Muft Ki Khoubsurti Kahin Mehngi Nah Par Jaye - Article No. 1847

Muft Ki Khoubsurti Kahin Mehngi Nah Par Jaye

مفت کی خوبصورتی کہیں مہنگی نہ پڑ جائے - تحریر نمبر 1847

بیوٹی ایپس صارفین کی جاسوسی کرتی ہیں آج کل بیوٹی کانشئس لڑکیوں اور خواتین میں اس قسم کی بیوٹی اینڈ میک اپ ایپس کے استعمال کا رجحان خاصا بڑھ چکا ہے تاہم اس ضمن میں احتیاط کی ضرورت ہے ورنہ مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

جمعرات 9 اگست 2018

بیوٹی ایپس صارفین کی جاسوسی کرتی ہیں
آج کل بیوٹی کانشئس لڑکیوں اور خواتین میں اس قسم کی بیوٹی اینڈ میک اپ ایپس کے استعمال کا رجحان خاصا بڑھ چکا ہے تاہم اس ضمن میں احتیاط کی ضرورت ہے ورنہ مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
چنانچہ اگر آپ کے سمارٹ فون میں یہ ایپس موجود ہیں تو انہیں فوری ڈیلیٹ کر دیں کیونکہ یہ جرائم پیشہ افراد کے لئے کیش مشین کی حیثیت رکھتی ہیں۔

ان ایپس کی موجود گی میں آپ کا سمارٹ فون بنا پوچھے کئی دیگر ایسی ہی ایپس کو انسٹال کر سکتا ہے جو صورتحال کو مزید گھمبیر بنا سکتی ہیں۔ ان ایپس کی وجہ سے بار بار نا پسندیدہ اشتہارات بھی ظاہرہوتے ہیں۔ ایک مشہور ایپ فیملی کی بیوٹی ایپس انسٹال کرنے کی صورت میں یہ گروپ آپ کو گمراہ کن اعداد وشمار کی روشنی میں اپنی مزید ایپس انسٹال کرنے کی ترغیب دیتا ہے اور اس صورت میں آپ کا سمارٹ فون اور ڈیٹا مکمل طور پر اس گروپ کے رحم و کرم پر رہ جاتا ہے۔

(جاری ہے)

چونکہ ان ایپس کے ذریعے آپ اپنی تصاویر بناتی ہیں یا ان پر فلٹر اپلائی کرتی ہیں لہٰذا یہ تصاویر بڑی آسانی سے ہیکرز کے ہاتھ لگ سکتی ہیں جو بعد میں آپ کو بلیک میل کرنے کے لیے بھی استعمال ہو سکتی ہیں۔
کئی بیوٹی اینڈ میک اپ ایپس کے بارے معلوم ہوا ہے کہ یہ ایپس اپنے صارفین کی جاسوسی بھی کرتی ہیں بالخصوص یہ لوکیشن اور مختلف اوقات میں وزٹ کی گئی جگہوں کا ڈیٹا بھی محفوظ کرتی رہتی ہیں۔

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "Muft Ki Khoubsurti Kahin Mehngi Nah Par Jaye" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.