Musalsal Sochte Rehne Se Parhaiz Kareen - Article No. 2853

Musalsal Sochte Rehne Se Parhaiz Kareen

مسلسل سوچتے رہنے سے پرہیز کریں - تحریر نمبر 2853

اکثر خواتین حد سے زیادہ سوچنے کی عادی ہوتی ہیں۔کسی بھی بات پر وہ مسلسل سوچتی رہتی ہیں۔

بدھ 13 اپریل 2022

اکثر خواتین حد سے زیادہ سوچنے کی عادی ہوتی ہیں۔کسی بھی بات پر وہ مسلسل سوچتی رہتی ہیں۔جیسے کہ اگر کوئی دوست ان کے لئے کچھ بُرا کہے تو وہ اس بارے میں تمام دن سوچتی رہیں گی۔اپنے شوہر کی طرف سے درپیش مشکلات کے بارے میں‘بچوں کے امتحانات میں کم نمبر آنے کے بارے میں یا اپنے عمر رسیدہ والدین کی خراب صحت کے بارے میں وہ سارا دن اپنے ذہن کو سوچنے میں مصروف رکھتی ہیں۔
ایسی خواتین لاشعوری طور پر یہ تصور کئے ہوئے ہوتی ہیں کہ اگر وہ سوچیں گی تو سب بہتر ہو جائے گا اور اگر وہ بہت زیادہ سوچیں گی تو سب کچھ بہت بہتر ہو جائے گا۔
لیکن مشن گن یونیورسٹی امریکہ کی (University Of Michigan USA) سائیکالوجسٹ پروفیسر ڈاکٹر Susan Nolen - Hoeksema کے مطابق یہ سوچ غلط ہے۔حد سے زیادہ سوچنا افسردگی میں اضافے‘مشکلات کے حل میں مزید دشواری اور لوگوں کو دلبرداشتہ کرنے کا باعث بنتا ہے۔

(جاری ہے)

اکثر عورتوں کے پاس سوچنے کے لئے ماضی اور حال کے تجزیوں اور مستقبل کے خدشات کے بارے میں ایک ناختم ہونے والی سوچ کا ذخیرہ موجود ہوتا ہے۔جس کی وجہ سے مردوں کے مقابلے میں عورتوں میں ڈپریشن میں مبتلا ہونے کی شرح دوگنی ہے۔
حیاتیاتی‘معاشرتی‘سماجی اور معاشی حالات بھی خواتین کو ڈپریشن میں فوراً مبتلا کرتے ہیں۔لیکن حد سے زیادہ سوچنا تباہ کن عادت ہے اس عادت کو فوراً ترک کر دینا ہی بہتر ہے۔
ہر مسئلے کا عُذر تلاش کرنا اس عادت سے چھٹکارا پانے کا بہترین علاج ہے۔ہر مسئلے کا حل تلاش کرنے کی کوشش کریں۔بجائے اس کے کہ ہو جانے والے واقعات کو ہر‘ہر زاویے سے مسلسل سوچتی رہیں اپنے مسائل اور اپنی ذات سے وابستہ افراد کے مسائل کی وجوہات اور انہیں حل کرنے کے بارے میں سوچنا یقینا آپ کے طرز فکر میں مثبت تبدیلی کا باعث بنے گا اور آپ اپنی ذات کو مطمئن کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے اہل خانہ کو بھی خوش رکھ سکیں گی۔

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "Musalsal Sochte Rehne Se Parhaiz Kareen" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.