Martha Graham 1894 To 1991 - Special Articles For Women
مارتھا گراہم(1894ء تا1991ء) - خواتین کیلئے مضامین
منگل 5 اپریل 2016

سوانح نگار ایگنس ڈی ملے نے ڈانسر، کو ریوگرافر اوراستاد مارتھا گراہم کو ایک ایسی عورت کے طور پر بیان کیا” جس نے اپنے فن میں کسی بھی اورواحد آرٹسٹ کی نسبت زیادہ بڑی تبدیلی پیدا کی۔گراہم نے آئساڈور اڈنکن اورروت سینٹ ڈینس جیسے جدید ڈانس کے بانیوں کی تاثراتی اورتشریحی حرکات کا مطالعہ کرنے سے آغاز کیا، اور آگے چل کربالکل نئے تاثراتی انداز تخلیق کیے۔ اُس نے تھیئٹر کو جدید ڈانس سے روشناس کروایا اور انسوانی جنسیت کو نسوانی نکتہ نظر سے اعلیٰ آرٹ کا درجہ دلوایا۔ ڈنکن اور سینٹ ڈینس نے ڈانس کا فن تبدیل کیا لیکن گراہم ایک قدم مزید آگے بڑھی اُس نے ہمارا دنیان کو دیکھنے کا اندازہی بدل دیا۔جدید ڈانس پراُس کے بے مثال اثر کی وجہ سے میں نے اسے فہرست میں نسبتاََ کافی اوپر رکھا ہے۔
1911ء میں رُوت سینٹ ڈنیس کے ایک پروگرام میں شرکت کے بعد گراہم کے دل میں ڈانسر بننے کا شوق پیدا ہوا۔ جیسا کہ اُس نے بعد مین لکھا” مس روت نے میرے لیے ایک دروا کیااور میں نے زندگی کو دیکھا۔ 1916ء میں گراہم Denishawnسکول آف ڈانسنگ میں داخلہ لینے کی غرض سے لاس اینجلس چلی گئی۔یہ سکول سینٹ ڈینس اور اُس کا ڈانسر وکوریوگرافر شوہر ٹیڈ شان چلاتے تھے۔ شروع میں وہ بہت شرمیلی اور بے ڈھنگی تھی لیکن آہستہ آہستہ ڈانس میں پراعتماد ہوتی گئی۔ اس ترقی میں میوزیکل ڈائر یکٹرلوئس کا بڑا ہاتھ تھا ۔ ہارسٹ آئندہ تیس برس تک گراہم کے ساتھ بطور استاد اورساتھی ڈانسر کے کام کرتا رہا۔
1920ء میں گراہم نے Denishawnکمپنی میں پہلی بار فن کا مظاہرہ کیا۔ اُس نے آزٹک سے متاثر بیلے ڈانس پیش کیا تھا۔ وہ 1923ء تک کمپنی کے لیے ڈانس کرتی رہی اور پھر ہارسٹ کے مشورے پر Greenwich Village Folliesمیں شامل ہوگئی ۔ Foillesکے ساتھ سولوڈانسر کے طور پر اُس نے جدید ڈانس کی سٹینڈرڈ themesپر کام کیا۔ Foillesکے لیے دوسال تک کام کرنے کے بعد گراہم نے ایسٹ مین سکول آف میوزک “ (روچیسٹر، نیویارک) میں پڑھانے کاعہدہ قبول کرلیا۔ یہاں کام کے دوران اُس نے اپنے جسم کو کچھ انوکھنے انداز اور طریقے سے حرکت دینے کی تربیت حاصل کی۔اُس کے تخلیق کردہ نئے انداز میں اندرونی جذبات کو جسم کے ذریعہ پیش کرنا مشکل تھا۔ اُس نے کہا: آج ک زندگی تیکھی اور زگ زیگ ہے۔ یہ اکثر عین ہوا میں ٹھہر جاتی ہے۔ میں اپنے ڈانسر میں اسی چیز کوپیش کرنا چاہتی ہوں۔
1926ء میں گراہم نے نیویارک کے 48thسٹریٹ تھیئٹر“ میں پہلے خود مختار ڈانس کنسرٹ میں اپنانیا انداز پیش کیا۔ روایت پسندوں نے شدید تنقیدکی۔ تاہم، گراہم کے مداحوں میں اضافہ ہوتا گیا۔ اُس کی نظر میں مداح ہی کامیابی کی اصل کسوٹی تھے۔ 1930ء میں لیوپولڈ سٹوکووسکی کی دعوت پروہ Right of Springمیں ڈانس کرنے گئی اور شہرت حاصل کی۔
