Mausam Garma Mein Hamla Khawateen Ke Liye Mufeed Ghazain - Article No. 2612

Mausam Garma Mein Hamla Khawateen Ke Liye Mufeed Ghazain

موسم گرما میں حاملہ خواتین کے لئے مفید غذائیں - تحریر نمبر 2612

گرمی کے موسم میں ہر انسان کو احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے بچے،بزرگ،بیمار اور خواتین خاص طور پر وہ خواتین جو پریگننٹ ہوں

بدھ 9 جون 2021

گرمی کے موسم میں ہر انسان کو احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے بچے،بزرگ،بیمار اور خواتین خاص طور پر وہ خواتین جو پریگننٹ ہوں، ہیٹ اسٹروک کے پیش نظر بہت محتاط رہیں۔متوازن غذا اور ہائیڈریٹ رہنے کے لئے خوب پانی اور پھلوں کے رس کا استعمال کریں۔دھوپ کے وقت زیادہ مشقت سے گریز کریں اور کاموں اور ذمہ داریوں کو پلاننگ کے تحت انجام دیں اور ذہنی تناؤ سے بچیں اور خوش رہیں۔
ذیل میں حاملہ خواتین کے لئے چند غذائیں بتائی گئی ہیں جن کے استعمال سے وہ گرمی کا مقابلہ آسانی کے ساتھ کرکے کئی خطرات سے محفوظ رہ سکتی ہیں۔ان غذاؤں سے عام خواتین بھی مستفید ہو سکتی ہیں۔
تربوز
میٹھا اور رسیلا تربوز گرمی کا پھل ہے۔تربوز میں اہم غذائی اجزاء جیسے گلوکوز،فولاد،فاسفورس،پوٹاشیم،میگنیشیم،نشاستہ دار اجزاء کے علاوہ وٹامن اے،سی،بیٹا کیروٹین،اور فولک ایسڈ موجود ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

گرمی کے باعث ہونے والی کمزوری دور کرتاہے۔تربوز سے دل کو فرحت و تسکین ملتی ہے نظام ہاضمہ کی اصلاح کرتاہے۔تربوز میں موجود غذائی اجزاء حاملہ اور ہونے والے بچے کی صحت کے لئے مفید ہیں۔اسے سلاد میں بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔
بیریز
بیریز ہائیڈریٹ رہنے میں مدد کرتی ہیں۔بلو بیریز،اسٹرابیریز،رس بیریز،بلیک بیریز،اور کرین بیریز اینٹی آکسیڈنٹ کے قوی ذرائع ہیں۔
یہ جسم میں پانی کی کمی کو دور کرتی ہیں۔چینی طب میں اسے کولنگ خوراک تصور کیا جاتا ہے۔حاملہ خواتین اپنی میٹھا کھانے کی خواہش بیریز کی مدد سے پورا کر سکتی ہیں۔یہ حاملہ خواتین کو ٹھنڈک کے احساس کے ساتھ ساتھ غذائی فوائد بھی فراہم کرتی ہیں۔دن بھر اسنیک کے طور پر،یا کریمی صحت بخش اسموتھی میں ان کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔
ہرے پتوں والی سبزیاں
ہرے پتے والی سبزیاں صحت کے فوائد کے ساتھ ساتھ موسم گرما میں ٹھنڈک فراہم کرتی ہیں۔
ان سبزیوں میں اسی سے 95 فیصد پانی موجود ہوتا ہے یہ سبزیاں زیادہ وقت کے لئے جسم کو ریگولیٹ اور جسم کی صلاحیت میں اضافہ کے لئے مفید ہیں۔ان میں وٹامن A،C،K اور فولک ایسڈ جیسے غذائی اجزاء موجود ہیں جو پیدائشی نقائص کی روک تھام کرتے ہیں۔اپنی روزمرہ خوراک میں یہ سبزیاں ضرور استعمال کریں ۔
تازہ پھلوں کا رس
گرمی سے بچاؤ کے لئے تازہ پھلوں کا رس استعمال کریں۔
اگر گرمی کے باعث کھانا نہ بھی کھایا جائے تو پھلوں کے رس غذائی ضروریات کو بخوبی پورا کر دیں گے۔موسمی پھل جیسے،فالسہ،تربوز،خربوزہ،ناریل پانی،آلو بخارہ،چیری،اسٹرابیری،کروندا،آم،چیکو،وغیرہ کا جوس ہائیڈریٹ رکھنے کے ساتھ بھرپور طاقت اور زچگی کے دوران ہونے والی خون کی کمی بھی بخوبی پورا کریں گے۔ان پھلوں کے رس کے ساتھ انہیں فروٹ چاٹ کے طور پر بھی کھا سکتی ہیں۔

دہی
دہی کی افادیت سے تو سب بخوبی واقف ہیں۔دہی ایک مفید اور طاقت بخش غذا ہے۔دہی حاملہ اور بچے دونوں کے لئے بہت مفید ہے دہی میں دودھ کی بہ نسبت زیادہ غذائیت پائی جاتی ہے ناشتہ میں دہی کے استعمال سے دن بھر طبیعت فرحت آمیز اور بشاش رہتی ہے۔یہ جسمانی طاقت اور دماغی قوت کے لئے ٹانک کا کام کرتا ہے۔اگر دہی خالی کھانا نہ چاہیں تو اسے سلاد،لسی یا اسموتھی کے طور پر استعمال کریں۔

املی
املی ٹھنڈی ہوتی ہے۔املی کا شربت پینے سے طبیعت کو فرحت اور پیاس کو تسکین ملتی ہے۔متلی اور قے میں مفید ہے،گرمی کی شدت سے بڑھنے والی دھڑکن کو بہتر،غذا کو ہضم اور بھوک میں اضافہ کرتی ہے۔
سلاد کا استعمال
گرمی کے موسم میں ویسے بھی سلاد کا استعمال ضروری ہے حاملہ خواتین میں سلاد کا باؤل تیار کرکے رکھیں تاکہ بوقت ضرورت با آسانی استعمال کر سکیں۔
ریڈ کڈنی بین،کھیرا،ٹماٹر،پیاز،بند گوبھی،چقندر،سلاد کے پتے،اس کے علاوہ لیموں،پودینہ اور اگر ہو سکے تو تھوڑی سی پالک اپنی سلاد میں شامل کرنی چاہیے۔
چائے
دوران حمل ہربل چائے مفید رہتی ہے۔عام چائے کے مقابلے میں سبز یا کالی چائے حاملہ خواتین کے لئے بہتر ہے۔گرین ٹی میں موجود طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ توانا رکھتے ہیں لیکن یہ زیادہ نہ پئیں اور گرم گرم نہ پئیں۔

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "Mausam Garma Mein Hamla Khawateen Ke Liye Mufeed Ghazain" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.