Mausam E Sarma Ke Amraz Ka Gharelu Ilaj - Article No. 3347
موسمِ سرما کے امراض کا گھریلو علاج - تحریر نمبر 3347
ڈاکٹر بلقیس کے مشورے
پیر 6 جنوری 2025
ایک چمچ شہد میں چند قطرے ادرک کا رس ملا لیں۔یہ آمیزہ نیم گرم پانی کے ساتھ نزلہ، زکام، کھانسی اور ٹھنڈ سے متاثرہ بچوں کو پلائیں۔یہ نسخہ ایک سال سے کم عمر بچوں پر آزمانے سے گریز کریں۔
بچوں کو ٹھنڈ لگ جانا
لہسن کے چند جوے اور ایک چمچ اجوائن کو توے پر سینک کر ململ کے کپڑے میں باندھ کر پوٹلی بنا لیں۔
(جاری ہے)
سینے کی جکڑن
کھانسی، سینے کی جکڑن اور بخار سے آرام کیلئے ایک پیالی گرم پانی میں تازہ ادرک کچل کر اس میں ایک چائے کا چمچ شہد کے ساتھ ملا کر پئیں۔اس سے بلغم خارج ہوتا ہے اور پسینہ آ کر بخار دور ہو جاتا ہے۔ایک چائے کا چمچ تلسی کے تازہ پتوں کا رس ملانے سے یہ اور بھی مفید ہو جاتا ہے۔تلسی کے خشک پتے بھی استعمال کئے جا سکتے ہیں۔
کھانسی کا شربت خود بنائیں
چھوٹے بچوں کے لئے گھر میں کھانسی کا شربت تیار کیا جا سکتا ہے۔ادرک، تلسی، بڑی الائچی اور کالی مرچیں لے کر پانی میں جوش دیں۔چولہا بند کرنے کے بعد اسے ٹھنڈا کر لیں، اسے ذائقہ دار اور مزید موٴثر بنانے کیلئے حسب ضرورت شہد شامل کر کے بچوں کو پلائیں۔
گلے کا درد
اکثر لوگوں کو موسم سرما میں ٹھنڈا پانی، کولڈ ڈرنک یا گرین ٹی میں لیموں کا استعمال نقصان پہنچاتا ہے اور وہ گلے کے درد میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ایسے لوگوں کے لئے ایک مفید ٹوٹکا بتا رہی ہوں، اسے نوٹ کر لیں،ان شاء اللہ آپ کے بہت کام آئے گا۔اگر گلے میں شدید درد ہو تو پیاز کا رس نکال کر ایک چمچ پی لیں۔یہ عمل چند دن دہرائیں ان شاء اللہ گلے کا درد ختم ہو جائے گا۔
ناک بند ہونا
اکثر مرد و خواتین کو موسم سرما میں ناک بند ہونے کی شکایت ہو جاتی ہے۔ایسے لوگوں کو چاہئے کہ آدھا کپ پانی لیں اور اسے گرم کر لیں۔اس میں سیب کا سرکہ اور چٹکی بھر پسی ہوئی لال مرچ ڈالیں اور مکس کر کے پی لیں۔دن میں دو بار یہ عمل دہرائیں۔
Browse More Special Articles for Women
مصروفیات بھری زندگی میں فٹ کیسے رہیں
Masrofiyat Bhari Zindagi Mein Fit Kaise Rahen
بچے کی تربیت اور شخصیت سازی میں ماں کا کردار
Bache Ki Tarbiyat Aur Shakhsiyat Sazi Mein Maa Ka Kirdar
الماری کی صفائی آسان نہیں تو مشکل بھی نہیں
Almari Ki Safai Aasan Nahi To Mushkil Bhi Nahi
بچوں کی سالگرہ کے لئے سجاوٹی تدابیر
Bachon Ki Salgirah Ke Liye Sajawati Tadabeer
برائیڈل جیولری
Bridal Jewellery
جب بچہ دانت نکالے تو ماں غفلت نہ کرے
Jab Bacha Dant Nikale To Maan Ghaflat Na Kare
کس ٹائم وزن چیک نہیں کرنا چاہئے
Kis Time Wazan Check Nahi Karna Chahiye
موسم سرما اور اون کے سٹالرز‘ سویٹرز
Mausam Sarma Aur Oon Ke Stallers Sweaters
ذہنی دباؤ آپ کی خوبصورتی کو متاثر کر سکتا ہے
Zehni Dabao Aap Ki Khubsurti Ko Mutasir Kar Sakta Hai
استری کی باقاعدہ صفائی بہت ضروری
Istri (Iron) Ki Baqaida Safai Bahut Zaroori
ٹوٹی ہوئی اشیاء استعمال میں لائیں
Tooti Hui Ashiya Istemal Mein Layen
سینڈل اور جوتی کا انتخاب ایک امتحان
Sandal Aur Juti Ka Intikhab Aik Imtihan