Khush Rahen Jawan Rahen - Article No. 1867
خوش رہیں جوان رہیں - تحریر نمبر 1867
بوٹو کس کے زہر میں خوبصورتی تلاش نہ کریں،نوجوان اور خوبصورت نظر آنا ہر مرد وعورت کی خواہش ہے ۔شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات تو ہمیشہ جوان اور خوبصورت نظر آنے کیلئے کوئی پلاسٹک سرجری کرواتا ہے تو کوئی ”بوٹو کس “انجیکشن لگواتا ہے ۔
جمعہ 7 ستمبر 2018
راحیلہ مغل
نوجوان اور خوبصورت نظر آنا ہر مرد وعورت کی خواہش ہے ۔شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات تو ہمیشہ جوان اور خوبصورت نظر آنے کیلئے کوئی پلاسٹک سرجری کرواتا ہے تو کوئی ”بوٹو کس “انجیکشن لگواتا ہے ۔اسطرح اُنکی خوبصورتی کو دیکھتے ہوئے عام آدمی کے دل میں بھی انکی طرح نوجوان نظر آنے کی خواہش اُبھرتی ہے ۔لیکن یہ ٹریٹمنٹ کس قدر خطر ناک ہے آج ہم اس آرٹیکل میں آپ کو ان خطرات سے آگاہ کریں گے۔
(جاری ہے)
خوبصورت نظرآنے کے جنون میں وہ یہ بات بھی نظر انداز کرجاتی ہیں کہ ”بوٹو کس “انجکشن کی صورت میں وہ ایک ایسا زہراپنے جسم میں منتقل کر رہی ہیں جو انہیں موت کے منہ تک لے جا سکتا ہے ۔
دراصل فریش نظر آنے کیلئے اور جھریاں ختم کرنے کیلئے ”بوٹو کس “دوا بہت محدود مقدار میں مخصوص مقامات پر استعمال کی جاتی ہے جب یہ دوا نجیکٹ کی جاتی ہے تو یہ اعصاب سے عضلات تک پیغامات کی ترسیل روک دیتی ہے ۔جن عضلات کو دوا سے ہدف بنایاجاتا ہے وہ سکڑنے کا عمل روک دیتے ہیں ۔جن سے چہرے پر پڑی شکنیں سلوٹیں اور جھریاں دور ہوجاتی ہیں ۔ان کے استعمال سے ہونٹوں کے اوپر‘آنکھوں کے کنارے اور بھنوؤں کے درمیان کی شکنیں اور سلو ٹیں بھی دور ہوجاتی ہیں ۔اگر چہ ”بوٹو کس “کا زہر زندگی کو خطرے میں ڈال دیتا ہے ۔لیکن اسکی کم تر خوراکوں کو محفوظ سمجھتے ہوئے استعمال کیاجاتا ہے ۔البتہ اس کے لئے ضروری ہے کسی مستند ‘کو الیفا ئیڈ اور پیشہ ور ڈرما ٹولوجسٹ کی خدمات حاصل کی جائی۔کیونکہ اگر کسی ناتجربہ کار معالج بوٹو کس کروالیا تو اسکے خطر ناک نتائج بھی بھگتنے پڑسکتے ہیں مثلا عضلات ڈھلگ جائیں گے یا لٹک جائیں گے یاد یگر خطر ناک نتائج بھی سامنے آسکتے ہیں ۔اس میں کوئی شک نہیں کہ بوٹو کس کے انجکشنز آج پوری دنیا میں مقبول ہورہے ہیں ۔لیکن اس کے سائیڈ ایفکٹس بھی ہوتے ہیں ان میں بخار ‘سردرد‘سردی لگنا وغیرہ شامل ہے ۔بعض اوقات جو انجیکشن آنکھوں کے پاس لگوائے جاتے ہیں تو اسکے استعمال سے پلکیں ڈھنگ جاتی ہیں ۔بھنویں غیر ہموار ہوجاتی ہیں ۔آنکھوں میں خشکی محسوس ہو سکتی ہے اور آنسو بھی بہنا شروع ہو سکتے ہیں ۔اسی طرح اگر ہونٹوں کے پاس یہ انجکشن لگوائے جائیں تو منہ سے را ل ٹپکنا شروع ہو جاتی ہے اور ہونٹ مسکراہٹ کا تاثر دینے میں ناکام رہتے ہیں ۔وہ لوگ جو اپنے چہروں کو جھریوں سے دور رکھنے کے لئے تا دیر جوان نظر آنے کی خواہش رکھتے ہیں انہیں سال میں 2‘3باربوٹوکس انجکشنز لگوانے پڑتے ہیں اور جب یہ انجکشنز لگوانے تر ک کر دئیے جاتے ہیں جو چہرے پر شکنیں سلوٹیں دوبارہ شروع ہو جاتی ہیں اور بڑھاپا بڑی تیزی سے چہرے پر اثر دکھانا شروع کر دیتا ہے ۔اس لئے ضروری ہے کہ اپنی صحت کاخیال رکھتے ہوئے ایسی خوراک استعمال کریں جو آپکو بیماری سے اور موٹا پے سے بچائے اور آپ تادیر جوان نظر آئیں ۔یہ فطری عمل ہے کہ انسان نے بچپن سے جوانی اور جوانی سے بڑھاپے کا سفر طے کرنا ہے ۔اس میں رکاوٹ ڈالنے سے بہتر ہے کہ اپنے آپکو فطری اصولوں کے تحت پروان چڑھنے دیں خوش رہیں با اعتماد رہیں ۔ان کریموں اور انجیکشنز کا سہارا لینے کی بجائے اچھی خوراک استعمال کریں اور قدرتی تبدیلی کو دل سے قبول کریں ۔Browse More Special Articles for Women
پرنٹڈ اور ایمبرائیڈرڈ ہینڈ بیگز
Printed And Embroidered Handbags
پُرسکون زندگی کے لئے صبر کا دامن تھامے رکھیں
Pur Sukoon Zindagi Ke Liye Sabr Ka Daman Thaame Rakhen
مصروف زندگی میں فٹ رہنا آسان ہوا
Masroof Zindagi Mein Fit Rehna Aasan Hua
خواتین تھکن سے مقابلہ کیسے کریں
Khawateen Thakan Se Muqabla Kaise Karen
اچھی صحت کے لئے ڈائٹ پلان ضروری
Achi Sehat Ke Liye Diet Plan Zaroori
خواتین ڈپریشن سے نکلیں
Khawateen Depression Se Niklain
موسمِ برسات ضروری ہے احتیاط
Mausam E Barsaat Zaroori Hai Ehtiyat
رم جھم موسم میں اپنی شخصیت کو بنائیں پُربہار
Rim Jhim Mausam Mein Apni Shakhsiyat Ko Banaain Purbahar
پھولوں کے رنگدار زیورات
Phoolon Ke Rangdar Zevrat
شیشے کے ہینڈ بیگز کا نیا رجحان
Sheeshe Ke Hand Bags Ka Naya Rujhan
ملتانی مٹی قدرت کا انمول تحفہ
Multani Mitti Qudrat Ka Anmol Tohfa
فیشن کے رنگ ڈائمنڈ کے سنگ
Fashion Ke Rang Diamond Ke Sang