Mah E Sayyam Aur Khawateen Ki Zimedariyaan - Article No. 2845

Mah E Sayyam Aur Khawateen Ki Zimedariyaan

ماہ صیام اور خواتین کی ذمہ داریاں - تحریر نمبر 2845

گھریلو کام کاج کے ساتھ عبادات کیلئے اپنے وقت کو ضرور مینیج کریں

پیر 4 اپریل 2022

راحیلہ مغل
خواتین رمضان شروع ہونے سے ایک ہفتہ قبل ہی اس مہینے میں استعمال ہونے والی کھانے پینے کی ضروری اشیاء بھی خرید لیتی ہیں اور پلاننگ شروع کر دیتی ہیں کہ ہم نے سحری اور افطاری میں کیا کیا بنانا ہے۔رمضان المبارک کی مقدس ساعت کا آغاز ہو چکا ہے،اس کے فیوض و برکات سمیٹنے کی لگن اور اس کیلئے کی جانے والی تیاری کے ساتھ ساتھ خواتین کو دیگر بہت سے اقدامات کا سوچ سوچ کر ٹینشن ہونے لگتی ہے۔
بہت سے ایسے کام ہوتے ہیں جو رمضان کا آغاز ہوتے ہی خواتین کو انجام دینے ہوتے ہیں تاکہ وہ گھریلو کام کاج کے ساتھ یکسوئی سے عبادات اور اپنے وقت کو باآسانی مینیچ کر سکیں۔ہر سال اس مبارک ترین مہینے کی آمد ہوتی ہے اور اس کے آغاز سے قبل خصوصی طور پر مسلم خواتین کو روحانی اور جسمانی متعدد امور کی تیاری کرنی چاہئے تاکہ وہ ایک ماہ پر مشتمل روزوں کی ادائیگی کو بخوبی انجام دے سکیں۔

(جاری ہے)

رمضان المبارک کا روزہ،تراویح،صدقہ،دعا،ذکر،تلاوت،مناجات،عمرہ اور دیگر اعمال صالح جہاں مردوں کیلئے ہیں وہیں عورتوں کیلئے بھی ہیں۔ان اعمال کا اجر و ثواب جس طرح مردوں کو نصیب ہوتا ہے ویسے ہی اللہ تعالیٰ عورتوں کو بھی عنایت کرتا ہے۔
رمضان المبارک کے استقبال کا سلسلہ شعبان کے مہینے سے ہی شروع کر دیا جاتا ہے،ماہ مقدس شروع ہوتے ہی خواتین کی ذمہ داریاں بڑھ جاتی ہیں اس بابرکت مہینے کی رحمتوں سے ہر کوئی جتنا ہو سکے فائدہ اُٹھانے کی کوشش کرتا ہے تو ایسے میں خواتین بھی کسی سے پیچھے نہیں رہتیں۔
ان کی کوشش ہوتی ہے کہ گھر کی گرینڈ صفائی رمضان کے شروع ہوتے ہی کر لی جائیں تاکہ روزے رکھنے اور عبادات کرنے کے ساتھ ساتھ عید کی تیاریاں بھی بھرپور انداز میں کر لی جائیں۔اس کے علاوہ خواتین رمضان شروع ہونے سے ایک ہفتہ قبل ہی اس مہینے میں استعمال ہونے والی کھانے پینے کی ضروری اشیاء بھی خرید لیتی ہیں اور پلاننگ شروع کر دیتی ہیں کہ ہم نے سحری اور افطاری میں کیا کیا بنانا ہے اور گھر والوں کو کھلانا ہے۔
یہاں تک کہ خواتین کے ذہن میں یہ بھی ہوتا ہے کہ اس ماہ مقدس میں قریبی دوستوں اور رشتہ داروں کو افطاری پر مدعو کرنا ہو گا لہٰذا وہ اس چیز کو مدنظر رکھتے ہوئے خوبصورت برتن اور گھریلو سجاوٹ کیلئے ڈیکوریشن پیسز کی خریداری بھی کر لیتی ہیں تاکہ گھر میں مہمان آئیں تو ہر چیز اپنی اپنی جگہ پر پرفیکٹ نظر آئے کسی قسم کی کمی نظر نہ آئے۔
گھر کی صفائی ستھرائی
یہ حقیقت ہے کہ رمضان تزکیہ نفس کا مہینہ ہے،لیکن اگر گھر صاف ستھرا ہو گا تو رمضان کا مہینہ نہ صرف نفاست سے گزرے گا بلکہ آپ کو اپنی عبادات کا وقت صفائی ستھرائی پر نہیں لگانا پڑے گا۔
اس لئے ضروری ہے کہ آپ رمضان کے آغاز میں ہی ذیل میں درج کچھ کام انجام دے لیں۔
گھر کے جالے اُتروا لیں،کارپٹ جھاڑ لیں،یا ڈرائی کلین کروا لیں۔
پردے وغیرہ بدلنے کی ضرورت ہو تو ان کو بھی تبدیل کر لیں یا اچھی طرح جھاڑ لیں۔
کچن کے سنک کو اچھی طرح چمکا لیں۔اس کیلئے آپ اسفنج اور سرکہ کا استعمال کر سکتی ہیں۔
مائیکروویو اوون کی صفائی کیلئے اسے رگڑ کر صاف کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ ایک باؤل میں لیموں کا عرق ملا کر اس کے اندر رکھ دیں اور پانچ منٹ کیلئے اسے چلا دیں۔
پانی بھاپ بن کر اندر جمی چکنائی وغیرہ کو نرم کر دے گا،پھر اس کو کپڑے سے صاف کر لیں۔
رمضان میں چونکہ چیزیں زیادہ پکائی جاتی ہیں،اس لئے جلے ہوئے برتنوں میں گرم پانی ڈالیں اور بیکنگ سوڈے سے رگڑ کر کالک صاف کر لیں۔
ٹائلز میں پھنسی مٹی کو نکالنے کیلئے پانی میں بیکنگ سوڈا ملائیں اور اس محلول کو مٹی والی دراڑوں میں ڈال کر پرانے استعمال شدہ ٹوتھ برش سے صاف کر لیں۔

