Masroof Zindagi Mein Fit Rehna Aasan Hua - Article No. 3312
مصروف زندگی میں فٹ رہنا آسان ہوا - تحریر نمبر 3312
ڈاکٹر دردانہ بٹ کے مشورے
جمعرات 26 ستمبر 2024
چہل قدمی
ایک اصول بنا لیں کہ کوئی بھی فون کال بیٹھ کر نہیں سنی جائے گی۔
(جاری ہے)
دن بھر میں جب کسی سے بھی فون پر بات کریں، چاہے آفس میں ہوں یا گھر میں، آپ چہل قدمی کرنا شروع کر دیں۔
کچھ اور نہیں تو بیٹھے بیٹھے اپنے پاؤں کو حرکت دیں۔اگر آپ کے پاس دن بھر میں 5 سے 10 فون کالز آتی ہیں تو اندازے کے مطابق تقریباً ایک گھنٹے کا ورک آؤٹ آپ آسانی سے کر لیں گی۔کیلوریز جلانے کا یہ سب سے آسان اور کارآمد طریقہ ہے۔پانی ضروری ہے
مناسب مقدار میں پانی پینا صحت کے لئے بے حد مفید ہے۔لیکن کبھی کبھی صرف پانی پینا تھوڑا بورنگ ہو جاتا ہے۔ایسے میں زیادہ پانی پینے کے لئے آپ بوتل میں پانی بھر کر اس میں لیموں کا عرق، انناس کے ٹکڑے، پودینہ یا سونف وغیرہ ڈال سکتی ہیں۔اس سے نہ صرف پانی کا ذائقہ بہتر ہو گا بلکہ پانی مزید صحت بخش بھی ہو جائے گا۔
توانائی بحال رکھیں
توانائی بحال رکھنے کے لئے انرجی بارز اپنے ساتھ رکھیں۔زیادہ تر پروٹین بارز مصنوعی شکر یا فلیور اور دیگر اجزاء سے بھرپور ہوتے ہیں۔ایسے پروٹین بارز کا انتخاب کریں، جو صاف، غذائیت سے بھرپور اور قدرتی اجزاء جیسے انڈے کی سفیدی اورمیوہ جات سے تیار کردہ ہوں۔کوشش کریں اس میں کوئی غیر معیاری اجزاء شامل نہ ہوں۔محض گلوٹین فری، سویا فری، ڈیری فری اورشوگر فری کے ٹیگ دیکھ کر استعمال نہ کریں۔
مختصر اور فوری ورزش
جب آپ کے پاس وقت بہت ہی کم ہو تو 10 منٹ کی ورزش ضرور کر لیں۔جس طرح گھڑی کی سوئی تیزی سے چلتی ہے، آپ بھی بالکل اسی کے ساتھ چلنے کی کوشش کریں۔تیس جمپنگ لانجز، بیس کرنچز، پندرہ ایئر اسکواٹس، دس پش اَپس اور پانچ ٹراء سیپ ڈپس کریں، پھر اسے دہرائیں۔
میٹھے کی طلب
اپنے پاس ہمیشہ ڈارک چاکلیٹ رکھیں، جس میں 70 فیصد کوکو اور چینی یا تو نہ ہو یا پھر نہایت ہی مناسب مقدارمیں ہو۔یہ کافی اور میٹھے کی طلب دور کرنے کے لئے بہترین انتخاب ہے، اس سے توانائی میں اضافہ ہوتا ہے۔اگر خالی ڈارک چاکلیٹ سے آپ کی میٹھے کی طلب پوری نہ ہوتی ہو تو اس کے ساتھ آپ ایک ٹکڑا کھجور بھی کھا سکتی ہیں۔اسے آپ چھوٹے سے ڈیزرٹ کے طور پر بھی استعمال کر سکتی ہیں۔
تھکن کو دور بھگائے
پُرسکون رہنے اور تھکن سے ہونے والے سر درد یا جسمانی درد کو بھگانے کے لئے چند اہم ضروری تیل جیسے لیونڈر ا ور جرینیم کا تیل اپنے پاس ضرور رکھیں، ان کی خوشبو آپ کو پُرسکون رکھتی ہے۔جب آپ کشیدگی کا شکار ہوں، جیسے دن بھر مصروف گزرا ہو تو کیمومائل لوشن چہرے پر لگائیں، اس سے جِلد ہائیڈریٹ اور دماغ پُرسکون رہتا ہے۔کسی بھی اور چیز کے مقابلے میں صحت مند رہنے کے لئے مثبت طرزِ زندگی اپنانا زیادہ اہم ہے، جس کے لئے آپ کو تھوڑی سی سمجھداری ہی درکار ہے۔
Browse More Special Articles for Women
پُرسکون زندگی کے لئے صبر کا دامن تھامے رکھیں
Pur Sukoon Zindagi Ke Liye Sabr Ka Daman Thaame Rakhen
خواتین تھکن سے مقابلہ کیسے کریں
Khawateen Thakan Se Muqabla Kaise Karen
اچھی صحت کے لئے ڈائٹ پلان ضروری
Achi Sehat Ke Liye Diet Plan Zaroori
خواتین ڈپریشن سے نکلیں
Khawateen Depression Se Niklain
موسمِ برسات ضروری ہے احتیاط
Mausam E Barsaat Zaroori Hai Ehtiyat
رم جھم موسم میں اپنی شخصیت کو بنائیں پُربہار
Rim Jhim Mausam Mein Apni Shakhsiyat Ko Banaain Purbahar
پھولوں کے رنگدار زیورات
Phoolon Ke Rangdar Zevrat
شیشے کے ہینڈ بیگز کا نیا رجحان
Sheeshe Ke Hand Bags Ka Naya Rujhan
ملتانی مٹی قدرت کا انمول تحفہ
Multani Mitti Qudrat Ka Anmol Tohfa
فیشن کے رنگ ڈائمنڈ کے سنگ
Fashion Ke Rang Diamond Ke Sang
خبردار ۔ بھنویں بنوانا خطرناک بیماری کا سبب ہے
Khabardar - Bhanwain Banwana Khatarnak Bimari Ka Sabab Hai
موسمِ گرما کی اہم ضرورت دھوپ کے چشمے
Mausam E Garma Ki Aham Zaroorat Dhoop Ke Chashme