Maa Ki Aadat Aur Aane Wala Mehman - Article No. 3105

Maa Ki Aadat Aur Aane Wala Mehman

ماں کی عادات اور آنے والا مہمان - تحریر نمبر 3105

بچوں میں ہائی بلڈ پریشر اور وزن کا تعلق ان کی ماؤں کے جسمانی طور پر سرگرم رہنے یا ورزش کرنے کی عادت سے گہرا تعلق رکھتا ہے

ہفتہ 1 اپریل 2023

شمع اسام
مشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی کے پروفیسر اور محقق جیمز پیوانک کے مطابق ہم نے پیدائشی نارمل وزن والے بچوں اور اوسطاً کم وزن رکھنے والے بچوں کی درجہ بندی کرتے ہوئے تحقیق کا سلسلہ شروع کیا۔ہمیں ان کے نتائج دیکھ کر حیرت ہوئی کہ بچوں میں ہائی بلڈ پریشر اور وزن کا تعلق ان کی ماؤں کے جسمانی طور پر سرگرم رہنے یا ورزش کرنے کی عادت سے گہرا تعلق رکھتا ہے۔
پروفیسر جیمز کے مطابق ورزش کرنے والی ماؤں کا زچگی کے دوران بچے کی صحت پر خوشگوار اثر ہوتا ہے جبکہ ورزش نہ کرنے والی ماؤں کے بچوں میں دل اور شریانوں کے امراض اور بقیہ عمر کے حصے میں اسٹروک کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔حالیہ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ بچوں میں قلبی امراض اور دیگر بیماریوں کے حوالے سے موجود خطروں کو مائیں کم کر سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

اگر وہ اس دوران ورزش کا عمل جاری رکھتی ہیں تو بچے پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے جبکہ ہماری خواتین خوشخبری سنتے ہی کھانے پینے اور آرام کو ترجیح دیتی ہیں۔

کھائیں پئیں اور آرام کے وقت آرام بھی کریں مگر تھوڑی سی جسمانی سرگرمی بھی جاری رکھیں۔
خون میں ہیموگلوبن کا تناسب:
پاکستان میں خواتین کی بڑی تعداد ہیموگلوبن کی کمی کا شکار ہے۔خون میں فولاد کی مناسب مقدار کا ہونا ضروری ہے۔گائے،بکری یا مرغی کا گوشت،مچھلی،کلیجی،اناج،سبزیاں اور دالوں کے علاوہ دہی،مسمی،کینو اور سنگترہ کھایا جائے۔
سبزیوں میں بند گوبھی فولاد کو جزو بدن بنانے کے لئے بہت کارگر ہوتی ہے۔اگر ڈاکٹر اضافی سپلیمنٹس لینے کا مشورہ دیتے ہیں تو انہیں لینے میں کوئی حرج نہیں۔یہ جسم میں آکسیجن پیدا کرنے کی صلاحیت رکھنے والا جزو ہے۔
کیلشیم کی ضرورت:
ہڈیوں اور دانتوں کی صحت کیلئے ہر متوقع ماں کو 600 ملی لیٹر کیلشیم روزانہ درکار ہوتا ہے یعنی بالائی سمیت یا بالائی اترا ہوا دودھ،25 گرام سخت پنیر،ایک چھوٹا پیالہ دہی،مچھلی اور ہرے پتوں والی سبزیوں کا استعمال کرنا ضروری ہے۔

زنک کی اہمیت:
زنک بچے کی قوت مدافعت کیلئے بہترین اور موٴثر غذائی جزو ہے جو مختلف اناجوں،پنیر،خشک اور تازہ میوے کے علاوہ بھوسی کے آٹے میں بھی پایا جاتا ہے۔مچھلی اس کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے اور اس سے وٹامن ڈی بھی ملتا ہے۔وٹامن اے زچگی کی پیچیدگیاں دور کرتا ہے اور فولاد جذب کرنے کی اضافی قوت رکھتا ہے۔

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "Maa Ki Aadat Aur Aane Wala Mehman" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.