1930ء کی دہائی کے دوران مارتھا گراہم نے ” مارتھا گراہم سکول آف Contemporaryڈانس اورمارتھا گراہم کمپنی آف ڈانسرز“ کی بنیاد رکھی۔ یہ دونوں ہی ادارے دنیابھر میں مشہور ہوئے۔ 1934ء میں اُس نے ورمونٹ کے بیننگٹن کالج میں موسم گرما کی ورکشاپس میں پڑھانا شروع کیا۔ یہیں پر اُس نے اپنا ایک شاہ کار Letter to the worldتخلیق کیا جوا یمیلی ڈکنسن کی شاعری اور داخلی زندگی پرمبنی تھا۔ امریکی themesاور ڈانسز میں گراہم کی دلچسپی کا نقطہ عروج مشہور ترین بیلے Appalachian Spring“ (1944ء ) تھا۔ تب وہ فرائیڈین اور ینگین موضوعات کی جانب آئی اور تاریخی کرداروں کو اپنے دانس میں پیش کیا۔ 1943ء میں Deaths and Entrancesمیں برونئے سسٹرزاور گراہم کے اپنے خاندان سے لیے گئے کردار شامل تھے۔ 1949ء میں گراہم نے ایرک ہاکنز سے شادی کرلی جواُس کا ڈانسنگ پارٹنر اور محبوب تھا۔ شادی کامیاب نہ رہی اور دوسال بعد ہی علیحدگی ہوگئی۔
گراہم کواپنے طویل کیرئیرکے دوران متعدد اعزازات اور انعامات ملے۔ 1957ء میں اُس پر بنائی گئی ٹیلی ویژن ڈاکومنٹری A Dacer s worldاور اس کے بیلے کی فلم Nigth Journeyکو کئی ایوارڈز اور ملے۔ 1981ء میں وہ Scrippsامریکن ڈانس فیسٹیول ایوارڈ کی مستحق قرار پائی۔ یہ ڈانس کے شعبے میں دیاگیا سب سے بڑا نقدانعام تھا ۔ گراہم نے اپنی عمرکے ساتویں عشرے میں پہنچنے تک ڈانس کرنا جاری رکھا۔1990ء میں اُس نے اپنی سوانح عمری Blood Memoryلکھی جو 1991ء میں شائع ہوئی۔ 1994ء میں پی بی ایس نے گراہم کی 100ویں سالگرہ کے موقعہ پر اُس کی زندگی پر مبنی ایک ڈاکو منٹری فلم نشر کی۔
گراہم نے اپنی زندگی کے دوران 160سے زائد ڈانسز کو ریوگرافی کی۔ ڈانسرز کی دو پشتوں پر اس کے اثرات پڑے۔ اس کے ڈانس کو” جسم کی روح کی مخفی زبان “ کہاجاتا ہے۔ بے شمارشاگردوں نے اُس کی وضع کردہ تیکنیکوں کو اپنایا۔
(جاری ہے)
مارتھاگراہم Alleghenyپنسلوانیا میں پیداہوئی اور تین بہنوں میں سب سے بڑی تھی۔

تاریخ اشاعت:
2016-04-05
Your Thoughts and Comments
Special Special Articles For Women article for women, read "Martha Graham 1894 To 1991" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.
مزید خواتین کیلئے مضامین سے متعلق
Articles and Information
بچے کی نگہداشتبچوں کی پرورش اور غلط نظریاتمحبت اور جزباتی خلفشارخواتین کی خوبصورتیمیک اپ کرنے کے طریقے اور تجاویزبالوں کی نگہداشت اور سٹائلنگبالوں کو رنگنے کے طریقے اور تجاویزچہرے کی حفاظتجلد کی حفاظتچہرے کا فیشل، بلیچ اور مساجخوبصورتی کے نئے اندازدلہن اور شادی کا میک اپخواتین کا مساج، چہرے اور باڈی کا مساجبالوں کیلئے شیمپو کا استعمالخواتین کیلئے وزن کم کرنے کی ورزشیںںاخنوں کی حفاظت اور خوبصورتیخواتین سے متعلقہ متفرق ویڈیوزاسلام اور عورتگھریلو ٹوٹکے خواتین کیلئے مضامینمختلف رویےخواتین کے ملبوسات 100 نامور خواتینخانوادئہ رسولقرونِ اولیٰعظیم مائیںعظیم بیویاںفن اور ادب میں نام پیدا کرنے والی خواتینمشہور سیاستدان اور حکمران خواتینفلاحِ عام کرنے والی مشہور خواتینمشہور کھلاڑی خواتین مشہور آرٹسٹ خواتینبدنصیب عورتیںگھر کی آرائشخواتین کیلئے خریداری کے طریقےابتدائی طبی امدادخواتین کیلئے باغبانی کے مشورےکامیاب شادی شدہ زندگیPicture Galleries
مہندی کے ڈئزائنہاتھوں کے مہندی کے ڈئزائنپیروں کے مہندی کے ڈئزائن ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2022 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2021 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.