Maan Kitni Thandaak Hai Tere Naam K In Haroof Main - Article No. 2064
ماں کتنی ٹھنڈک ہے تیرے نام کے ان حرفوں میں - تحریر نمبر 2064
کہا جاتا ہے کہ ماں جیسا اور کوئی نہیں کیونکہ ماں کی محبت مصنوعی نہیں ہوتی ،اس کے عمل میں دکھاوا نہیں ہوتا۔ ماں وہ ہستی ہے
رانا اعجاز حسین چوہان اتوار 12 مئی 2019
(جاری ہے)
اس کو نہیں جو سب سے ذہین، فطین یا خوبرو ہے بلکہ اس کو جو کمزور ہو، زندگی کی دوڑ میں پیچھے رہ چکا ہو، یہ وصف صرف اور صرف ماں کے رشتے میں ہے اور کسی میں نہیں۔
انسان تو انسان چرند، پرند حتیٰ کہ حیوان جانوروں کی ماں بھی اپنے دل میں اولاد کا درد رکھتی ہے ۔ مشہور واقعہ ہے کہ ایک صحابی رضی اللہ عنہ جارہے تھے تو انہوں نے ایک درخت کے اوپر گھونسلا دیکھا جس میں بہت خوب صورت چھوٹے چھوٹے چڑیا کے بچے تھے۔ ان بچوں کی ماں دانہ چگنے کے لیے کہیں گئی ہوئی تھی۔ صحابی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو چڑیا کے یہ بچے بہت پیارے لگے انہوں نے فرط محبت سے انہیں پکڑ لیا اور لے کر چل دیے۔ کچھ ہی آگے گئے تو اتنے میں چڑیا بھی آگئی۔اس نے جب اپنے بچو ں کو غائب پایا تو بے چین ہوکر تلاش کرنے لگی۔ اس دوران اس نے پہچان لیا کہ اس شخص کے پاس میرے بچے موجود ہیں، وہ ان کے سر کے اوپر چکر لگانے لگی۔ ممتا کے ہاتھوں مجبور آوازیں نکالتی اور چکر لگاتی رہی۔ یہ صحابی اس کا مقصد اس کا مدعا نہیں سمجھے۔ تھوڑی دیر کے بعد وہ چڑیا ان کے کندھے پر آکر بیٹھ گئی۔ انہوں نے اس چڑیا کو بھی پکڑ لیا۔ صحابی رسول نے عجیب جان کر پورا واقعہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کوآکر سنایا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہ ماں ہے، جب تم نے اس کے بچوں کو پکڑ لیا۔ یہ تمہارے سر کے اوپر چکر لگاتی رہی فریاد کرتی رہی، منت سماجت کرتی رہی کہ میرے بچوں کو چھوڑ دے۔ مجھے اپنے بچوں سے جدا نہ کر۔ تم اس کی بات نہیں سمجھے۔ جب تم نے اس کے بچوں کو نہ چھوڑا تو اس ماں نے یہ فیصلہ کیا کہ میں بھی اپنی آزادی اپنے ننے منے بچوں کی خاطر قربان کرتی ہوں۔ میں بھی اپنے آپ کو گرفتار کرو ادیتی ہوں۔ گرفتار تو ہو جاؤں گی مگر اپنے بچوں کے ساتھ تور ہوں گی۔ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم جاؤ اور اس چڑیا اور اس کے بچوں کو واپس اسی گھونسلے میں چھوڑ کر آؤ۔بلاشبہ ماں جیسا رشتہ اور کوئی نہیں، دنیا میں صرف ایک ہستی ماں ہے جو گرمیوں میں بچوں کو پنکھے کے عین نیچے سلاتی ہے اور خود دور سوتی ہے تاکہ اس کے لخت جگر کو گرمی نہ لگ جائے۔ بجلی چلی جائے تو دستی پنکھے سے، گتے کے کسی ٹکڑے سے، ہر ممکن طریقہ سے پنکھا جھلتی ہے تاکہ اس کے جگر گوشہ کی آنکھ نہ کھل جائے۔ اس کو مچھر نہ کاٹیں، ایسے وقت وہ خود گرمی کے پسینہ سے نہائی ہوتی ہے۔ لیکن اپنے لئے وہ ہوا کا ایک جھونکا بھی بچا کر نہیں رکھتی۔ سب اپنے بچے پر نچھاور کر دیتی ہے۔ سردیوں میں نیا اور قیمتی کمبل، موٹی اور گرم رضائی بچوں کے لئے مختص کر دیتی ہے۔ خود چادر لپیٹ کر یا بستر کے آخری کنارے، تنگ جگہ پر سکڑ کر سمٹ کر سو رہتی ہے۔ صرف اس لئے کہ بستر پر لیٹے کم سن بچے کو کشادگی کا احساس ہو، تنگی محسوس نہ ہو۔ یہ صرف ماں ہے جو بچے کی پہلی آواز، پہلی پکار پر لبیک کہتی ہے، دنیا میں ایسی کوئی ہستی نہیں۔ ماں تو محبت ہے، گداز ہے ، نرم ہے، ریشم ہے، لطافت ہے، وارفتگی ہے، مٹھاس ہے۔ اس کو تو سب گوارا ہے اولاد کا ہر ناز پیارا ہے کیونکہ وہ ماں ہے۔ یہ ماں ہے جو چلچلاتی دھوپ میں کھڑے ہو کر اپنے بچوں کا انتظار کرتی ہے۔ ان کو اپنے ہاتھوں سے نوالہ کھلاتی ہے۔ یہ صرف اور صرف ماں ہے جو سب سے آخر میں کھانا کھاتی ہے تاکہ اس کے بچے پیٹ بھر کر کھا سکیں۔ وہ محض اس لئے بچا کھچا کھاتی ہے کہ کہیں بچوں کو ان کی غربت اور کم مائیگی کا احساس نہ ہو۔ وہ محض اس لئے کم کھا کر، کبھی بھوکے پیٹ سو جاتی ہے کہ کہیں اولاد بھوکی نہ رہ جائے۔ بقول شاعر
لب پہ آتے ہی تپتی دھوپ بھی گھنی چھاوٴں لگنے لگتی ہے
تیرا سایہ رہے مجھ پر میری زندگی کی آخری حد تک
ماں تجھے اک دن نہ دیکھوں تو زندگی بری لگنے لگتی ہے
Browse More Special Articles for Women
رنگِ حنا اور کھنکتی چوڑیاں
Rang E Hina Aur Khanakti Chooriyan
رمضان شاپنگ مہنگائی کا علاج سادگی
Ramadan Shopping Mehngai Ka Ilaj Saadgi
چھوٹے بچے روزہ رکھیں تو والدین کیا کریں
Chote Bache Roza Rakhain To Waldain Kya Karen
رمضان اور خواتین کے معمولاتِ زندگی
Ramzan Aur Khawateen Ke Mamolat E Zindagi
رمضان سے پہلے رمضان کی تیاری ہے بہت ضروری
Ramzan Se Pehle Ramzan Ki Tayari Hai Bahut Zaroori
ذہین بچے کی پیدائش کے لئے حمل کے دوران مخصوص غذائیں
Zaheen Bache Ki Paidaish Ke Liye Hamal Ke Douran Makhsoos Ghizain
جیولری کی ورائٹی سے جگمگاتی دنیا
Jewellery Ki Variety Se Jagmagati Duniya
زیورات بتائیں شخصیت کے راز
Zewrat Bataain Shakhsiyat Ke Raaz
ورسٹائل ٹرے ․․․ ہر گھر کی ضرورت
Versatile Tray - Har Ghar Ki Zaroorat
موسم کی تبدیلی پر الماری کی ترتیبِ نو
Mausam Ki Tabdeeli Par Almari Ki Tarteeb E Nau
دیدہ زیب ست رنگی چوڑیاں
Deeda Zaib Sat Rangi Choriyon
اِک قوسِ قزح ہے رقصاں
Ik Qaus E Qaza Hai Raqsaan