Kitchen Shelf Se Husan Churaiye - Article No. 2683

Kitchen Shelf Se Husan Churaiye

کچن شیلف سے حُسن چرایئے - تحریر نمبر 2683

باورچی خانے میں بہت سی ایسی اشیاء مل جاتی ہیں جن کی مدد سے آپ اپنے حُسن کی حفاظت کر سکتے ہیں بلکہ اپنے آپ کو مزید حسین بنا سکتے ہیں

پیر 13 ستمبر 2021

سعدیہ بی بی
ہمیں اپنے باورچی خانے میں بہت سی ایسی اشیاء مل جاتی ہیں جن کی مدد سے آپ اپنے حُسن کی حفاظت کر سکتے ہیں بلکہ اپنے آپ کو مزید حسین بنا سکتے ہیں۔جیسے بالوں میں دودھ لگانے سے سر کی جلد اور بالوں کی جڑوں میں غذائیت اور قوت ملتی ہے۔دودھ خصوصاً خشک‘ کھردرے اور روکھے بالوں کا مکمل فطری طریقہ علاج ہے۔
بالوں کو شیمپوں کرنے سے قبل انڈا لگانا بہت مفید رہتا ہے اسے کم سے کم ایک گھنٹہ لگانے کے بعد دھو لیں اس سے آپ کے بال خوبصورت‘چمکدار اور صحت مند ہو جاتے ہیں۔
اسی طرح اپنے حُسن کو دوبالا کرنے کے لئے ایک انڈا پھینٹیں اور اسے چہرے اور گردن پر لگا کر آرام سے لیٹ جائیں 20 منٹ بعد چہرے کو دھو لیں انڈا جلد کو کسنے میں مدد دیتا ہے۔

(جاری ہے)

اور غذائیت فراہم کرتا ہے اسی طرح چائے بھی آپ کے حُسن کو دوبالا کرتی ہے ٹھنڈے قہوے میں روئی بھگو کر آنکھوں پر لگائیں اس سے آنکھوں کی تھکاوٹ دور ہو گی۔

چائے کی پتی کا استعمال باقاعدگی سے کرتی رہیں۔
اسی طرح گرم پانی میں نمک کے 3 کھانے کے چمچ ڈالیں اور مکس کریں پھر اس میں پاوٴں رکھ کر بیٹھ جائیں اس سے آپ کی تھکاوٹ اور درد دور ہو جائے گا اور آپ کے پاؤں کو آرام ملے گا۔شہد بہترین قدرتی موئسچرائزر ہے۔یہ جلد کو چمک،نمی اور ملائمت بخشتا ہے۔ایک انڈے کی سفیدی کو اچھی طرح پھینٹ کر اس میں تھوڑا سا شہد ملا کر چہرے پر لگائیں یہ فارمولا چکنی جلد کے لئے بے حد مفید ہے۔
خشک جلد والی خواتین بالائی میں ملا کر استعمال کریں۔
آلو جلد کے داغ دھبوں کو دور کرتا ہے۔خارش سوزش وغیرہ کی حالت میں آلو کے استعمال کا خاص طور پر مشورہ دیا جاتا ہے۔آلو کے قتلے جلد کو شفاف کرتے ہیں آنکھوں کے اردگرد کی ڈھلکی یا پھولی ہوئی جلد کو ٹھیک کرتے ہیں آلو کے قتلے آنکھوں پر لگائیں بہت فائدہ ہو گا۔
گوبھی میں بھی دیگر سبزیوں کی طرح معدنیات کا خزانہ چھپا ہوا ہے گوبھی کو تھوڑے سے پانی میں ابال کر اس پانی کو ٹھنڈا ہونے پر اس سے منہ دھوئیں۔
اسے جلد کی غذا کہا جاتا ہے۔
پپیتا جلد کے لئے بہت مفید ہوتا ہے۔پپیتے میں خامرے موجود ہوتا ہے جو جلد کے مردہ خلیوں کو انتہائی ملائمت سے زائل کر دیتے ہیں اس کے گودے کا ماسک بہت مفید ہے یہ تمام اقسام کی جلد پر مثبت اثر چھوڑتا ہے۔کیئر آئل بیرونی استعمال کے لئے بہترین چیز ہے۔یہ جلد پر انتہائی خوشگوار اثر چھوڑتا ہے۔رات کو سونے سے قبل سر میں نرم ہاتھوں سے کیسٹر آئل کی مالش کریں اور صبح دھو لیں اس سے آپ کے بال نرم و ملائم اور صحت مند ہو جائیں گے اور جھڑنا بھی کم ہو جائیں گے۔
کیئر آئل کو پلکوں میں لگانے سے پلکیں لمبی اور سیاہ ہو جاتی ہیں اس طرح سنگترے کے چھلکے دھوپ میں سکھا لیں اور انہیں پیس کر اور دودھ میں ملا کر چہرے پر اس کا ماسک لگائیں۔سنگترہ رنگت کو صاف کرنے میں مدد دیتا ہے۔اپنے باورچی خانہ میں موجود اشیاء کو استعمال کرتے وقت حفظان صحت کے اصولوں کو مدنظر رکھیں اور یاد رکھیں کہ ان نسخوں کا بہت صبر کے ساتھ باقاعدہ استعمال ہی آپ کے حُسن کو دوبالا کرے گا۔

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "Kitchen Shelf Se Husan Churaiye" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.