Khoubsurti Ke Liye Andha Dhund Kareem Lagana Zaroori Nahi - Article No. 1851
خوبصورتی کے لئے اندھا دھند کریم لگانا ضروری نہیں - تحریر نمبر 1851
عرب خواتین نہ صرف کھانوں کی تیاری میں بلکہ جِلد پر مساج کے لئے بھی کریموں کی بجائے مختلف قسم کے تیل استعمال کرتی ہیں
بدھ 15 اگست 2018
عرب خواتین نہ صرف کھانوں کی تیاری میں بلکہ جِلد پر مساج کے لئے بھی کریموں کی بجائے مختلف قسم کے تیل استعمال کرتی ہیں
ماہی کی رائے میں فیشل صرف بڑی عمر کی خواتین کو کرنا چا ہیے جبکہ ینگ لڑکیاں اپنی جِلد کی حفاظت کے لئے پھل اور سبزیاں کھائیں ،جوس پئیں۔جِلد ی مسائل سے محفوظ رہنے کے لئے پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں
سوال :میری عمر 28برس ہے ،مجھے میک اپ کرنے کا بہت شوق ہے شاید اسی وجہ سے ہی میری جِلد بہت متاثر ہورہی ہے ۔
ماہی : میں ینگ لڑکیوں سے ہمیشہ یہ کہتی ہوں کہ اپنے چہرے پر کیمیکلز کا استعمال کم سے کم کریں تا کہ سکن لمبے عرصے تک خوبصورت اور ترو تازہ رہے ۔
(جاری ہے)
ویسے بھی اس عمر میں زیادہ فیشل کروانا جِلد کو نقصان پہنچا تا ہے ۔میرے خیال سے فیشل کریموں کا استعمال بڑی عمر کی خواتین کو کرنا چاہیے جبکہ ینگ لڑکیوں کو اپنی خوراک کا خاص خیال رکھیں تا کہ سکن کے مسائل سے محفوظ رہیں ۔اس کے علاوہ آپ کریموں کی بجائے گھریلو ٹو ٹکے بھی آز ما سکتی ہیں کیونکہ ہر بل اشیاء کے استعمال سے اگر مطلوبہ نتائج نہ بھی ملیں تو بھی سکن کوکوئی نقصان نہیں پہنچتا ۔کوشش کریں کہ خصوصاََ گرمیوں میں کیمیکل پراڈکٹس کا استعمال کم سے کم کیاجائے ۔آج کل ہمارے ہاں لڑکیاں جِلد کو تروتازہ رکھنے کی خواہش میں کریموں کا استعمال کچھ زیادہ ہی کر رہی ہیں جن میں نا ئٹ کریم کا رجحان بہت بڑھ گیا ہے جو جِلد کے لئے نقصان دہ ہے ۔ویسے بھی جب آپ نائٹ کریم لگاکر سو جاتی ہیں تو جلد کے مسام بند ہوجاتے ہیں اور جلد پر چکنائی ٹھہر جاتی ہے جس سے بلیک ہیڈز بنتے ہیں ۔چنانچہ نائٹ کریم کا استعمال فوراََ ترک کردیں بلکہ رات کو کسی اچھے فیس واش سے چہرہ دھوکر خشک کریں اور سونے سے پہلے کوئی کریم نہ لگائیں تاکہ جِلد کو رات بھر براہ ِ راست ہوا اور قدرتی نمی ملتی رہے ۔البتہ ڈے کریم کا استعمال کاایک حد تک جِلد کے لئے مفید ہے کیونکہ اگردن کے وقت باہر نکلتے ہوئے جِلد پرکریم کی تہہ لگی ہوتو جلد آلودگی ،دھول متی او ر براہ راست سورج کی مضر شعاعوں سے محفوظ رہتی ہے۔
عموماََ ڈے کریم میں سن بلاک کے ساتھ ساتھ لائٹ بیس کی خوبیاں بھی ہوتی ہیں ۔آپ ڈے کریم کے متبادل کے طور پرموز بھی لگا سکتی ہیں ،یہ سکن کو ڈرائی کرتی ہے اور سکن زیادہ دیر تک فریش رہتی ہے۔
کریم کا متبادل کیا ہے
