Lambe Baal Nahi Tu Hair Extension Hi Sahi

لمبے بال نہیں تو ہیئر ایکسٹینشن ہی سہی

منگل نومبر

Lambe Baal Nahi Tu Hair Extension Hi Sahi

یہ دلچسپ سوال ہے خاص کر چھوٹے بالوں والی خواتین کے لئے،یہ ایکسٹینشن مختلف رنگوں میں دستیاب ہوتے ہیں۔جنہیں لگانے سےStreaksکا گمان بھی ہوتاہے۔بہت سی لڑکیاں اپنی پسندیدہ فنکاراؤں کی طرح دلکش نظر آنا چاہتی ہیں اور بہت سی خواتین تقاریب میں منفرد اور دلکش نظر آنا چاہتی ہیں تو سلم اسمارٹ ہونا،چہرے کی جلد کا خیال رکھنا اور ساتھ ہی ساتھ بالوں کی خصوصی نگہداشت بھی کرتی ہیں۔


ہیئر ایکسٹینشن کیوں استعمال کی جائیں
بظاہر تو ان کا کام بالوں کی لمبائی کو ظاہر کرنا ہی ہے لیکن اگر کسی وجہ سے آپ بالوں کو بر وقت ترشوا نہیں سکیں یا کٹنگ خراب ہو گئی ہوتو یہ ایسی خامیوں کو دورنہ سہی تو کم از کم چھپا ضرور لیتی ہیں۔اگر آپ کے بال پتلے ہیں تو یہ اس کمی کو بھی پورا کرتی ہیں کم از کم دیکھنے والے ان کے گھنے پن سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتے۔

(جاری ہے)

اب آپ بالوں کو تر شوائے بغیر ان کی اسٹائلنگ کر سکتی ہیں۔ان کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ آپ کے بالوں اور ان میں لگائی جانے والی کیمیائی مصنوعات یا اسٹائلنگ ٹولز کے درمیان ایک حفاظتی تہہ کا کام دیں گی۔اب خوبصورت بال آپ کی شخصیت کا اعتماد بحال کر دیں گے۔یہ ایکسٹینشن اصلی بالوں سے بھی تیار کئے جاتے ہیں اور سینتھٹک فائبر سے بھی بنائے جاتے ہیں۔

آپ کوشش کریں کہ اصلی بالوں والے ہی خریدیں۔سینتھٹک فائبر قدرے مصنوعی تاثر دیتے ہیں۔ذیل میں ان کی مختلف اقسام کا ذکر کیا جا رہا ہے وہ 5اقسام کون کون سی ہیں اور آپ پرکونسا رنگ جچے گا یہ ماہرانہ مشورہ آپ کی ہیئر اسٹائلسٹ دے گی۔ہم یہاں بنیادی باتیں شائع کررہے ہیں۔
پہلی قسم کیراٹن اپلائٹڈ ایکسٹینشن
اس کے ایک سرے پر کیراٹن بیس خشک گلولگایا جاتا ہے اور انہیں سر کی جلد کے ساتھ چپکا دیا جاتاہے۔


دوسری قسم Waves
یہ ایسے ہیئر ایکسٹینشن ہیں جنہیں سوئی کے ساتھ سیا جا تاہے اور یہ آپ تین ماہ تک لگائے رکھ سکتی ہیں۔
تیسری قسم Tapeہے
جیسا کہ نام سے ظاہر ہے یہ ٹیپ کی مدد سے بالوں میں چپکائے جاتے ہیں۔
Glue Tape
یہ چوتھی قسم ایسی ہے جس میں ٹیپ کے ساتھ ہمیں گوندبھی درکار ہوتی ہے۔


Chip On
ان کے اوپری سرے پر ایک کلپ لگا ہوتاہے جسے بالوں میں ایڈجسٹ کر دیا جاتاہے۔ان ایکسٹینشن کو آپ عارضی ،کلیتاً مستقل یا اکاد کا تقریب میں نیم مستقل بھی لگا سکتی ہیں۔نیم مستقل طور پر لگانے کی صورت میں آپ چھ سے آٹھ ہفتے انہیں لگا رہنے دیں۔شادیوں کی تقاریب اور خصوصاً اپنے گھر کی تقریبات ہفتہ بھر تو چلتی ہی ہیں چنانچہ اس موقع کے لئے یہ تجویز بری نہیں۔

آپ موقع محل کے حساب سے اپنی زیبائش مکمل کرلیں۔
احتیاطی تدابیر
اگر آپ اکثر وبیشتر ہیئر اپلائنسز استعمال کرتی ہیں توTapeوالی قسم آپ کے لئے موزوں نہ ہو گی۔آپ کیراٹن ایکسٹینشن لگائیے۔
اگر آپ بار بار ہیئر کلر تبدیل کرتی ہیں تو کیراٹن ایکسٹینشن آپ کے لئے مناسب نہیں رہے گی۔
انہیں لگانے کے بعد دیکھ بحال لازمی ہے۔

ہلکے پھلکے ایکسٹینشن لیجئے ورنہ یہ آپ کے بالوں کو کھینچ کر توڑنے لگیں گے۔انہیں روزانہ دن میں متعدد بار برش کیا جائے اور انہیں خشک اور روکھانہ رہنے دیں۔انہیں لگوانے کے بعد کس کے چوٹی نہیں بنانی چاہئے۔بار بار ایکسٹینشن لگوانے اور نکلوانے سے بال کمزور ہو جاتے ہیں۔اگر آپ نے Permanentہیئر ایکسٹینشن لگوائے ہیں تو اچھی کوالٹی کی ہیئر پراڈکٹس بھی استعمال کریں۔اس بات کا بھی خیال رہے کہ قدرتی بالوں کے بڑھنے کے بعد ان میں لگے ایکسٹینشن کھنچنے لگتے ہیں انہیں دوبارہ لگوانا پڑتاہے۔

تاریخ اشاعت: 2019-11-26

Your Thoughts and Comments

Special Special Articles For Women article for women, read "Lambe Baal Nahi Tu Hair Extension Hi Sahi" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.