاہیے ۔
(3)لڑکیوں کو چاہیے چین والے بیگز پر استعمال کے بعد پلاسٹک لپیٹ دیں ورنہ کچھ عرصے بعد چین کی چمک دھندلی ہو جاتی ہے ۔

(4)کپڑے کے بنے ہوئے بیگ نہ خریدیں کیونکہ کچھ وقت بعد یہ پھٹ جاتے ہیں اور آپ کے لئے بے کار ہو جاتے ہیں ۔ہر ایک کی اپنی پسند اور شخصیت ہے ۔لہٰذا اپنی پسند اور شخصیت کے مطابق ہینڈ بیگ استعمال کرنے کی کوشش کریں ۔ایسی چیزیں منتخب کریں جو آپ کے موافق ہوں ۔اگر عمر رسیدہ اور بھاری بھر کم خواتین لمبی زنجیروں کے ساتھ ہینڈ بیگ رکھیں تو پھر یہ دوسروں کو عجیب لگتا ہے ۔
ہر چیز لوگوں کی عمر اور ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے بنائی گئی ہے ۔آپ کو کچھ پسند ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ کو اسے لازماًخریدنا اور استعمال کرنا ہے چاہے اس سے آپ کا مذاق اُڑایا جائے ۔نوجوانوں کا معاملہ بھی ایسا ہی ہے انہیں خوبصورت ٹرینڈی اور فنکی اسٹائل بیگ کا انتخاب کرنا چاہیے جو اولڈ فیشن نہ ہوں ۔

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "Khawateen Or Larkiyoon K Liye Hand Bag" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.