عرب خواتین تیل بہت استعمال کرتی ہیں وہ صرف تیل میں کھانے بناتی ہیں بلکہ جِلد پر مساج کے لئے بھی کریموں کی بجائے مختلف قسم کے تیل استعمال کرتی ہیں ۔اب تو ہمارے ہاں بھی سپا کا رواج عام ہورہا ہے مگر ابھی بھی بہت سی خواتین سپاکے حقیقی فوائد سے واقف نہیں ۔تیل سے مساج سے سکن ٹائٹ رہتی ہے ،جھریاں او ر لائینں نمودار نہیں ہوتیں ،جِلد کیمیکلز کے مضر اثرات سے محفوظ رہتی ہے ۔تا ہم اگر آپ کی سکن ڈرائی ہے تو اولیو آئل اور آمنڈآئل کو ملا کر مساج کریں ،اس سے سکن رُ و کھی نہیں ہوگی۔ آئلی سکن پر فروٹ فیشل کریں ۔مثلاََ گرمیوں میں کھیرا ضرور کھائیں لیکن اسے کدوش کر کے چہرے پرلگانے سے جِلد کو ٹھنڈی اورنمی بھی ملتی ہے جس سے چکنائی اور دانوں کا خاتمہ ہوجاتا ہے اس کے علاوہ تر بوز اور ٹماٹر کا جوس بھی فیشل مساج کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے ۔اگر آپ کی جِلد وقت سے پہلے ہی بوڑھی لگنے لگی ہے یعنی ڈھلگنے لگی ہے تو انڈے کی سفید ی میں ایک چمچ شہد ،ایک چمچ لیموں کا رس اور ایک چمچ دودھ ملا کر پیسٹ بنایں اور پتلی تہہ چہرے پر لگائیں ،جب یہ خشک ہوجائے تو اسے چھلکے کی طرح جِلدسے اتار دیں ۔یہ ٹو ٹکہ باقاعدہ استعمال کرنے سے جلد ٹائٹ ہوجائے گی ۔ایلو ویرا چہرے پر لگانے کی بجائے کھانا زیادہ مفید ہے مثلاََ آپ ایلو ویرا کو کا ٹ کر جیل کے چھوٹے چھوٹے کیوبز بنالیں اور ایک ایک کیوب زبان پر رکھیں اور پانی پی لیں ۔ایلو ویرا جیل ادویات ،ٹو ٹکوں اور کھانوں میں بھی استعمال ہوتی ہے جس سے جلد کے بہت سے مسائل دور ہوجاتے ہیں ۔
Browse More Special Articles for Women
خواتین تھکن سے مقابلہ کیسے کریں
Khawateen Thakan Se Muqabla Kaise Karen
اچھی صحت کے لئے ڈائٹ پلان ضروری
Achi Sehat Ke Liye Diet Plan Zaroori
خواتین ڈپریشن سے نکلیں
Khawateen Depression Se Niklain
موسمِ برسات ضروری ہے احتیاط
Mausam E Barsaat Zaroori Hai Ehtiyat
رم جھم موسم میں اپنی شخصیت کو بنائیں پُربہار
Rim Jhim Mausam Mein Apni Shakhsiyat Ko Banaain Purbahar
پھولوں کے رنگدار زیورات
Phoolon Ke Rangdar Zevrat
شیشے کے ہینڈ بیگز کا نیا رجحان
Sheeshe Ke Hand Bags Ka Naya Rujhan
ملتانی مٹی قدرت کا انمول تحفہ
Multani Mitti Qudrat Ka Anmol Tohfa
فیشن کے رنگ ڈائمنڈ کے سنگ
Fashion Ke Rang Diamond Ke Sang
خبردار ۔ بھنویں بنوانا خطرناک بیماری کا سبب ہے
Khabardar - Bhanwain Banwana Khatarnak Bimari Ka Sabab Hai
موسمِ گرما کی اہم ضرورت دھوپ کے چشمے
Mausam E Garma Ki Aham Zaroorat Dhoop Ke Chashme
خواتین اپنی صحت کا خیال کیسے رکھیں
Khawateen Apni Sehat Ka Khayal Kaise Rakhen