Make Up Teen Age Ke Liye - Article No. 1887

Make Up Teen Age Ke Liye

میک اپ ٹین ایج کے لیے - تحریر نمبر 1887

ٹین ایج لڑکیوں کی خواہش ہوتی ہے کہ خوبصورت اور اسٹائلش لباس کے ساتھ چہرے کو بھی خوبصورتی سے سنوارا جائے۔ٹین ایج کو یہ معلوم نہیں ہوتا کہ انہیں اس عمر میں سجنے سنورنے کے لیے زیادہ میک اپ کی ضرورت نہیں ہے ۔

جمعرات 4 اکتوبر 2018

بزرگ خواتین کا کہنا ہے نوجوان لڑکیوں کو میک اپ نہیں کرنا چا ہیے۔ان کا کہنا بالکل بجا ہے کیونکہ عنفوان شباب ایک ایسا دور ہوتا ہے جب قدرتی طور پر جلد ملائم اور شفاف ہوتی ہے اور ہر وقت تروتازہ اور شگفتہ نظر آتی ہے ۔ایسے میں جلد کی قدرتی شادابی سے ہی لطف اندوز ہو نا چاہیے‘ نہ کہ اس عمر کی لڑکیوں کو خوب میک اپ کرنا چاہیے کہ ان کا قدرتی حسن مصنوعی لگنے لگے۔

اب کیا کیا جائے کہ ٹین ایج لڑکیوں کو خوب بننے سنورنے کا شوق ہوتا ہے ۔خاص طور پر شادی بیاہ کے موقع پر ٹین ایج لڑکیاں میک اپ کیے بغیر نہیں رہ سکتی ہیں ۔ان ہی موقعوں پر ہی تو ان کو کھل کر بننے سنوارنے کا موقع ملتا ہے کیونکہ ان میں اپنی لک کے حوالے سے شعور آنے لگتا ہے ۔
ٹین ایج لڑکیوں کی خواہش ہوتی ہے کہ خوبصورت اور اسٹائلش لباس کے ساتھ چہرے کو بھی خوبصورتی سے سنوارا جائے۔

(جاری ہے)

ٹین ایج کو یہ معلوم نہیں ہوتا کہ انہیں اس عمر میں سجنے سنورنے کے لیے زیادہ میک اپ کی ضرورت نہیں ہے ۔قدرتی خوبصورتی کو نمایاں کرنے کے لیے مناسب میک اپ زیادہ بہتر ہے کم میک اپ کے استعمال سے آپ کی جلد خراب بھی نہیں ہو گی ‘بلکہ اس کی حفاظت بھی ہوتی رہے گی ۔ٹین ایج لڑکیوں کو معلوم ہو نا چا ہیے کہ آپ کا میک اپ قدرتی ہونا چا ہیے جو آپ کے خدوخال کو اُبھار سکے اور آپ کے اصل حسن کو اور زیادہ نمایاں کر سکے ۔
ٹین ایج کی جلد بہت نرم اور شفاف ہوتی ہے اس لیے ان کے چہرے پر ہلکا میک اپ ہی اچھا لگے گا ۔
بازار میں ٹین ایج کے لیے بھی میک اپ دستیاب ہے اور ان کی بناوٹ میں عام مصنوعات کے مقابلے میں تیل کا استعمال کم سے کم کیا جاتا ہے کیونکہ ان کی جلد میں پہلے سے تیل کی مقدار ٹھیک ٹھاک ہوتی ہے ۔میک اپ کوئی سا بھی ہو کا میابی کا راز اس کی مکسنگ اور بلینڈنگ میں ہے ۔
اس میں کوئی شک نہیں میک اپ ٹین ایج لڑکیوں کے لیے بہت اہم ہے ‘کیونکہ اس کے استعمال سے پور ا لک تبدیل ہوجا تا ہے ۔ان کی شخصیت جاذب نظر ہوجاتی ہے ۔حقیقت یہ ہے کہ ٹین ایج لڑکیوں کے لیے فطری معصومیت اور قدرتی حسن ہی ان کی اصل خوبصورتی ہے ۔ٹین ایج کے پاس ایک عدد مسکارا ‘ایک عدد فیس واش ایک معیار ی گلابی گلاس یا نیچرل کلر لپ اسٹک اور بلش آن یہ سب ضرور ہونا چا ہیے۔

پروڈکٹس کمپنیاں ٹین ایج لڑکیوں کے لیے الگ سے مصنوعات تیار کرتی ہیں ۔ٹین ایج لڑکیوں کو چا ہیے کہ اس میک اپ سے ہی استفادہ حاصل کریں تا ہم ٹین ایج لڑکیوں کو کم مقدار میں ہی میک اپ پروڈکٹس کا استعمال کرنا چا ہیے ۔اس سے نہ صرف ان کی جلد کی حفاظت ہوگی اور وہ میچور نظر آنے کے بجائے ٹین ایجر ہی نظر آئیں گی۔میک اپ ایسا کریں کہ قدرتی حسن نمایاں رہے۔

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "Make Up Teen Age Ke Liye" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.