فریج کی صفائی
رمضان کا آغاز ہوتے ہی فریج کی صفائی بھی نہایت ضروری ہے کیونکہ رمضان میں سحر و افطار کے لئے کئی چیزیں اسٹور کرنی ہوتی ہیں۔اس مقصد کیلئے فریج کے شیلف احتیاط کے ساتھ نکالیں اور انہیں بیکنگ سوڈا کے محلول سے اچھی طرح دھو لیں۔اب پلاسٹک کے دستانے پہن کر فریج کے اندر کپڑے کی مدد سے صفائی کریں۔گرم پانی سے فریج کو اندر سے صاف کرنے کی کوشش کبھی بھی نہ کریں۔
اگر شیلف پر دھبے موجود ہیں تو انہیں صاف کرنے کیلئے گرم پانی استعمال نہ کریں۔دھبوں کو نکالنے کیلئے انھیں کھرچیں مت۔جب ریکس اور درازوں کو اچھی طرح دھو لیں تو پھر انھیں دھوپ میں خشک کر لیں۔جب یہ اچھی طرح خشک ہو جائیں تو انہیں اندر رکھ دیں۔فریج کے اندر صابن یا کیمیکلز سے صفائی ہر گز نہ کریں کیونکہ جب آپ اس کے اندر پھل رکھیں گی تو یہ پھل ان کیمیکلز اور صابن کی بُو کو اپنے اندر جذب کر لیں گے۔

ٹائم مینجمنٹ
اگر آپ نے رمضان میں عبادتوں کیلئے وقت نکالنا ہے تو ابھی سے سارے اقدامات کر لیں۔اگر آپ ورکنگ وومن ہیں تو پھر آپ کو دفتر کے معاملات کے ساتھ ساتھ گھر کے کاموں میں بھی بہت وقت صرف کرنا پڑے گا۔تمام مصروفیات میں آپ کو ہر حال میں اپنی مناسب نیند کیلئے وقت نکالنا ہے،ورنہ آپ کے سارے کام اُلٹ پلٹ ہو سکتے ہیں۔
افطار کے بعد طعام اور تراویح پڑھتے ہی سونے کا معمول بنا لیں تاکہ سحری کیلئے تازہ دم اُٹھیں۔رمضان کا مطلب یہ نہیں کہ آپ اپنی معمول کی ورزش چھوڑ دیں۔اس کیلئے آپ سحری سے قبل یا افطار کے دو گھنٹے بعد 20 منٹ کی ورزش کر سکتی ہیں تاکہ آپ پورا مہینہ چاق چوبند رہیں۔
امسال بھی ماہ رمضان موسم گرما کے آغاز میں آیا ہے،لہٰذا اتنی گرمی نہیں ہے۔
یہ بہترین وقت ہے بچوں کو روزہ رکھنے کی عادت ڈالنے کا،اس لئے سمجھ دار مائیں بچوں کو اپنی ٹائم مینجمنٹ اور تربیت کا حصہ بنائیں۔اُنھیں روزہ رکھوائیں،نماز کی پابندی کروائیں،وہ آپ کے ساتھ تعاون کریں گے اس طرح نماز کے پابند بھی ہو جائیں گے،بس آپ کو اپنی ٹائم مینجمنٹ کے ساتھ ساتھ ان کی ٹائم مینجمنٹ بھی کرنی پڑے گی۔
کراکری،گروسری کی خریداری
تازہ سبزیاں تو آپ کو دوران رمضان بھی خریدنی ہوں گی لیکن خشک مسالہ جات اور ریسیپی مسالے ابھی سے خرید کر اسٹور کر لیں تاکہ رمضان میں ان کی خریداری کیلئے وقت نہ لگانا پڑے۔
سب سے پہلے تو تخمینہ لگا لیں کہ رمضان میں سموسوں پکوڑوں کی تیاری کیلئے کتنا آئل،بیسن وغیرہ درکار ہو گا۔اپنے بجٹ کے مطابق ان کی فہرست بنا کر بازار سے یہ اشیاء لے آئیں۔آج کل آن لائن گروسری بھی دستیاب ہے اور محلے کے اسٹورز والے بھی یہ سہولت دیتے ہیں کہ آپ ان کو فون کرکے اپنی ضرورت کی اشیاء گھر پر منگوا لیں۔ان کے فون نمبرز بھی اپنے پاس رکھیں۔اسی طرح افطاری کی تیاری آسان بنانے والی کراکری بھی خرید لیں،جو باآسانی صاف ہو جاتی ہیں۔

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "Mah E Sayyam Aur Khawateen Ki Zimedariyaan" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.