Kia Aap Jaanti Hain - Article No. 1284

Kia Aap Jaanti Hain

کیا آپ جانتی ہیں ؟ - تحریر نمبر 1284

وزن کم کر کے خواتین کئی بیماریوں سے بچ سکتی ہیں جن میں سے شوگر ، ہائی بلڈپریشر ، جوڑوں کا درد سانس اور دل کی بیماریاں بہت عام ہیں بلکہ خواتین کی اکثریت ہڈیوں کے۔۔۔

منگل 11 اگست 2015

وزن کم کر کے خواتین کئی بیماریوں سے بچ سکتی ہیں جن میں سے شوگر ، ہائی بلڈپریشر ، جوڑوں کا درد سانس اور دل کی بیماریاں بہت عام ہیں بلکہ خواتین کی اکثریت ہڈیوں کے فریکچر (Fracture) اور جوڑوں کے درد جیسے سے دوچار ہے ۔عام طور پر خواتین گھریلو کام کاج کے دوران شکایت کرتی ہیں کہ بیٹھ کر آٹا گوندھنے ، کپڑے دھونے یا پھر فرش پر بیٹھ کر کھانے کے بعد ان کے لئے اٹھنا مشکل ہوجاتا ہے ، اس کی وجہ کچھ دیر بیٹھنے یا چلنے سے ٹانگوں اور گھٹنوں پر بوجھ بڑھ جاتا ہے اس لئے جتنی جلدی ممکن ہوسکے ، اپنے بڑھتے وزن کو کنٹرول کرنے کی کوشش کریں ۔

پروٹین کے حصول کے لئے انڈے اور گوشت کھائیں ۔ اسی طرح چاول اور روٹی کے ذریعے کاربوہائیڈریٹس کی مناسب مقدار روز مرہ خوراک میں شامل کریں ۔

(جاری ہے)

کوشش کریں کینولاآئل (Canola Oil) اور اولیو آئل (Olive Oil) میں کھانا پکائیں ۔ عام گھی یا آئل کا استعمال کم سے کم کریں اور کھانے میں جہاں آپ ایک کپ گھی ڈالنا ضروری سمجھتی ہیں وہاں ایک چمچ استعمال کریں ۔

ویسے بھی زیادہ آئلی کھانوں سے قبض کا مسئلہ ہوجاتا ہے ۔
ناشتے میں تازہ پھل ، ملک شیک ، فریش جوس یا پھر سکمڈملک ( Skimmed milk) پئیں۔ دوپہر کو روٹی ضرور کھائیں مگر دوروٹی کی بجائے ایک کھالیں ، پروٹین کی خاص مقدار ضرور شامل کریں خواہ ایک یا دو شامی کباب ہی کھائیں ۔ رات کے کھانے میں سالن ضرور شامل کریں مگر کوشش کریں کہ زیادہ تیل میں دیر تک ہر گز نہ بھونیں۔

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "Kia Aap Jaanti Hain" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.