Kinnow Ke Chilke Bekar Nahi - Article No. 3366

کینو کے چھلکے بے کار نہیں - تحریر نمبر 3366
کلینر سے لے کر چہرے کے اسکرب تک
پیر 3 مارچ 2025
کینو موسم سرما کا مزیدار پھل ہے جسے اس کی رسیلی مٹھاس کی وجہ سے بچے بڑے سب ہی شوق سے کھاتے ہیں۔کینو کھانے کے بے شمار فوائد ہیں کیونکہ اس میں موجود وٹامن سی سے جسم کو توانائی ملتی ہے، لیکن اکثر لوگ کینو کھانے کے بعد اس کے چھلکوں کو بغیر سوچے سمجھے پھینک دیتے ہیں حالانکہ کینو کے ساتھ اس کے چھلکے بھی بے پناہ فوائد کے حامل ہیں۔کینو کے چھلکوں کو آپ کلینر سے لے کر چہرے کے اسکرب تک اپنی روز مرہ کی زندگی میں کئی طریقوں سے استعمال کر سکتے ہیں، گھر میں کینو کے چھلکے استعمال کرنے کے چند آسان طریقے یہ ہیں۔
قدرتی ایئر فریشنر
کینو کے چھلکوں کو دار چینی اور لونگ کے ساتھ پانی میں ابالیں جس سے چند منٹوں میں آپ کا گھر خوشبو سے مہک جائے گا۔
(جاری ہے)
آپ مہمانوں کے آنے سے پہلے اس ترکیب کو آزما سکتے ہیں۔
چہرے کی خوبصورتی
کینو کے کچھ چھلکے خشک کر کے باریک پیس لیں۔اسے شہد یا دہی کے ساتھ ملا کر اپنی جلد کو صاف کریں۔یہ آپ کے چہرے سے جلد کے مردہ خلیوں کو ہٹاتے ہیں جس سے آپ کو تازہ چمکدار جلد ملتی ہے، کینو کے چھلکوں سے دانتوں کو بھی چمکایا جا سکتا ہے۔
کینو کے چھلکوں کا قہوہ
سوکھے ہوئے کینو کے چھلکوں کو گرم پانی میں ادرک اور شہد کے ساتھ ملا کر پئیں۔یہ اینٹی آکسیڈنٹس اور وٹامن سی سے بھرا ہوا ہے جو سردیوں کے فلو میں مبتلا افراد کے لئے بہترین ہے۔
ماحول دوست کلینر
کینو کے چھلکوں سے آپ ایک ماحول دوست کلینر بھی بنا سکتے ہیں۔آپ کو صرف یہ کرنا ہے کہ ان چھلکوں کو سرکہ میں دو ہفتوں تک بھگو دیں اور پھر اس مائع کو اسپرے کی بوتل میں چھان لیں۔یہ قدرتی کلینر چکنائی کو دور کرنے، داغوں سے نمٹنے کے لئے بہترین ہے، آپ اسے کچن کاؤنٹرز، شیشوں یا اپنے باتھ روم کی صفائی کے لئے استعمال کر سکتے ہیں۔
بہترین کھاد بنائیں
کینو کے چھلکوں سے آپ اپنے گارڈن کے لئے بہترین کھاد بنا سکتے ہیں۔کھاد میں شامل کرنے سے پہلے آپ صرف چھلکوں کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔چھلکوں میں موجود تیزابیت نامیاتی مادے کو تیزی سے توڑتی ہے جس سے کھاد پودوں کے لئے زیادہ صحت مند ہوتی ہے۔
Browse More Special Articles for Women

موسم گرما میں جوتے کا انتخاب سوچ سمجھ کر کریں
Mausam Garma Mein Joote Ka Intikhab Soch Samajh Kar Karen

آ رہا ہے برکتوں والا ماہِ صیام
Aa Raha Hai Barkaton Wala Mah E Siyam

ساتھ نہیں دے سکتے تو باتیں بھی نہ بنائیے
Sath Nahi De Sakte To Baatein Bhi Na Banaiye

خود آگہی بے خبری سے کہیں بڑی نعمت ہے
Khud Agahi Be Khabri Se Kahin Bari Naimat Hai

یہ آتے جاتے موسم روپ سروپ بدلتی رتیں اور لڑکیاں
Yeh Aate Jate Mausam Roop Saroop Badalti Rutain Aur Larkiyan

2025ء کے سٹائلش ہینڈ بیگز
2025 Ke Stylish Handbags

مصروفیات بھری زندگی میں فٹ کیسے رہیں
Masrofiyat Bhari Zindagi Mein Fit Kaise Rahen

بچے کی تربیت اور شخصیت سازی میں ماں کا کردار
Bache Ki Tarbiyat Aur Shakhsiyat Sazi Mein Maa Ka Kirdar

الماری کی صفائی آسان نہیں تو مشکل بھی نہیں
Almari Ki Safai Aasan Nahi To Mushkil Bhi Nahi

موسمِ سرما کے امراض کا گھریلو علاج
Mausam E Sarma Ke Amraz Ka Gharelu Ilaj

بچوں کی سالگرہ کے لئے سجاوٹی تدابیر
Bachon Ki Salgirah Ke Liye Sajawati Tadabeer

برائیڈل جیولری
Bridal Jewellery