KIya Pehnain Kiya Na Pehnain - Special Articles For Women
کیا پہنیں کیا نہ پہنیں - خواتین کیلئے مضامین
ہفتہ 25 جولائی 2015

خواتین سال میں پانچ مہینے لباس کے انتخاب میں صرف کردیتی ہیں ۔ یہ انکشاف ایک تازہ تحقیقی رپورٹ میں کیا گیا ہے ۔ لباس انسانی شخصیت اور اس کے ذوق جمال کا آئینہ ہوتا ہے خاص طورپر خواتین میں زیب وزینت اور اظہار حسین کا غیر معمولی شوق پایاجاتا ہے جو اپنے لباس کے انتخاب میں مقامی رہن سہن موسم فیشن اور جمالیاتی ذوق کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر روز منفرد نظر آنا چاہتی ہیں ۔ ایسے میں اگر ان سے یہ پوچھا جائے کہ وہ اپنے لئے لباس کا انتخاب کرنے میں کتنا وقت لگاتی ہیں تو شاید اس بات کا نہیں بالکل اندازہ نہ ہو کہ وہ اپنی زندگی کے پانچ قیمتی مہینے صرف لباس کے انتخاب کے حوالے سے پریشان ہو کر گزارتی ہیں ۔ ایک رپورٹ کے مطابق یہ حیران کن نتائج ایک نئے سروے سے حاصل ہوئے ہیں جس سے پتا چلتا ہے کہ خواتین اپنی زندگی کے پانچ مہینے گھر دفتر اور تقریبات کے لباس کا انتخاب کرنے میں گزارتی ہیں ۔
لباس کے انتخاب میں دشواری کے حوالے سے خواتین ہر ہفتے میں ڈیڑھ گھنٹہ اس پریشانی میں گزارتی ہیں کہ انہیں گھر سے باہر نکلنے کیلئے کونسا لباس پہنناچاہیے ۔ ان گھنٹوں کو شمار کیا جائے تو یہ سال کی 3دن بنتے ہیں جو ایک خاتون کی 18سے 65برس کی زندگی میں لگ بھگ 20ہفتے کے متراوف ہے ۔ سروے دو ہزار خواتین کے جوابات کی بنیاد پر مرتب کیا گیا ہے ۔ 45فیصد ملازمت پیشہ خواتین کے مطابق دفتر جانے کیلئے مناسب لباس کی تلاش کا عمل ان کیلئے ہر روز کادرہ سر ہے ۔ 54فیصد خواتین نے بتایا کہ آخری نجات میں فیصلہ کرنے سے بچنے کیلئے وہ اپنے کپڑوں کی تلاش کاکام رات میں مکمل کرلیتی ہیں ۔ 15فیصد خواتین گھر سے دفتر جانے کے لئے نکل جاتی ہیں لیکن اپنے لباس کی طرف سے غیر مطمئن ہونے کی وجہ سے واپس گھر آکر کپڑے تبدیل کرتی ہیں اور تاخیر سے دفتر پہنچتی ہیں ۔
سروے کے نتائج سے ظاہر ہو ا کہ اسطاََ ایک عورت ہفتے کے پانچ دن 12منٹ سے زیادہ وقت کپڑوں کے انتخاب کرنے میں گزارتی ہے اور ویک اینڈ کی تقریبات کے لئے لباس منتخب کرنے میں مزید د س منٹ کا وقت لیتی ہیں ۔ اس کے علاوہ ایک مہینے میں دو مختلف شام کی تقریبات کیلئے لباس کاانتخاب کرنے میں مزید 55منٹ صرف کرتی ہیں ۔
49فیصد خواتین کا کہنا تھا کہ وہ رات کو جاگ کر اگلے روز کے کپڑوں کی تیاری کا منصوبہ بناتی ہیں نتیجے سے یہ بھی پتہ چلا کہ اکثر خواتین کی لباس کی تلاش کاکام اس لئے مکمل نہیں ہوتا ہے کیونکہ وہ آخری لمحات میں بھی ایک کے بجائے دو لباس کا انتخاب کر لیتی ہیں ۔ سروے کا انعقاد کرنے والی کمپنی سمن جرسی کے ترجمان نے کہا کہ بہت سی خواتین کی ذاتی الماریاں طرح طرح کے ملبوسات سے بھری ہوتی ہیں لیکن محدود وقت میں ایک مناسب لباس کا انتخاب کرنا حقیقتاََ ایک خاتون کے لئے بھیانک ہے ۔ اکثر ملازمت پیشہ خواتین اپنے دفتر کی مناسبت سے ایک ہی لباس پہنے کو ترجیح دیتی ہیں اور اپنے دفتر اور ذاتی الماری کو مکمل طور پر الگ الگ رکھتی ہیں ۔
(جاری ہے)

تاریخ اشاعت:
2015-07-25
Your Thoughts and Comments
Special Special Articles For Women article for women, read "Kiya Pehnain Kiya Na Pehnain" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.
مزید خواتین کیلئے مضامین سے متعلق
Articles and Information
بچے کی نگہداشتبچوں کی پرورش اور غلط نظریاتمحبت اور جزباتی خلفشارخواتین کی خوبصورتیمیک اپ کرنے کے طریقے اور تجاویزبالوں کی نگہداشت اور سٹائلنگبالوں کو رنگنے کے طریقے اور تجاویزچہرے کی حفاظتجلد کی حفاظتچہرے کا فیشل، بلیچ اور مساجخوبصورتی کے نئے اندازدلہن اور شادی کا میک اپخواتین کا مساج، چہرے اور باڈی کا مساجبالوں کیلئے شیمپو کا استعمالخواتین کیلئے وزن کم کرنے کی ورزشیںںاخنوں کی حفاظت اور خوبصورتیخواتین سے متعلقہ متفرق ویڈیوزاسلام اور عورتگھریلو ٹوٹکے خواتین کیلئے مضامینمختلف رویےخواتین کے ملبوسات 100 نامور خواتینخانوادئہ رسولقرونِ اولیٰعظیم مائیںعظیم بیویاںفن اور ادب میں نام پیدا کرنے والی خواتینمشہور سیاستدان اور حکمران خواتینفلاحِ عام کرنے والی مشہور خواتینمشہور کھلاڑی خواتین مشہور آرٹسٹ خواتینبدنصیب عورتیںگھر کی آرائشخواتین کیلئے خریداری کے طریقےابتدائی طبی امدادخواتین کیلئے باغبانی کے مشورےکامیاب شادی شدہ زندگیPicture Galleries
مہندی کے ڈئزائنہاتھوں کے مہندی کے ڈئزائنپیروں کے مہندی کے ڈئزائن ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2022 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2021 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.