Lakri Ke Zewar, Naya Faishon Naya Andaaz - Article No. 1864
لکڑی کے زیور، نیافیشن نیا انداز - تحریر نمبر 1864
آج کل لکڑی کی جیولری بھی فیشن کا حصہ بنی ہوئی ہے ،جو منفرد سٹائلز کے ساتھ دنیا بھر کی وزن میں قدرے ہلکی ہوتی ہے اس لئے اسے پہننا آسان رہتا ہے ۔اس کی خاص بات یہ ہے کہ دیکھنے میں پیش قیمت لگتی ہے لیکن یہ
پیر 3 ستمبر 2018
سعد یہ شکور
لکڑی قدرت ک بیش قیمت تحفہ ہے ،کہیں اسے جلانے کے لئے استعمال کیاجاتا ہے تو کہیں گھروں کی سجاوٹ اور دروازے بنانے کے لئے ۔یہ درخت کا بنیادی جزو ہے جس سے میز،کرسیاں غرض ہر قسم کا فرنیچر بنایاجاتا ہے ۔اس سے برتنوں کے ساتھ ساتھ مختلف اشیاء بھی بنائی جاسکتی ہیں ۔آج کل لکڑی کی جیولری بھی فیشن کا حصہ بنی ہوئی ہے ،جو منفرد سٹائلز کے ساتھ دنیا بھر کی وزن میں قدرے ہلکی ہوتی ہے اس لئے اسے پہننا آسان رہتا ہے ۔
(جاری ہے)
یہ زیادہ تر ہاتھ سے بنائی جا تی ہے ، اس کو بنانے کیلئے ہاتھی دانت بھی استعمال کیے جاسکتے ہیں ۔
لکڑی کے کڑے اور بریسلٹ عرصہ دراز سے مقبول ہیں ،ان کی خاص بات ان کے شیڈز ہیں جو لکڑی کی منفرد خاصیت ہوتے ہیں ۔لکڑی کی جیولری ڈیکوریٹ کرنے کیلئے ریزن (مصنوعی چمڑا )،چمڑے اور پلاسٹک کا بھی استعمال کیاجاتا ہے ۔کئی انٹیک سٹائل زیورات میں اعلیٰ معیار کی لکڑی استعمال کی جاتی ہے جس کو بیڈز ،شیشوں اور قیمتی پتھروں سے بھی سجایاجاتا ہے ۔آج کل اس سے ہار بھی بنائے جارہے ،جن پر لکڑی کی محض ایک جھمکی ہوتی ہے جو بہت بھلی لگتی ہے ۔جوخواتین بھاری زیورات پہننا پسند نہیں کرتیں ان کے لئے لکڑی کے مختلف پینٹ شدہ ہلکے پھلکے زیورات بہترین رہتے ہیں ۔کئی خواتین کیلئے بھاری ائیر رنگز پہننا اور سنبھالنا مشکل ہوتا ہے ،کیونکہ یہ کانوں کی درد کا باعث بن سکتے ہیں ۔اسی تکلیف سے محفوظ رہنے کیلئے وہ لکڑی کی بالیوں کا انتخاب کرسکتی ہیں ۔لکڑی کے زیورات ساڑھی ،شلوار ،قمیض اور جینز ٹاپ غرض ہر قسم کے ملبوسات کے ساتھ بہترین دکھائی دیتے ہیں ۔یہ عموماََ بھورے ہوتے ہیں اسی لئے ہر رنگ کے کپڑوں کے ساتھ میچ کیے جاسکتے ہیں ۔آج کل لکڑی کے جیولری باکسز بھی بنائے جارہے ہیں جن کو لیس (کیڑے سے خارج ہونے والے حفاظی مادے )،پیتل ،کوزہ گری ،سنگ مرمر اور کڑھائیوں سے سجا کر خوبصورت بنایاجاتا ہے ۔یہ باکسز تحائف کی لین دین کے لئے بہترین رہتے ہیں ۔جیولری باکسز کو پینٹنگز اور کھدائی کے ذریعے خوبصورت اور دلکش ڈیزائنز میں تبدیلی کیاجاتا ہے ۔صندل کی لکڑی
صندل کی لکڑی جسے چندن بھی کہاجاتا ہے خوشبودار لکڑی ہے جوتیل اور پر فیومز بنانے کے لئے خاصی اہمیت رکھتی ہے ۔یہ قدرے بھاری ہوتی ہے اور زمانہ قدیم سے استعمال کی جارہی ہے ۔یہ دنیا کی دوسری مہنگی ترین لکڑی ہے ۔اس کو استعمال کرنے کی ابتداء آسٹر یلیا اور بھارت سے ہوئی ۔صندل کی لکڑی زیادہ تر سری لنکا ،بھارت ،نیپال ،انڈونیشیا ،آسٹر یلیا ،ہوائی ،بنگلہ دیش اور بحرالکاہل کے جزپروں میں پائی جاتی ہے ۔صندل سے بنے تسبیح کے دانے عرصہ دراز سے مقبول ہیں ۔یہ گزشتہ چار ہزار سالوں سے لوگوں کی توجہ کا مرکز ہے ،جبکہ صدیوں سے مذہبی عقائد پورے کرنے کے لئے استعمال کی جارہی ہے ۔ہندو اور بدھ مت برادری میں اسے مقدس شے تصور کیاجاتا تھا ،روایتی طور پر اس سے خوشبو ،تیل اور ادویات حاصل کیے جاتے تھے ،اس پر نقش ونگار بھی بنائے جاتے تھے جو ڈیکوریشن کیلئے استعمال ہوتے تھے ۔ ایک اندازے کے مطابق 2صدی عیسوی میں تاجروں کے لئے گلیاں اور بازار باقاعدہ وقت تھے جہاں وہ مرجان ،خالص سونے ،عمدہ ریشم ،ہاتھی دانت سے بنی اشیاء اون فیبرک ،موتیوں اور خاص طور پر صندل کی لکڑی کی تجارت کیاکرتے تھے قدیم مصر ی لاشیں محفوظ کرنے کے لئے اس کا استعمال کرتے تھے ۔صندل کی نقش ونگاری اعلیٰ طبقے کے افراد ہی کرواتے تھے اسی لئے یہ محض بادشاہوں کے درباروں تک ہی محدود تھی ۔اس کو جگر کی بیماریوں کا علاج کرنے ،نظام ہضم درست کرنے اور کینسر کے علاج کے لئے استعمال کیاجاتا تھا ۔مغلیہ دور میں جیولری باکسز صندل کی لکڑی سے بنائے جاتے تھے ۔جن پر خوبصورت نقش نگاری کی جاتی تھی ۔ صندل کی ہاتھ سے بنی ہوئی جیولری بھی کافی مقبول ہے ۔صندل کی لکڑی سے بنی مالابہت مشہور ہے جس میں ہار کی لمبائی کے مطابق صندل سے بنی بیڈز پروئی جاتی ہیں ۔اسی طرح صندل کی لکڑی کے مجسمے بھی عرصہ دراز سے مقبول ہیں ۔اس کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے اسی لئے اس کو عرق گلاب کے ساتھ شامل کرکے مرکب بنایاجاتا ہے اور پسینے سے چھٹکارہ حاصل کیاجاسکتا ہے ۔ہاتھوں اور پاؤں کی مساج میں اس کاتیل استعمال کیا جاتا ہے جس سے سکن نرم وملائم ہوجاتی ہے ۔یہ جلدی مسائل سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لئے بھی استعمال کی جاتی ہے ۔آج کل یہ ،فوٹو فریمز ،کی چینز اور انٹیر ئیر ڈیزائننگ میں استعمال کی جارہی ہے ۔صندل کا جوس صحت کے لئے بے شمار فوائد کا حامل ہوتا ہے ۔صندل کے جیولری باکسز زردوزی ،پینٹنگز اور مینا کاری سے سجے ہوتے ہیں ۔صندل کی لکڑی سے بنی گھڑیاں لڑکیوں میں بہت مقبول ہیں ۔اس کے ائیر رنگز اور ہےئر کیچ بھی عرصہ دراز سے تمام عمر کی لڑکیاں شوق سے پہن رہی ہیں ۔صندل کی لکڑی سے بنے زیورات فنکشنز کی مناسبت سے پہنے جاسکتے ہیں جبکہ انہیں ساڑھی ،کرتوں ،شلوار قمیض اور ٹی شرٹس کے ساتھ پہنا جاسکتا ہے ۔پاکستان میں صندل کی لکڑی کی بیڈز سے سجی لیسز بہت پسندکی جاتی ہیں جو کپڑوں کی دلکشی میں اضافہ کرتی ہیں ۔یہ جلد کے ساتھ کوئی ردعمل نہیں کرتی اسی لئے اسے بیوٹی ٹریٹمنٹ میں استعمال کیاجاتا ہے ۔اس سے بنی اشیاء زیادہ تر ووڈ کلینز ر سے صاف کی جاتی ہیں ،یاپھر انہیں کسی نرم کپڑے سے صاف کرکے خشک ہونے کے لئے رکھ دیاجاتاہے ۔
Browse More Special Articles for Women
خواتین تھکن سے مقابلہ کیسے کریں
Khawateen Thakan Se Muqabla Kaise Karen
اچھی صحت کے لئے ڈائٹ پلان ضروری
Achi Sehat Ke Liye Diet Plan Zaroori
خواتین ڈپریشن سے نکلیں
Khawateen Depression Se Niklain
موسمِ برسات ضروری ہے احتیاط
Mausam E Barsaat Zaroori Hai Ehtiyat
رم جھم موسم میں اپنی شخصیت کو بنائیں پُربہار
Rim Jhim Mausam Mein Apni Shakhsiyat Ko Banaain Purbahar
پھولوں کے رنگدار زیورات
Phoolon Ke Rangdar Zevrat
شیشے کے ہینڈ بیگز کا نیا رجحان
Sheeshe Ke Hand Bags Ka Naya Rujhan
ملتانی مٹی قدرت کا انمول تحفہ
Multani Mitti Qudrat Ka Anmol Tohfa
فیشن کے رنگ ڈائمنڈ کے سنگ
Fashion Ke Rang Diamond Ke Sang
خبردار ۔ بھنویں بنوانا خطرناک بیماری کا سبب ہے
Khabardar - Bhanwain Banwana Khatarnak Bimari Ka Sabab Hai
موسمِ گرما کی اہم ضرورت دھوپ کے چشمے
Mausam E Garma Ki Aham Zaroorat Dhoop Ke Chashme
خواتین اپنی صحت کا خیال کیسے رکھیں
Khawateen Apni Sehat Ka Khayal Kaise Rakhen